ریاض: بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ انس الرزقی نے 4,500 کلومیٹر کا طویل سفر سائیکل پر طے کر کے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ کر ایمان، عزم اور جذبے کی شاندار مثال قائم کر دی۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں، جب دنیا عبادات میں مصروف تھی، انس الرزقی نے روزے کی حالت میں یورپ سے حجاز مقدس کا منفرد اور صبر آزما سفر شروع کیا۔ انہوں نے آسٹریا، اٹلی، بوسنیا سمیت کئی ممالک عبور کیے اور روزانہ اوسطاً 100 کلومیٹر سائیکل چلاتے ہوئے مکہ مکرمہ کا رخ کیا۔

انس نے بتایا کہ "یہ ایک خواب تھا، ایک نعمت ہے، میں نے کئی راتیں مساجد میں بسر کیں۔ یہ سفر آسان نہیں تھا، مگر ایمان اور صبر نے ہر مشکل آسان بنا دی۔"

جب وہ سعودی عرب کے حلّت عمار بارڈر پر پہنچے تو ان کا شاندار استقبال پھولوں اور عربی قہوے کے ساتھ کیا گیا۔ حج پرمٹ کے بیج کے ساتھ وہ بارڈر سکیورٹی کے عملے کے ساتھ دستاویزات مکمل کرتے دکھائی دیے۔

بدراجته الهوائية.

. شاب بلجيكي يقطع آلاف الكيلومترات من أوروبا إلى مكة المكرمة لتحقيق حلمه بأداء مناسك الحج #الإخبارية pic.twitter.com/NtCqafai9E

— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) May 18, 2025

اس سے پہلے اسپین کے تین نو مسلم عازمین حج—عبدالقادر، عبداللہ اور طارق—نے گھوڑوں پر سوار ہو کر 8,000 کلومیٹر کا سفر طے کر کے حجاز مقدس کا سفر مکمل کیا تھا۔ انہوں نے یہ سفر 8 ماہ قبل شروع کیا اور 35 سال بعد اسلام قبول کرنے کے بعد اپنی دیرینہ خواہش پوری کی۔

 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وزیرِ اعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گئے

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

شہباز شریف اجلاس سے خطاب میں علاقائی و عالمی چیلنجز اور امور پر پاکستان کا نقطۂ نظر پیش کریں گے اور اقتصادی تعاون تنظیم کے وژن 2025ء کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اجلاس کا موضوع پائیدار اور موسمیاتی طور پر مضبوط مستقبل کے لیے نئی ای سی او ویژن ہے۔

وزیرِاعظم اجلاس میں پاکستان کا مؤقف، علاقائی و عالمی چیلنجز پر رائے پیش کریں گے، اجلاس کے موقع پر دیگر رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول ہے؛ اولین ترجیح غزہ میں مستقل جنگ بندی ہے؛ سعودی عرب
  • سعودی عرب میں امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم ’تھاڈ‘ مکمل طور پر فعال
  • ڈیجیٹل معیشت، تمام اہداف ڈبل کئے جائیں: وزیراعظم آذربائیجان پہنچ گئے
  • وزیرِ اعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گئے
  • وزیرِ اعظم ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گئے
  • اسد قیصر کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات
  • وفاقی دارالحکومت میں‌موٹرسائیکل سواردونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار
  • اسلام آباد میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
  • کراچی: ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق
  • کراچی میں ایک اور نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق