Daily Ausaf:
2025-05-22@19:01:30 GMT

صحابہؓ اور اہل بیتؓ کی عظمت

اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT

’’صحابی‘‘ عربی زبان کا لفظ ہے اوریہ’’صحبت‘‘ سے مشتق ہے،صحابی کا مطلب ہے نبی اکرم ﷺ کا صحبت یافتہ،اصطلاح شریعت میں ’’صحابی‘‘سے مراد رسول اکرم ﷺکا وہ ساتھی ہے، جس نے ایمان کے ساتھ آپ کی مجلس کو پایا، اگرچہ چند لمحات ہی اللہ کے نبیﷺ کے ساتھ گزارے ہوں،پھر ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی کالفظ اور لقب رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ خاص ہے۔صحابہ کرامؓ اور صحابیات کی مقدس جماعت سے محبت اورنبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے اس کو تسلیم کرناایمان کاحصہ ہے۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں مہاجرین اور انصار کا مرتبہ باقی تمام صحابہ رضی اللہ عنہم سے زیادہ ہے اور مہاجرین و انصار رضوان اللہ علیہم اجمعین میں اہلِ حدیبیہ کا مرتبہ سب سے بڑھ کر ہے اور اہلِ حدیبیہ میں اہلِ بدرکا، اور اہلِ بدر میں چاروں خلفائے راشدین کا مرتبہ سب سے زیادہ ہے۔ چاروں خلفائے راشدین میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا، پھر عمرفاروق رضی اللہ عنہ کا مرتبہ سب سے فائق ہے، مولانا محمد جہان یعقوب لکھتے ہیں کہ صحابہ کے حوالے سے درج ذیل عقائد رکھنا ضروری ہیں۔
صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں دنیا میںہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے۔(الفتح : ۲۹) صحبت رسول ﷺ اگر چہ ایک لحظہ کے لئے ہی کیوں نہ ہو، اس کی فضیلت کے برابرکوئی عمل نہیں ہوسکتا، اور نہ ہی اس مرتبہ تک کسی چیز کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے۔امام ا حمد بن حنبل فرماتے ہیں، ادنیٰ صحابی افضل ہے اس صدی کے لوگوں سے، جنہوں نے اللہ کے رسول ﷺ کو نہیں دیکھا،اگر چہ ان لوگوں نے تمام عمال کے ساتھ اللہ سے ملاقات کی ہو۔(شرح ا صول اعتقادا ہل السنۃ)تمام صحابہ عادل ہیں۔(شرح فقہ الاکبرص۸۶،۸۵) تمام صحابہ معیارِ ایمان ہیں۔ تمام صحابہ جنتی ہیں(الحدید:۱۰)
اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرام کے ظاہر و باطن کا تزکیہ کر دیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ان کی سچائی کی گواہی دی ہے، ان کے جذبہ ایثار کی تعریف کی ہے۔(سورئہ حشر:) صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مشاجرات یعنی ان کے باہمی جھگڑوں کا بیان کرنا حرام ہے، جن صحابہ کرام میں باہم کوئی جھگڑا ہوا ہو، ہمیں دونوں فریق سے حسنِ ظن رکھنا اور دونوں کا ادب کرنا لازم ہے۔ان میں باہم رنجش وعداوت بیان کرنا افترا اور بے دینی ،ان میں سے کسی سے بدگمانی رکھنا اور کو برا کہنا قرآن مجید کی صریح مخالفت،شریعتِ الہیہ کی کھلی ہوئی بغاوت ہے۔خلاصہ یہ کہ :صحابہ کرام امت کے امین تھے، امت پر ان کی اقتدا واجب ہے۔(شرح عقائد النسفیۃ ص:۱۶۱) اب یہاں پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نجی چینلز کے بعض اینکرز اور بعض یو ٹیوبرز، مشاجرات صحابہ پر جو گفتگو کرواتے ہیں یہ کس کے ایجنڈے کو پروان چڑھاتے ہیں؟صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مشاجرات یعنی ان کے باہمی جھگڑوں کا چسکے لے لے کر ذکر کرنا اور مختلف الخیال لوگوں کو اسٹوڈیو میں بٹھا کر مشاجرات صحابہ پر رائے طلب کرنا اور صحابہ کرام کی کسی نہ کسی درجے میں توہین تنقید اور تنقیص کے راستے کھول دینا یہ کہاں کا انصاف ہے؟ کیا کوئی یوٹیوبر یا نجی چینل کا فسادی اینکر یہ بتا سکتا ہے کہ قبر کے اندر اس سے مشاجرات صحابہ کے حوالے سے سوال کیا جائے گا؟ قبر کا امتحان تو ہر انسان کا اور ہے وہاں کے سوالات اور ہیں ، لیکن اپنی پیٹ پوجا اور دشمن سے لئے ہوئے راتب کو حلال کرنے کے لیے رسول اللہﷺ کی مقدس ترین جماعت صحابہ کرامؓ اور اہل بیت اطہارؓ کے حوالے سے مسلمانوں میں شکوک و شبہات پھیلانا اور انہیں گستاخیوں کے لئے اکسانا ،اگر یہ دجل اور گمراہی نہیں تو پھر کیا ہے؟ ان دجالی یوٹیوبرز کو قانون کی لگام ڈالنا کس کی ذمہ داری ہے ؟یاد رکھئے صحابہ کرام ؓاور اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم تاریخی نہیں بلکہ قرآنی شخصیات ہیں،ان کی عظمت،پاک دامنی اور فضیلت تاریخ کے چیتھڑوں کی بجائے قرآن کے سیپارں میں تلاش کرنا پڑے گی،اور قرآن مجید نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عظمت کو کھول کھول کر بیان کیا ہے، چنانچہ ارشاد خداوندی ہے ’’جو لوگ ایمان لائے اور گھر چھوڑے اور اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور جانوں سے لڑے، اللہ کے ہاں ان کے لئے بڑا درجہ ہے اور وہی لوگ کامیاب ہیں انہیں ان کا رب اپنی طرف سے مہربانی اور رضا مندی اور باغوں کی خوشخبری دیتا ہے ، جن میں انہیں ہمیشہ کا آرام ہوگا، اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے، یقینی طور پر اللہ کے ہاں ان کے لئے بڑا ثواب ہے۔‘‘ (پارہ نمبر10سورہ توبہ)
حضرت اقدس مولانا احمد علی لاہوری لکھتے ہیں کہ ایسے لوگوں کو رحمت، رضا مندی اور جنت کی مبارکبادیاں مل رہی ہیں، مندرجہ بالا آیات مبارکہ میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو چند انعامات سے نوازا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ کے ہاں ان کا بڑا درجہ ہے،یہ لوگ کامیاب ہیں دنیا اور آخرت میں،صحابہ کرام پر اللہ تعالیٰ کی بے شمار رحمتیں ہیں، اللہ تعالیٰ ان پر راضی ہے،صحابہ کرام جنتی ہیں، ان انعامات میں صحابہ کرام ؓہمیشہ رہیں گے۔اللہ تعالیٰ کے ہاں ان کے لئے اجرعظیم ہے۔سورہ توبہ میں ارشاد خداوندی ہے کہ ترجمہ ’’اور وہ لوگ جو ہیں پہلے ہجرت کرنے والوں اور مدد دینے والوں میں سے اور وہ لوگ جو نیکی میں ان کی پیروی کرنے والے ہیں، اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہوا اور وہ اس سے راضی ہوئے، ان کے لئے ایسے باغ تیار کئے ہیں۔ جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، اس میں ہمیشہ رہیں گے، یہ بڑی کامیابی ہے۔‘‘ حضرت مولانا احمد علی لاہوری نوراللہ مرقدہ فرماتے ہیں کہ مہاجرین اور انصار، بارگاہ الٰہی کی مقبول جماعت ہیں، اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے صحابہؓ کو معیار حق قرار دیا، جس طرح صحابہ کرام سے اللہ تعالیٰ راضی ہے، اسی طرح صحابہ کرام کی جو تابعداری کرے گا اللہ تعالیٰ ان سے بھی راضی ہوگا۔خاتم النبیین محمد کریمﷺ ارشاد فرماتے ہیں کہ ’’جب ایسے لوگوں کو دیکھو جو میرے صحابہ کرامؓ پر گالم گلوچ وطعن و تشنیع کرتے ہیں تو تم کہو،اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو، تمہاری بری گفتگو پر(ترمذی، مشکوہ شریف) جس بدنسل گروہ پر خاتم النبیین محمد کریمﷺ خود لعنت بھیجیں اس گروہ کی بدنسلی، گمراہی اور بدبختی میں کیا شک باقی رہ جاتا ہے۔ ارشاد نبویﷺ ہے کہ ’’میری امت میں سب سے بہتر میری جماعت ہے(یعنی صحابہ کرام) پھر وہ لوگ جو ان کے پیچھے آئیں(یعنی تابعین عظام) پھر وہ لوگ جو ان کے پیچھے آئیں (یعنی تبع تابعین) حضرت عبداللہ بن مغفل فرماتے ہیں کہ حضورﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو، اللہ سے ڈرتے رہو، میرے صحابہ کرام ؓکے بارے میں ان کو میرے بعد اعتراض و طعن کا نشانہ نہ بنایا کیونکہ جس نے ان کے ساتھ محبت کی تو حقیقتاً میرے ساتھ محبت رکھنے کی وجہ سے محبت رکھی، جس نے ان کے ساتھ بغض رکھا اور میرے ساتھ بعض رکھنے کی وجہ سے ان سے بغض رکھا جس نے ان کو تکلیف پہنچائی، تو گویا اس نے مجھے تکلیف پہنچائی اور جس نے مجھے تکلیف پہنچائی، گویا کہ اس نے اللہ تعالیٰ کو تکلیف پہنچائی، پس قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو پکڑے گا۔‘‘ (مشکوۃ شریف جلد 2)

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اللہ تعالی فرماتے ہیں کے ہاں ان ان کے لئے وہ لوگ جو کا مرتبہ اور اہل اللہ کے کے ساتھ اور وہ ہیں کہ ہے اور

پڑھیں:

ہم اللہ کے بعد سب سے زیادہ اپنے آپ پر انحصار کرتے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

سٹی42:

معرکہ حق/ بھارت کیساتھ تنازع، پاک چین تعلقات پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیا

انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کیساتھ کشیدگی، پاک چین تعلقات اور خطے کی صورتحال پر اپنا موقف پیش کیا

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے چائنا میڈیا گروپ کے ہر سوال کا مفصل اور حقائق پر مبنی جواب دیا

اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی


ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ:
’’پاکستان کیلئے سب اہم چیز اس کا حل اور اس کی طاقت ہے،ہم اللہ کے بعد سب سے زیادہ اپنے آپ پر انحصار کرتے ہیں‘‘

جب ہمارا عزم مضبوط ہوگا جو ہم نے دکھایا بھی تو پھر بین الاقوامی کمیونٹی بھی اپنا کردار ادا کرتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دنیا کے جتنے بھی ممالک ہیں سب کو اس وقت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈرائیور کے بغیر چلنے والے ٹرک تیار

جو بڑے ممالک ہیں ان کا ویژن بھی بڑا ہے، لوگ انسانیت کی ترقی کی جانب دیکھ رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

اس دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے مسائل ہیں، بڑھتی آباد کے مسائل ہیں یعنی بہت سارے مسائل سے دنیا نبردآزما ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

کیا ایسے میں ایک ملک دوسرے ملک پر بلاجواز، جھوٹے بیانیے اور بغیر ثبوت کے چڑھ دوڑے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پڑوسی ممالک کے اوپر اپنی اجارہ داری مسلط کرنے کی کوشش کرے، ڈی جی آئی ایس پی آر

لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت گلیوں کی تعمیرو مرمت کا کام جاری

پاکستان کی قوم تو نہ پہلے جھکی تھی اور نہ ہم اب جھکیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

میں پہلی بھی کہتا رہا ہوں اور اب بھی کہتا ہوں کہ ہمارے شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

چاہے کسی نے نیلی، سفید یا خاکی وردی پہن رکھی ہے شہادت ہمارے لئے اعزاز ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان اور چین دنیا میں دو ذمہ دار ملک ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان اور چین دونوں کی پہلی ترجیح لوگوں کی فلاح و بہبود ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی جارحیت اور سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی کا معاملہ ،آل پاکستان وکلاء نمائندہ کنونشن 24 مئی کو طلب


لوگوں کی خوشحالی ہمیشہ امن و استحکام سے آتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر


پاکستان اور چین دونوں کی خطے میں امن و استحکام کیلئے کوشاں ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

اس کیلئے ہم دہشتگردی کی لعنت سے لڑ رہے ہیں، دہشتگردی کا مقصد ہی ترقی کو روکنا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

چین نے انتہائی کم عرصے میں اتنی بڑی آبادی کے ساتھ جو ترقی کی ہے اسے دنیا کو دیکھنا چاہئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

لاہور بورڈ کی بلڈنگ کی تزئین وآرائش پر کام شروع

پاکستان کے عوام بھی یہی چاہتے ہیں کہ ہم ترقی اور استحکام کی جانب جائیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ہماری پہلی ترجیح امن ہے، آج پاکستان کی گلیوں میں دیکھیں تو آپ کو فتح نہیں امن کی خوشی مناتے لوگ نظر آئینگے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان کے لوگوں میں آپ کو انسانیت نظر آئے گی، ہم عاجزی کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ہم اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہیں کیونکہ ہم امن پسند ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان کی جو آہنی دیوار جس میں عوام، مسلح افواج اور تمام شعبے شامل ہیں کو دہشتگردی کے ناسور کی جانب موڑنا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

آپ دیکھیں گے کہ ملک کیسے دوڑتا ہوا ترقی کی منازل طے کرے گا۔۔انشاء اللہ، ڈی جی آئی ایس پی آر

متعلقہ مضامین

  • حزب اللہ کا جھنڈا لہرانے کے الزام میں آئرش گلوکار پر فرد جرم عائد
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا طارق محمود سمیر کے برادر نسبتی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
  • پانچ نکاتی قرآنی فارمولا اور کشمیریوں کا درددل
  • خضدار میں اسکول بس پر حملہ بھارت کی پراکسی وار کا حصہ ہے،وفاقی وزیراطلاعات
  • فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • اعزاز ملنے پر اللہ تعالی کا شکر گزار ،پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہدا اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں ،فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • ہم اللہ کے بعد سب سے زیادہ اپنے آپ پر انحصار کرتے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • خوابوں کی تعبیر