پشاور:

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات ڈاکٹر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کا بجٹ مشروط طور پر منظور کیا گیا ہے، بجٹ کی منظوری کو عمران خان کو مائنس کرنے سے جوڑنا غلط ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کے حکم کی پابند ہے اور عمران خان کا ہر فیصلہ پارٹی قائدین کے لیے انتہائی قابلِ احترام ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے عمران خان کی ہدایت پر اُن سے ملاقات کے لیے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کیا ہے اور امید ہے ملاقات جلد کرائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کی ملاقات کے بعد عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں بجٹ میں ممکنہ رد و بدل کیا جائے گا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بجٹ کی منظوری دراصل مخالفین کی سازشوں کو ناکام بنانا تھا کیونکہ اپوزیشن چاہتی تھی کہ بجٹ منظور نہ ہو تاکہ صوبے میں ایمرجنسی نافذ کی جا سکے، اگر بجٹ منظور نہ کرتے تو اپوزیشن اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہو جاتی۔

مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی ہدایات کی روشنی میں بجٹ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کو اکثریت حاصل ہے اور ہم کسی بھی وقت عمران خان کی ہدایت کے مطابق بجٹ میں رد و بدل کر سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف

پڑھیں:

گورنر خیبر پی کے  سے چیئرمین واپڈا کی ملاقات، چشمہ لیفٹ کینال منصوبے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گورنر خیبرپی کے  فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید سے ملاقات کی۔گورنر نے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی تعیناتی کو ملک خصوصاً خیبر پی کے  میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے نیک شگون قرار دیا۔ ملاقات میں چشمہ لفٹ کینال منصوبے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے امید ظاہر کی کہ منصوبے میں اصلاحاتی اقدامات کے بعد جلد عملی پیش رفت سامنے آئے گی جس سے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ مضامین

  • عدالت عمران خان کی آخری امید ، وہ انصاف کے طلب گار ہیں:بیرسٹر گوہر
  • عوام کے تعاون سے پاک افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا، بیرسٹر سیف
  • خیبر پختونخوا حکومت کا وفاقی پالیسی پر اعتراض، افغانستان سے بات چیت ناگزیر قرار
  • گورنر خیبر پی کے  سے چیئرمین واپڈا کی ملاقات، چشمہ لیفٹ کینال منصوبے پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا خواب سجا لیا
  • خیبر پختونخوا، درختوں کی غیرقانونی کٹائی میں محکمہ جنگلات کے افسران کے ملوث ہونے کا انکشاف
  • آئی ایس او ضلع کرم کی مجلسِ عمومی
  • پشاور, خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • فیصل امین نے ایمل ولی کو 1 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
  • پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے