امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم ’لوو گرو‘ کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔پاکستانی سینما نے بین الاقوامی سطح پر ایک نئی کامیابی حاصل کی ہے، جہاں فلم ’لوو گرو‘ کا ٹریلر نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر پیش کیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی فلم کو اس اسکرین کی زینت بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔اس رومانوی مزاحیہ فلم کے ٹریلر کی نمائش کے موقع پر دونوں سپر اسٹارز بھی موجود تھے۔ انہوں نے مداحوں سے ملاقات کی، تصاویر بنوائیں اور اس یادگار لمحے کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔فلم کا ٹریلر ٹائمز اسکوائر پر موجود افراد کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ ’لوو گرو‘ کی کہانی ایک نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو کئی لڑکیوں کے دل جیتنے کے بعد حقیقی محبت کو سمجھتا ہے، اور کہانی میں نیا موڑ اس وقت آتا ہے جب ماہرہ خان کے والد، جاوید شیخ، اُسے ایک بڑی ذمہ داری سونپتے ہیں۔یاد رہے کہ یہ فلم عید الاضحیٰ کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ٹائمز اسکوائر پر لوو گرو

پڑھیں:

مریخ پر زندگی کی تلاش: ناسا کے تازہ ترین انکشافات کی کہانی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سائنس کی دنیا میں مریخ پر زندگی کے امکان پر ہونے والی بحث نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے۔ ناسا کے حالیہ تحقیقی نتائج نے سرخ سیارے کے بارے میں کئی دیرینہ سوالات کے جواب دیے ہیں۔ یونیورسٹی آف شکاگو کے سائنسدان ڈاکٹر ایڈون کائٹ کی قیادت میں کی گئی اس تحقیق نے مریخ کے ماضی اور موجودہ حالات کے بارے میں اہم انکشافات کیے ہیں۔

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ مریخ نے اپنے ارتقائی سفر میں مختصر مدتی نمی کے دورانیے ضرور دیکھے ہیں، لیکن یہ سیارہ بنیادی طور پر ایک خشک اور زندگی کےلیے بنجر دنیا رہا ہے۔ ڈاکٹر کائٹ کے مطابق ’’مریخ پر پانی کے وجود کے ثبوت تو موجود ہیں، لیکن یہ کبھی بھی زمین جیسا مستقل اور پائیدار آبی ماحول نہیں رہا‘‘۔

سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں مریخ کی چٹانوں کے نمونوں اور زمینی ماڈلز کا گہرائی سے تجزیہ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق مریخ پر پانی کے بہاؤ کے شواہد ضرور ملتے ہیں، لیکن یہ واقعات وقتی اور مقامی نوعیت کے تھے۔ ڈاکٹر کائٹ اس کا موازنہ صحرا میں کسی نخلستان سے کرتے ہیں جو ایک محدود اور عارضی کیفیت ہوتی ہے۔

زمین اور مریخ کے ماحولیاتی نظاموں میں بنیادی فرق کو واضح کرتے ہوئے ماہرین نے بتایا کہ جہاں زمین پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کا توازن برقرار رہتا ہے، وہیں مریخ پر یہ نظام کبھی بھی مستحکم نہیں ہوسکا۔ مریخ کے آتش فشانی نظام کے کمزور ہونے سے یہاں کا درجہ حرارت ہمیشہ کم رہا، جس کے نتیجے میں پانی طویل عرصے تک سطح پر موجود نہ رہ سکا۔

حالیہ برسوں میں ناسا کے کیوروسٹی روور اور دیگر مشنز نے مریخ کی سطح پر کاربونیٹ معدنیات کی موجودگی کا پتہ لگایا ہے۔ یہ معدنیات زمین پر چونے کے پتھروں کی طرح فضا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتی ہیں۔ اس دریافت نے سائنسدانوں میں اس خیال کو تقویت دی ہے کہ شاید ماضی میں مریخ کا ماحول زندگی کےلیے زیادہ موزوں رہا ہو۔

فلکیاتی تحقیق کے موجودہ دور میں مریخ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر کائٹ کہتے ہیں کہ ’’مریخ ہمارے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ زمین کے قریب ترین سیارہ ہے جہاں سے ہم نمونے لے کر ان کا زمین پر تجزیہ کرسکتے ہیں‘‘۔

اگرچہ اب تک کی تحقیق سے مریخ کی سطح پر زندگی کے موجودہ یا ماضی کے ثبوت نہیں ملے ہیں، لیکن سائنسدان زیر زمین پانی کے ذخائر میں زندگی کے آثار کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر کائٹ کے مطابق ’’اگر ہم مریخ سے نمونے زمین پر لانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں، تو ہم اس بنیادی سوال کا جواب دے سکیں گے کہ کیا زمین کے علاوہ کسی اور جگہ زندگی موجود ہے‘‘۔

یہ تحقیق نہ صرف مریخ کے ماضی کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہوگی، بلکہ یہ ہمیں یہ جاننے میں بھی معاون ہوگی کہ کائنات میں زندگی کا ظہور ایک عام واقعہ ہے یا پھر ایک نایاب اور منفرد عمل۔ جیسے جیسے ہماری تحقیق آگے بڑھ رہی ہے، ویسے ویسے ہم کائنات اور اس میں زندگی کے مقام کو بہتر طور پر سمجھ پا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرقِ امریکہ کی سب سے بڑی نمائش جولائی میں منعقد ہو گی
  • بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • شاہراہ بلتستان پر اسیران کربلا کی یاد میں منعقدہ جلوس عزاء کی ویڈیو رپورٹ
  • ایم کیو ایم پاکستان کا نمائش چورنگی پر عزاداران حسینؑ کیلئے سبیلِ امام حسینؑ اور طبی امدادی کیمپ کا انعقاد
  • سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری کا یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں نماز ظہر کے اجتماع سے خطاب
  • جیو فلمز ”دیمک“ نے شنگھائی فلم فیسٹیول کا ایوارڈ جیت لیا
  • کراچی کے ٹاپ کار موڈیفائر بھائیوں کی کہانی
  • مریخ پر زندگی کی تلاش: ناسا کے تازہ ترین انکشافات کی کہانی
  • غسان کنفانی، عربی زبان کا عظیم کہانی کار
  • وہ ہماری زبان بولتے ہیں، ظہران ممدانی کی محبت کی کہانی نے نوجوانوں کے دل جیت لئے