چین کا پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ(آئی پی ایس ) چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا ہیکہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دیگا۔ دورہ چین میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان بھارت کے درمیان پائیدار امن کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، چین پاک بھارت تنازعات بات چیت سے حل کرنیکی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے، چین مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے نمٹانیکا خیرمقدم کرتا ہے۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جامع، دیرپا جنگ بندی کے حصول اور بنیادی حل تلاش کرنیکی حمایت کرتے ہیں، چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دیگا۔ چینی وزیر خارجہ نے مزیدکہا کہ چین پاکستان کو صنعت، زراعت، توانائی اور معدنی ذخائر کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہیے،چین پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف تعاون میں بھی اضافہ کرنا چاہیے۔

اس سے قبل نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر یو جیان چا کی وفد سمیت ملاقات ہوئی۔ بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اورکمیونسٹ پارٹی کے وزیر یو جیان چا نے سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے پراتفاق کیا۔چینی وزیر سے ملاقات میں اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور بنیادی مفادات پر چین کی حمایت کو سراہا۔اس موقع پر یو جیان چا نیکہا کہ چین پاکستان کا آئرن برادر ہے اور پاکستان سے تعلقات کو ترجیح دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعاشی پالیسیاں بنانا ماہرین صحت نہیں بلکہ ماہرین اقتصادیات کا کام ہے، امین ورک معاشی پالیسیاں بنانا ماہرین صحت نہیں بلکہ ماہرین اقتصادیات کا کام ہے، امین ورک برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کر دیے، غزہ کی صورتحال ناقابل قبول ہے:وزیر خارجہ آئی ایم ایف کی شرط پر پیٹرولیم مصنوعات پرلیوی مزید بڑھانے پر اتفاق فوج میں فیلڈ مارشل کا عہدہ کیا ہے،مراعات،اختیارات کیا ہیں؟تفصیلات سب نیوز پر حکومت کا ایئر چیف مارشل کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ اعزاز ملنے پر اللہ تعالی کا شکر گزار ،پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہدا اور غازیوں کے نام وقف کرتا.

.. TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ پاکستان کی

پڑھیں:

سعودی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال

رابطے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹریٹجک شراکت داری بڑھانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان رابطے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹریٹجک شراکت داری بڑھانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • چین اور یورپی یونین کی ترقی کا مستقبل مشترکہ مفادات پر مبنی ہے، چینی وزیر خارجہ
  • آذربائیجان میں اسحاق ڈار کی آذری وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم  
  • چین ہمیشہ یورپی انضمام کے عمل کی حمایت کرتا ہے ، چینی وزیر خارجہ
  • چین کے مفادات کی قیمت پر کسی بھی تجارتی  معاہدے  کے خلاف جوابی اقدامات اٹھائے جائیں گے، چینی وزارت تجارت
  • چین ہمیشہ یورپی انضمام کے عمل کی حمایت کرتا ہے ،چینی وزیر خارجہ
  • چین اور یورپی یونین حریف کے بجائے شراکت دار ہیں، چینی وزیر خارجہ
  • پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین کی خدمات کے اعتراف کی تیاریاں
  • سعودی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال