روس اور یوکرین بہت جلد مذاکرات شروع کررہے ہیں، ٹرمپ کا روسی ہم منصب سے رابطے کے بعد اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس جنگ بندی کے لیے فوراً مذاکرات شروع کرنے پر آمادہ ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ پر پوسٹ کرتے ہوئے روس اور یوکرین میں مذاکرات جلد شروع ہونے کی اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیے: روس اور یوکرین بڑے پیمانے پر جنگی قیدیوں کے تبادلے پر متفق
اس ٹیلی فونک رابطے کے بعد روسی صدر نے بھی کہا ہے کہ جنگ بندی کے لیے کوششیں عمومی طور پر درست سمت گامزن ہیں اور ماسکو یوکرین کے ساتھ مل کر امن معاہدے کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس اہم پیش رفت کے بارے میں تاحالا یوکرینی صدر ولادیمیر زلنسکی کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے روسی صدر کی کال سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ سے ‘چند منٹ’ کی گفتگو کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امن معاہدہ جنگ بندی روس یوکرین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امن معاہدہ یوکرین کے لیے
پڑھیں:
سندھ حکومت کا 4400 اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹر نگ ڈ یسک )سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آئندہ سہ ماہی میں 4,400 نئے اساتذہ کی بھرتی، 4 نئے آئی بی اے کمیونٹی کالجز کا قیام اور 34 ہزار اسکولوں کو مالی خودمختار بنانے کا عمل شروع ہوجائے گا، سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے مزید ہزاروں مستحق طلبہ کو وظائف بھی دیے جائیں گے۔اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں 326.5 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز جاری کیے جارہے ہیں، ایس آئی یو ٹی، پی پی ایچ آئی، این آئی سی وی ڈی اور چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال کی توسیع اور ایمبولینس سروسز کو اپ گریڈ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے لیے مختص خصوصی ترقیاتی پیکیج کے تحت سڑکوں، پانی، سیوریج اور ماس ٹرانزٹ کے منصوبے جلد شروع کیے جائیں گے جبکہ 50 الیکٹرک بسوں کے بعد مزید 100 بسیں اگست تک سڑکوں پر لائی جائیں گی، بے نظیر ہاری کارڈ کے تحت 2 لاکھ کسانوں کو سبسڈی کی فراہمی کا عمل بھی مرحلہ وار شروع کیا جارہا ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور یہ تمام اقدامات معیشت کو سہارا دینے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، حکومت سندھ عوام سے کیے گئے تمام وعدے ہر صورت پورے کرے گی۔