سی ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر راجہ گل حسن مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
سی ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر راجہ گل حسن مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) سی ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر راجہ گل حسن مرحوم کی اہلیہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ایم اے لیاقت حیات کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں.
ان کی نمازِ جنازہ بعد نماز جمعہ دن 03:00 گاؤں سارمنڈل،ملوٹ،تحصیل دھیرکوٹ، باغ آزاد کشمیرمیں ادا کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کی سیاست میں بڑی ہلچل،، ملک ریاض کے بحریہ ٹان کی نیلامی کے خلاف حکم امتناعی جاری،، تحریری حکمنامہ سب نیوزپر پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا، ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا اعلان سندھ کا تین ہزار ارب مالیت کا بجٹ کل پیش ہوگا، ٹیکس وصول کی شرح بڑھنے کا امکان خیبرپختونخواحکومت نے نئے مالی سال کا بجٹ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے مشروط کردیا وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات،باہمی تعلقات پر گفتگو،چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھی شرکت وزیراعظم شہباز شریف کا بھارت میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار پیمرا نے میسرز ایم ٹیل کمیونیکیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ لاہور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں کا پہلا ای چالان معاف کرنے کا اعلان کردیا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ای ٹکٹنگ سسٹم کے تحت ہونے والے پہلے چالان کو معاف کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر کسی نے دوبارہ خلاف ورزی کی تو اسے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کو آئی جی پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ ای ٹکٹنگ سسٹم کے ذریعے 35 سرکاری گاڑیوں کے چالان کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر ای چالان کی زد میں آگئے
رپورٹ کے مطابق سیٹ بیلٹ نہ باندھنے، ریڈ سگنل توڑنے، ٹنڈ گلاسز اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر ای چالان کیے گئے۔
بریفنگ کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ پولیس کی سرکاری گاڑی ایس پی ای 950 کو سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا۔ ڈرائیور نے گارڈن اور لیاری ایکسپریس وے پر دو مقامات پر سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی، جس پر ای ٹکٹنگ سسٹم نے خودکار طور پر کارروائی کرتے ہوئے 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس غلام نبی میمن سے اس پہلے ای چالان کی تفصیلات طلب کیں۔ اس پر آئی جی نے بتایا کہ اگر کسی کا پہلی بار ای چالان ہو تو وہ 10 روز کے اندر رابطہ کرکے فیس کے ساتھ معافی حاصل کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ای چالان کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد، کراچی کے شہریوں پر ظلم بند کیا جائے، جماعت اسلامی
مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے پہلے ای چالان کی معافی کی ہدایت دے دی ہے، تاہم جو دوبارہ خلاف ورزی کرے گا، اسے لازمی طور پر جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو اپنی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کرنی چاہیے، کیونکہ مہذب معاشرے میں قانون سب کے لیے برابر ہوتا ہے، پولیس بھی اس سے بالاتر نہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سندھ پولیس کا جدید ای ٹکٹنگ سسٹم مؤثر ثابت ہو رہا ہے، اور حکومت یہ یقینی بنائے گی کہ تمام شہریوں کے ساتھ قانون کے مطابق مساوی سلوک کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ای چالان سندھ کراچی مراد علی شاہ معافی وزیراعلی