اداکارہ اسما عباس اسکن ٹریٹمنٹ کے بعد مشکل میں پڑگئیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے حال ہی میں اپنی جلد سے متعلق ایک ناخوشگوار تجربے کا انکشاف کیا ہے۔
ایک حالیہ وی لاگ میں اداکارہ اسما عباس نے انکشاف کیا کہ ان کے چہرے کی جھائیوں کے علاج کے دوران ایک ردِ عمل کے باعث ان کی جلد شدید متاثر ہوئی ہے۔
اسما عباس کے مطابق ان کے چہرے پر وراثتی فریکلز (جھائیاں) موجود تھیں جنہیں کم کرنے کے لیے انہوں نے ایک ڈاکٹر کے مشورے پر کاؤٹری (Cauterization) کا طریقہ اختیار کیا۔
اس علاج میں جلد کی اوپری سطح کو مخصوص طریقے سے جلایا جاتا ہے تاکہ جلد پر موجود کالے دھبے یا نشانات کو ہلکا کیا جا سکے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ابتدائی طور پر سب کچھ معمول کے مطابق تھا، تاہم اسی رات انہوں نے ایک فیس ماسک استعمال کیا جس سے ان کی جلد پر شدید الرجی ہو گئی۔
اداکارہ نے بتایا کہ ماسک کے استعمال کے بعد ان کے چہرے پر سرخی، دھبے اور خارش ہونے لگی اور ان کا چہرہ الرجی کا شکار ہوگیا جس نے ان کے چہرے کو شدید متاثر کردیا۔
اسما عباس نے بتایا کہ وہ اس وقت الرجی دور کرنے کیلئے دوا استعمال کر رہی ہیں اور ڈاکٹرز نے جلد میں بہتری کے لیے وقت دینے کا مشورہ دیا ہے۔
اسما عباس نے مداحوں سے صحتیابی کی دعا کی اپیل کی اور کہا کہ وہ اپنی کہانی اس لیے بیان کر رہی ہیں تاکہ دوسروں کو کسی بھی قسم کے اسکن ٹریٹمنٹ کے بعد احتیاط کی اہمیت کا اندازہ ہو سکے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ان کے چہرے
پڑھیں:
کئی ماہ کی افواہوں کے بعد کترینہ کیف نے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی
کئی ماہ سے گردش کرنے والی خبروں کے بعد بالآخر بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی۔
اداکارہ نے شوہر وکی کوشل کے ہمراہ ایک مشترکہ پوسٹ میں تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ خوشی اور تشکر کے ساتھ ہم اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کرنے والے ہیں۔
اگرچہ کترینہ کیف نے پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی خبر کی تصدیق کی، لیکن یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کب ماں بن جائیں گی۔
اداکارہ کی جانب سے خوشخبری دیے جانے کے بعد شوبز سے وابستہ کئی فنکاروں اور ان کے مداحوں نے مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
42 سالہ کترینہ کیف اور 37 سالہ وکی کوشل نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان کے ایک ریزورٹ میں شاہانہ انداز میں شادی کی تھی۔
شادی کے صرف ایک سال بعد ہی ان کے والدین بننے کی افواہیں سامنے آنے لگی تھیں، جو رواں سال کے آغاز سے مزید زور پکڑ گئیں، تاہم اب اداکارہ نے خود ان کی تصدیق کردی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)
Post Views: 2