Daily Mumtaz:
2025-11-03@07:41:38 GMT

چین کا ترقیاتی ماڈل مشرق کی نئی پہچان

اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT

چین کا ترقیاتی ماڈل مشرق کی نئی پہچان

تحریر: نعیم اختر

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں 27 مئی 2025 کو منعقد ہونے والا پہلا آسیان-چین-جی سی سی سربراہی اجلاس ایک ایسے تاریخی لمحے کے طور پر سامنے آیا ہے جو ایشیا اور خلیج کے درمیان تعاون کی ایک نئی داستان رقم کر رہا ہے، اس اجلاس نے نہ صرف عالمی سفارتی افق پر چین کے ترقیاتی وژن کو اجاگر کیابلکہ یہ پیغام بھی دیا کہ اب عالمی ترقی کا مرکز مشرق کی طرف منتقل ہو رہا ہے،یہ اجلاس کوئی معمولی واقعہ نہیں تھا دنیا کی تین اہم معاشی اور جغرافیائی اکائیاں — آسیان، چین اور خلیج تعاون کونسل — پہلی مرتبہ ایک ہی میز پر باقاعدہ شریک ہوئیں،چین نے ایک فعال شراکت دار کے طور پر اس اجلاس میں نہ صرف میزبانی میں حصہ لیا بلکہ اپنی پالیسی، وژن اور عملی تجاویز کے ذریعے اجلاس کی روح رواں ثابت ہوا،

 

چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے اپنی تقریر میں جس بصیرت کا مظاہرہ کیا وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ چین اب ترقیاتی سفارت کاری میں قیادت کے مقام پر فائز ہو چکا ہے، ان کے پیش کردہ تین مثالی ماڈلز — بین العلاقائی کھلے پن، ترقیاتی مراحل کی ہم آہنگی، اور ثقافتی انضمام — نہ صرف اجلاس کا لب لباب تھے بلکہ مستقبل کے علاقائی تعاون کی سمت بھی طے کرتے ہیں،اجلاس کا تھیم ’’مواقع کی مشترکہ تخلیق اور خوشحالی کی مشترکہ تقسیم‘‘ چین کے اس اصولی موقف کا عکاس ہے کہ ترقی کا فائدہ سب کو یکساں ملنا چاہیے، اور تعاون جیت-جیت (Win-Win) بنیاد پر ہونا چاہیے،چین، خلیج اور آسیان کے درمیان معاشی، ثقافتی اور تزویراتی ہم آہنگی اپنی نوعیت کی منفرد مثال بن چکی ہے۔ آسیان کے پاس نوجوان افرادی قوت اور قدرتی وسائل ہیں، خلیج کے پاس توانائی اور سرمایہ ہے اور چین کے پاس ٹیکنالوجی، صنعتی مہارت اور ایک وسیع و عریض کھلی مارکیٹ یہ تکمیلی خصوصیات ایک ایسے معاشی اتحاد کی تشکیل کر رہی ہیں جو مستقبل میں نہ صرف خطے کی تقدیر بدل سکتا ہے بلکہ عالمی اقتصادی منظرنامے کو بھی نئے سانچے میں ڈھال سکتا ہے،

 

یہ سہ فریقی اجلاس دراصل چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (BRI) کو ایک نئی روح فراہم کرتا ہے، جب بیلٹ اینڈ روڈ، آسیان کا کنیکٹیویٹی ماسٹر پلان اور جی سی سی کا وژن 2030 ایک ہی فریم ورک میں آتے ہیں، تو وہ نہ صرف انفراسٹرکچر کی ترقی کو مہمیز دیتے ہیں بلکہ لوگوں، مصنوعات، سرمایہ اور خیالات کی آزادانہ نقل و حرکت کو بھی فروغ دیتے ہیں،یہ ماڈل ترقی کے ایک ایسے دور کا آغاز ہے جو مغربی طاقتوں کے سخت شرائط والے ماڈلز کے برعکس برابری، خودمختاری اور شراکت داری کے اصولوں پر مبنی ہے،صرف خلیج اور آسیان ہی نہیں، بلکہ چین بحرالکاہلی جزیرہ ممالک کے ساتھ بھی تعلقات کو ایک نئے اسٹریٹجک دور میں داخل کر چکا ہے۔ 28 مئی کو شیا من شہر میں ہونے والا ’’چین-بحرالکاہل وزرائے خارجہ اجلاس ‘‘اس بات کا غماز تھا کہ چین ان چھوٹے جزیرہ ممالک کو بھی ترقی کے سفر میں برابر شریک کرنا چاہتا ہے،

 

چین نہ صرف انہیں بنیادی ڈھانچے، طبی سہولیات اور تعلیم میں مدد فراہم کر رہا ہے بلکہ موسمیاتی تبدیلی جیسے وجودی خطرات کے خلاف بھی مشترکہ تحقیق اور فنڈنگ کے ذریعے ان کا ساتھ دے رہا ہے، یہ ایک مثال ہے کہ چین صرف ’’سپر پاور‘‘بننے کی دوڑ میں نہیں بلکہ ایک ذمہ دار عالمی رہنما کے طور پر ابھر رہا ہے،بحرالکاہلی خطے میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی کمی کو دیکھتے ہوئے چین اپنی’’ڈیجیٹل سلک روڈ‘‘ کے تحت فائبر آپٹک کیبلز، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سمارٹ سسٹمز متعارف کرا رہا ہے، اس سے جہاں مقامی معیشتیں مستحکم ہوں گی وہیں چین کو ایک جدید تکنیکی شراکت دار کے طور پر پہچانا جائے گا،چین نے واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی پر اپنی شرائط مسلط نہیں کرتاوہ مقامی روایات، ترجیحات اور ترقیاتی حکمت عملیوں کا مکمل احترام کرتا ہے، یہ رویہ ان تمام ممالک کے لیے امید کی کرن ہے جنہیں ماضی میں قرضوں، امداد یا اتحادوں کے نام پر اپنی خودمختاری قربان کرنی پڑی،آج جب دنیا معاشی کساد بازاری، جغرافیائی کشیدگیوں اور ماحولیاتی بحرانوں سے نبرد آزما ہے، چین کا یہ وژن ایک متبادل راستہ فراہم کرتا ہے،یہ راستہ مفاہمت، شراکت داری، اور مشترکہ خوشحالی پر مبنی ہے،

 

چین نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عالمی طاقت بننے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ عسکری اتحاد قائم کریںیا دوسرے ممالک پر اپنی بالا دستی قائم کریںترقی اور امن کا نیا چہرہ وہی ہے جو چین نے پیش کیا ہے — باہمی احترام، مساوات، اور عملی تعاون پر مبنی یہ نیا باب صرف چین کی کامیابی نہیںبلکہ گلوبل ساؤتھ کے لیے ایک امیدایک راستہ اور ایک وژن ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے طور پر کہ چین چین نے چین کے ا سیان رہا ہے

پڑھیں:

لانڈھی ٹائون میں چاروں طرف ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں ‘عبدالجمیل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی ٹائون میں چاروں طرف ترقیاتی کا م کا جال بچھا رہے ہیں ۔سندھ حکومت جووسائل فراہم کررہی ہے اس سے بڑھ کر کام کررہے ہیں ۔سیوریج کے مسائل نوے فیصد حل کردیئے ہیں ۔واٹر کارپوریشن پانی کی فراہمی کیلئے تعاون کریں۔یہ بات لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے لانڈھی ٹائون یونین کونسل نمبر دو اور تین میں پیور بلاک لگائے جانے کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ٹائون میونسپل کمشنر سیدامدادشاہ ،یوسی چیئرمین محمد قاسم خان ،یوسی تین کے چیئرمین نادر علی خان لودھی ،کونسلر سفیان علی خان ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔عبدالجمیل خان نے کہا کہ لانڈھی ٹائون میں آج چاروں طرف ترقیاتی کام ہورہے ہیں ہم دیانت داری کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔جلد لانڈھی ٹائون کراچی کا ماڈل بنے گا ۔عوام تعاون کریں ۔سولڈ ویسٹ اور واٹر کارپوریشن کو اگر بلدیاتی اداروں کے حوالے کردیا جائے تو کراچی کے پچاس فیصد مسائل خودبخود حل ہوجائینگے ۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور افغانستان، امن ہی بقا کی ضمانت ہے
  • آزادیِ اظہار اور حقِ گوئی جمہوری معاشروں کی پہچان اور بنیاد ہیں، کامران ٹیسوری
  • لانڈھی ٹائون میں چاروں طرف ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں ‘عبدالجمیل
  • پاکستان۔ بنگلا دیش تعلقات میں نئی روح
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کے قبضے کا ماڈل دہرا رہا ہے، آل پارٹیز حریت کانفرنس
  • محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا
  • نیو ماڈل سڑک شاعر اعجاز رحمانی سے منسوب کی جارہی ہے‘ محمد یوسف
  • کینوا نے نیا ڈیزائن ماڈل اور جدید اے آئی فیچرز متعارف کرا دیے
  • کینوا نے جدید اے آئی فیچرز سے لیس اپنا ڈیزائن ماڈل متعارف کرادیا
  • موضوع: حضرت زینب ّمعاصر دنیا کی رول ماڈل کیوں اور کیسے