Express News:
2025-08-05@23:00:04 GMT

21 جون سال کا طویل دن کیوں ہوتا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT

21جون سال کا طویل ترین دن سمجھا جاتا ہے۔ یہ دن 'سمر سولِسٹِس' نامی ایک فلکیاتی وقوعہ ہے جو سال کے طویل ترین دن اور ناردرن ہیمسفیئر (جنوبی نصف کرے) میں موسمِ گرما کے آغاز کی نشان دہی کرتا ہے۔

یہ وقوعہ عموماً 21 جون کو ہی پیش آتا ہے لیکن مختلف ٹائم زون ہونے کی وجہ سے یہ 20 یا 22 جون کو بھی رونما ہوسکتا ہے۔

اس دن خطِ استواء سے اوپر شمالی ہیمسفیئر میں رہنے والی دنیا کی 90 فی صد آبادی سال کا سب سے طویل مدت کا دن اور قلیل مدت کی رات گزارتی ہے۔

سمر سولِسٹس کیوں ہوتا ہے؟

'سمر سولسٹِس' کے وقوعہ میں سورج آسمان میں اپنے بلند ترین مقام پر ہوتا ہے۔ ایسا سال میں صرف ایک بار ہوتا ہے جس کی وجہ دنیا کے محور کا سورج کے گرد اپنے مدار کی مناسبت سے 23.

5 ڈگری کے ذاویے پر جھکا ہوا ہونا ہے۔ اس ہی جھکاؤ کی وجہ سے دنیا کے موسموں میں تبدیلی آتی ہے۔

21 جون سے پہلے اور بعد میں کئی دنوں تک الاسکا، کینیڈا، گرین لینڈ اور اسکینڈینیویا سمیت آرٹک خطے میں رہنے والے لوگ مِڈ نائٹ سن یعنی مسلسل دن کی روشنی میں رہتے ہیں۔

دوسری جانب سدرن ہیمسفیئر(جنوبی نصف کرے) میں 21 جون سال کا سب سے چھوٹا دن ہوتا ہے اور دنیا کی 10 فی صد آبادی جو ارجنٹینا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میں رہنے والوں کے یہ موسمِ سرما کی ابتداء ہوتی ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہوتا ہے سال کا

پڑھیں:

پنجاب میں سانس لینا جرم بنا دیا گیا ،جعلی وزیراعلی خود کو ڈکٹیٹر سمجھنے لگ گئی ہیں‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے اپنے گھر پر پولیس چھاپے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے ہمارے گھر پر ایک بار پھر ریڈ کیا گیا اور چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا،عموماُ تو یہی ہوتا ہے جمہوریت میں کوئی طبقہ احتجاج کرے اور خدانخواستہ سرکاری املاک کا نقصان کرے تو ادارے حرکت میں آتے ہیں لیکن یہاں یہ ہوتا ہے کہ ابھی احتجاج شروع بھی نہیں ہوتا اور اس سے پہلے ہی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اس سے بڑے جرائم ریاست کر دیتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سانس لینا جرم بنا دیا گیا ہے اور جعلی وزیراعلی اپنے آپ کو ڈکٹیٹر سمجھنے لگ گئی ہیں۔بحیثیت ریاست ہمیں ہوش کے ناخن لینا ہوں گے،ایسی فسطائیت سے انسانی حقوق، جمہوریت، شہری اور شخصی آزادیوں کے حوالے سے ہماری منزل کھوٹی ہو رہی ہے، ہمارا ملک پیچھے کی طرف جا رہا ہے، ہمارا نوجوان مایوس ہو رہا ہے اور ہر باشعور طبقہ ملک چھوڑنے پر مجبور ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص کی طویل غیرحاضری پر نشست خالی قرار دینے کی قرارداد پیش
  • کمپنی نے 9 وولٹ بیٹری کے ذائقے والے چپس متعارف کرادیے
  • چین میں بڑی عمر کے افراد میں چوسنیوں کا رجحان عام کیوں ہوتا جارہا ہے
  • پنجاب میں سانس لینا جرم بنا دیا گیا ،جعلی وزیراعلی خود کو ڈکٹیٹر سمجھنے لگ گئی ہیں‘ مسرت جمشید چیمہ
  • کویت جانے کے خواہشمندافراد کے لئے خوشخبری آگئی
  • ماہ صفر المظفر کے متعلق پائے جانے والے چند توہمات کی حقیقت
  • بلوچ کا قتل ہو یا پنجابی کا قابل مذمت ہے، مولانا ہدایت الرحمان
  • بلوچ کا قتل ہو یا پنجابی کا قابل مذمت ہے: مولانا ہدایت الرحمٰن
  • حج سکیم کے تحت رجسٹریشن، 4 لاکھ 55 ہزار درخواستیں موصول
  • ’’ہر بات کا مقصد تنقید نہیں ہوتا‘‘؛ عتیقہ اوڈھو اپنے متنازع بیانات کے دفاع میں بول اٹھیں