رکشوں پر پابندی کیخلاف شہر بھر میں دھرنے دیں گے ،حاجی افتخار
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آل پاکستان چنگچی رکشہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی افتخار،جنرل سیکرٹری حاجی عامر نے کہا شہر میں چنگچی رکشہ پر پابندی کے خلاف شہر بھر میں احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے ٹریفک پولیس اہلکار پابندی سے مستثنی شاہراں پر بھی چلان کرنے لگے کمشنر کراچی کی جانب سے پابندی کے نوٹیفکیشن کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل کراچی چنگچی رکشا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی افتخار اور جنرل سیکرٹری حاجی عامر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر کراچی کی جانب سے شہر کی 20 شاہراہوں پر چنگچی رکشوں پر پابندی عائد کی گئی ہے اس پابندی سے ہمارے لئے مہنگائی کے دور میں مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے اس سے پہلے ہم نے احتجاج بھی کیا لیکن کسی نے ہماری بات نہ سنی اور نہ ہی ہم سے کوئی رابطہ کیا ہم نے اس حوالے سے کمشنر اور متعلقہ اداروں کو کئی بار خطوط بھی لکھے لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔۔انہوں نے کہا کہ اب صورت حال یہ ہوگئی ہے گھروں کے چولھے تک ٹھنڈے ہوگئے ہیں ٹریفک پولیس کی جانب سے بھی ظلم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اہلکار ان شاہراہوں پر بھی چلان کرنے لگے جہاں پابندی کا اطلاق نہیں جس کی وجہ سے رکشا ڈرائیورز کافی پریشان ہیں ایسوسی ایشن کی جانب سے کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج بھی کیا گیا ہے اور عدالت میں سماعت ہونا باقی ہے صدر و جنرل سیکٹری نے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی کی 20 شاہراہوں پر چنگچی رکشہ پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لیں بصورت دیگر ہم کراچی میں پھرپور احتجاجی دھرنے دیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی جانب سے پر پابندی
پڑھیں:
بہت جلد پی آئی اے کی پرواز سے مانچسٹر جاؤں گی، برطانوی ہائی کمشنر قومی ائر لائن کی مداح، کراچی تک سفر کی ویڈیو جاری
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی آئی اے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت جلد پی آئی اے کی پرواز سے مانچسٹر جائیں گی۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی آئی اے کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد سفر کی ویڈیو جاری کر دی اور کہا کہ بہت جلد پی آئی کی پرواز سے براہ راست مانچسٹر جاؤں گی۔ جین میریٹ کو ہوا بازی کا ذاتی شوق ان کو جہاز کے کاک پٹ میں لے گیا اور پی آئی اے کے کپتان نے انہیں بریفنگ دی۔ پی آئی اے کی سی ای او نے برطانوی ہائی کمشنر کو اعزازی ہوا باز بنا کر کپتان کی کیپ پیش کی۔ برطانوی سفیر نے پی آئی اے کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ سی ای او کی جانب سے برطانوی ہائی کمشنر کو پروازوں کی بحالی میں انتھک کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔