پاکستان نے معاشی اہداف مکمل اور اصلاحات میں مثبت پیش رفت کی، آئی ایم ایف کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
پاکستان نے معاشی اہداف مکمل اور اصلاحات میں مثبت پیش رفت کی، آئی ایم ایف کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)آئی ایم ایف نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے معاشی اہداف مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اصلاحات میں بھی مثبت پیش رفت کی ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم یف)نے اعتراف کیا ہے کہ ای ایف ایف پروگرام کے لیے پاکستان نے اپنے تمام اہداف مکمل کیے اور ایگزیکٹیو بورڈ نے ریویو کے بعد 9 مئی کو پاکستان کے ای ایف ایف پروگرام کی منظوری دی ، جس کے بعد فنڈ پاکستان کے مرکزی بینک کو منتقل کیا گیا ہے، تاہم حکومت بجٹ سپورٹ کے لیے اس فنڈ سے استفادہ نہیں کرسکتی۔
آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونی کیشن جولی کوزیک نے پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ پاکستان نے ای ایف ایف پروگرام کے لیے اپنے تمام اہداف مکمل کیے، جس کے بعد ایگزیکٹو بورڈ نے پروگرام کی 9 مئی کو منظوری دی اور فنڈ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کیے۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی حکومت اس فنڈ کو بجٹ سپورٹ کے لیے استعمال نہیں کرسکتی۔ ای ایف ایف پروگرام ستمبر 2024 میں منظور کیا، 2025کی پہلی سہ ماہی میں پہلا ریویو شیڈول کیا گیا اور 25 مارچ 2025کو آئی ایم ایف اور پاکستان کا اسٹاف لیول معاہدہ ہوا۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے مطابق پاکستان نے اپنے تمام اہداف مکمل کیے۔ کئی اصلاحات میں پاکستان نے مثبت پیشرفت کی، اس وجہ سے بورڈ نے پروگرام کی منظوری دی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی جبر کا شکار ہیں: پاکستانی مندوب عاصم افتخار مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی جبر کا شکار ہیں: پاکستانی مندوب عاصم افتخار چین کے معاشی آپریشن میں تیزی اور بہتری کا سلسلہ جاری ہے، چینی نائب وزیراعظم ثقافتی ترقی کے درمیان ہم آہنگی چینی جدیدیت کی ایک اہم خصوصیت ہے، چینی صدر چین اپنے بیرون ملک طلباء اور محققین کے جائز قانونی حقوق و مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا ، چینی وزارت خارجہ غیر ملکی کاروباری اداروں کا چینی مارکیٹ پر اعتماد کا اظہار چین کے شی زانگ خود اختیار علاقے کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کی تقریبات کا لوگو جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اصلاحات میں آئی ایم ایف پاکستان نے اہداف مکمل
پڑھیں:
بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
فیلڈ مارشل عاصم منیر - فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آرآرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد کا دورہ کیا۔
فیلڈ مارشل نے ’نیشنل سیکیورٹی اینڈ وارکورس‘ کرنے والے مسلح افواج کے فارغ التحصیل افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور میں ناکامی کی غیرمنطقی توجیہات پیش کرنا، دراصل بھارت کی آپریشنل تیاری اور اسٹریٹجک دور اندیشی کی کمی ثابت کرتا ہے۔
نیویارک فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکی فوج کے 250؍...
فیلڈ مارشل نے شرکاء سے خطاب کے دوران جنگ کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ذہنی تیاری، عملی فہم اور ادارہ جاتی پیشہ ورانہ مہارت کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے سول اور ملٹری اداروں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ خالصتاً دوطرفہ فوجی تصادم میں دیگر ملکوں کو شامل کرنا بھارت کی ناقص سیاسی کوشش ہے، بھارت کے بے بنیاد بیانات کا مقصد خطے میں فرضی ’نیٹ سیکیورٹی پر وائڈر‘ کے خودساختہ رول کی ناکام کوشش ہے، وہ بھی ایسے وقت میں جب خطے کے ممالک بھارت کی جارحانہ اور ہندوتوا نظریے سے تنگ ہیں۔
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری، سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش یا اس کی خلاف ورزی کی تو فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔