بند آنکھوں اور اندھیرے میں دیکھنے کی صلاحیت دینے والے لینس تیار
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
بیجنگ (نیوز ڈیسک)جدید سائنس اور ٹیکنالوجی نے ہماری زندگیوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔ خاص طور پر دیکھنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے مختلف ایجادات سامنے آتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں سائنسدانوں نے ایک انقلابی ایجاد کی ہے جو رات کے اندھیرے میں بھی دیکھنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے، اور یہ ایجاد عام کانٹیکٹ لینز کی طرح پہننے میں آسان ہے۔ آئیے جانتے ہیں اس نئی حیران کن ایجاد کے بارے میں جو آنکھوں کے ذریعے سپر وژن فراہم کرے گی۔
چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے ایسے کانٹیکٹ لینز تیار کئے ہیں جو رات کے اندھیرے میں دیکھنے کی صلاحیت فراہم کرتے ہیں اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ آنکھیں بند کرنے کے باوجود بھی نظر آتا ہیں۔ یہ جدید لینز خاص نینو پارٹیکلز اور لچکدار پولیمرز پر مشتمل ہیں جو انفرا ریڈ روشنی کو انسانی آنکھوں کے لیے قابل دید روشنی میں تبدیل کر دیتے ہیں۔
یہ لینز خاص طور پر نیئرانفرا ریڈ روشنی (Near-Infrared Light) کو محسوس کرنے کے قابل بناتے ہیں، جو 800 سے 1600 نینو میٹر کی حد میں ہوتی ہے، یعنی وہ روشنی جو عام انسان نہیں دیکھ سکتے۔ اس ایجاد کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اسے کسی پاور سورس کی ضرورت نہیں ہوتی، جو روایتی نائٹ وژن گگلز میں ضروری ہوتی ہے۔
ابتدائی تجربات چوہوں پر کیے گئے جہاں چوہوں نے ان لینز کے ذریعے انفرا ریڈ روشنی والے تاریک خانے کو ترجیح دی، جبکہ بغیر لینز کے چوہے اس روشنی کو محسوس نہ کر سکے۔ بعد ازاں انسانی تجربات میں بھی شرکاء نے فلیکرنگ انفرا ریڈ روشنی کو دیکھ کر اس کی سمت معلوم کی۔
تحقیق کے مطابق آنکھیں بند کرنے پر یہ لینز زیادہ موثر ثابت ہوئی کیونکہ آنکھوں کے پپوٹوں سے انفرا ریڈ روشنی آسانی سے گزر جاتی ہے اور عام روشنی کی مداخلت کم ہو جاتی ہے۔
یونیورسٹی کے نیوروسائنسدان، ڈاکٹر تیان ژو نے کہا، ’ہماری تحقیق غیر مداخلتی طریقے سے ایسے پہننے والے آلات کی راہ ہموار کرتی ہے جو لوگوں کو سپر وژن فراہم کر سکتے ہیں۔‘
اس ٹیکنالوجی کے کئی عملی استعمالات متوقع ہیں جیسے سیکیورٹی، ریسکیو آپریشنز، معلومات کی انکرپشن، اور دھند یا دھول والے موسم میں بہتر دیکھنے کی صلاحیت۔
یہ ایجاد نہ صرف سائنس کی دنیا میں انقلاب ہے بلکہ مستقبل میں عام زندگی میں بھی اس کا استعمال بڑھنے کی توقع ہے۔
مزیدپڑھیں:بحر الکاہل سکڑنے لگا، سائنسدانوں کی نئے براعظم کی تشکیل کی پیشگوئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: انفرا ریڈ روشنی فراہم کر
پڑھیں:
نیو ٹاؤن میں رکشا گینگ نے شہریوں کولوٹنے کانیاطریقہ ایجاد کرلیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو ٹاؤن میں اسٹریٹ کرائم کا نیا انداز سامنے آیا ہے جہاں رکشہ گینگ شہریوں کو با آسانی نشانہ بنا کر موبائل فون اور نقدی چھیننے لگا ہے۔ تازہ واقعہ میں مشرق سینٹر کے قریب چینل فائیو کے سیکورٹی گارڈ کو لوٹ لیا گیا۔ چار رکنی گروہ میں شامل ایک خاتون اور تین مرد ملزمان نے گارڈ کو رکشے میں بٹھایااور کچھ ہی فاصلے پر موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ واردات صبح 10 بج کر 10 منٹ پر پیش آئی تاہم نیو ٹاؤن پولیس بروقت موقع پر نہ پہنچ سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رکشہ گینگ انتہائی چالاکی سے شہریوں کو اعتماد میں لے کر رکشے میں بٹھاتا ہے اور تنہائی میں پہنچتے ہی لوٹ مار کر کے فرار ہوجاتا ہے۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رکشہ گینگ کے زیادہ تر کارندے سرجانی ٹائون سے نیپا چورنگی اور ملیر قائد آباد روٹ کے چلنے والے رکشوں میں موجود ہے اور وہ سہراب گوٹھ یا قائد آباد پر اندرون ملک اور اندرون سندھ سے آنے والے مسافروں کو اپنا ہدف بناتے ہیں۔ شہریوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے رکشہ اسٹینڈپر رکشوں کے ڈرائیورز کے لیے کسی قسم کا کوئی مکینزم نہیں بنایا ہوا ہے اور نہ ہی رکشوں کے ڈرائیورز کی اسکروٹنی کی جاتی ہے جبکہ پولیس گشت نہ ہونے کے باعث بھی علاقے میں اس گینگ کی وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں۔ جب کہ علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دن دہاڑے لوٹ مار سے علاقے میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا ہے۔