ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: جنوبی افریقہ کے خلاف دوسری اننگز میں آسٹریلیا کے 8 وکٹوں پر 144 رنز
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ 2023-25 کے فائنل کے دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کے خلاف آسٹریلیا نے اپنی پوزیشن قدرے بہتر کرلی۔ دفاعی چیمپیئن کو دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 144 اسکور کرنے کے بعد 218 رنز کی لیڈ حاصل ہوگئی۔
آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 212 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کے بلے باز جم کر نہیں کھیل سکے تھے۔ پہلی مرتبہ چیمپیئن شپ جیتنے کا خواب لیے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم صرف 138 رنز کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوسرے روز کھیل کے آغاز پر جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر جب دوبارہ بیٹنگ شروع کی تو ان کے بیٹرز پہلے روز کے مقابلے میں کافی پر اعتماد نظر آئے۔
کپتان ٹمبا باؤما اور ڈیوڈ بیڈنگھم کے درمیان 64 رنز کی مستحکم پارٹنر شپ کے بعد جنوبی افریقہ کو کچھ امید ضرور ملی تاہم 94 کے مجموعی اسکور پر جب کپتان ٹمبا باؤما 36 رنز بنا پیٹ کمنز کا شکار ہوئے تو اس کے بعد جنوبی افریقی بیٹرز کینگروز کے سامنے زیادہ دیر تک مزاحمت کرنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم صرف 138 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی۔
آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 28 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ مچل اسٹارک 2 اور جوش ہیزل ووڈ ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
بعد ازاں آسٹریلیا نے دوسرے کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ اس طرح انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف اب تک کل 218 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے اور اس کی 2 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ تیسرے روز جمعے کو آسٹریلیا کا دیا ہوا ٹارگٹ جنوبی افریقہ کے لیے سہل ثابت ہوتا ہے یا پہلی اننگز کی طرح ان کے بلے باز دفاعی چیمپیئن کے بولرز کے سامنے بے بس ہوجاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ آسٹریلیا جنوبی افریقہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ا سٹریلیا جنوبی افریقہ جنوبی افریقہ کے ا سٹریلیا
پڑھیں:
ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
فٹبال ورلڈ کپ(Footballworldcup) جیتنے کے بعد اسپین کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی علاقے میں منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا جہاں انہیں ان کے وزن کے برابر ٹماٹر بطور انعام دیے گئے۔
ورلڈ کپ میں کامیابی کے بعد اسپین کے صوبہ اشبیلیہ کے شہر میں مقامی فٹبالرز فیبان ریوز اور گاوی کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب کے دوران دونوں کھلاڑیوں کا وزن کیا گیا اور پھر ان کے وزن کے مطابق تازہ ٹماٹر تحفے میں پیش کیے گئے۔
فیبان ریوز کا وزن 85 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا جس کے برابر انہیں 85 کلو ٹماٹر دیے گئے جبکہ گاوی کو ان کے 68.5 کلوگرام وزن کے مطابق ٹماٹر بطور انعام ملے۔
مزیدپڑھیں:چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ ٹماٹر کی پیداوار کے لیے مشہور ہے اسی لیے روایتی انعامات کے بجائے مقامی شناخت سے جڑا یہ منفرد تحفہ منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر انتظامیہ نے مزید اعلان کیا کہ دونوں کھلاڑیوں کی خدمات کے اعتراف میں شہر کے دو فٹبال میدانوں کو فیبان ریوز اور گاوی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔