میاں منظور وٹو کی نمازہ جنازہ کے دوران گاڑی میں بیٹھنے کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی سیاسی شخصیت میاں منظور وٹو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں انہیں جنازہ کی نماز کے دوران اپنی ایئر کنڈیشنڈ گاڑی میں بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ دوسری طرف لوگ گرمی میں کھڑے ہوئے نماز جنازہ پڑھ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بن رہی ہے، جو انہیں “طاقت ور اشرافیہ” کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میاں منظور وٹو، جو پنجاب اسمبلی کے سابق اسپیکر اور چیف منسٹر رہ چکے ہیں، گاڑی کے اندر بیٹھے ہوئے ہیں، جبکہ باہر لوگ قطار میں کھڑے ہوئے نماز پڑھ رہے ہیں۔ ویڈیو میں کئی مرتبہ “سورہ الفتحہ” کے سب ٹائٹلز بھی دکھائے گئے ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ نماز جاری ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس رویے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے، کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر وٹو صاحب کو نماز پڑھنی تھی تو انہیں گاڑی کو آخر میں کھڑا کرنا چاہیے تھا، نہ کہ پہلی صف میں۔ ایک صارف نے لکھا، “اگر وٹو صاحب بیمار ہیں تو انہیں ویل چیئر یا کرسی کا استعمال کرنا چاہیے تھا، لیکن گاڑی میں بیٹھنا اور پہلی صف میں ہونا سراسر ناانصافی ہے۔”
میاں منظور وٹو کی اس ویڈیو نے ایک بار پھر پاکستان میں سیاسی اشرافیہ اور عام آدمی کے درمیان فاصلے کو اجاگر کر دیا ہے، جو اکثر ایسی صورتوں میں عوام کی ناراضگی کا باعث بنتا ہے۔
میاں منظور وٹو نماز جنازہ پر گئے گرمی میں لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے اپنی AC والی گاڑی میں نماز جنازہ پڑھی ان کو کہتے ہیں طاقت ور اشرافیہ pic.
— Mian Naeem (@Miannaeem07) June 29, 2025
مزیدپڑھیں:وزیراعظم کی چوہدری نثار سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میاں منظور وٹو گاڑی میں
پڑھیں:
جنت مرزا اور سحر مرزا کی بغیر فلٹر ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کی بہن سحر مرزا کی ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں بغیر کسی فلٹر اور پروفیشنل لائٹنگ کے نظر آ رہی ہیں۔
اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مکمل میک اپ کے ساتھ موجود ہیں مگر فلٹرز یا ایڈیٹنگ کا سہارا نہیں لیا گیا تھا، جس کے باعث ان کا قدرتی چہرہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ کسی نے کہا، “یہ دیکھ کر مجھے لگ رہا ہے کہ میں تو بہت خوبصورت ہوں”، جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کیا، “بس فلٹرز نہیں ہیں، ورنہ میک اپ تو مکمل ہے۔”
ایک صارف نے کہا کہ میک تو مکمل کیا ہوا ہے مگر فلٹرز اور رنگ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی اصلی شکل سامنے آگئی ہے جو بہت عام ہے۔