ایرانی پاسداران انقلاب کے شدید زخمی کمانڈر علی شادمانی شہید ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
تہران :ایرانی پاسداران انقلاب کی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر علی شادمانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔
ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ کمانڈر علی شادمانی گزشتہ ہفتے اسرائیلی حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔
اسرائیل نے 17 جون کو تہران پر حملے میں سینئر ایرانی کمانڈر علی شادمانی کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے علی شادمانی کو جنرل غلام علی کی شہادت کے بعد ختم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کا کمانڈر مقرر کیا تھا۔
پاسداران انقلاب کے اہم کمانڈر کی شہادت کی اطلاع ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کے اگلے دن سامنے آئی ہے۔
Post Views: 6.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کمانڈر علی شادمانی
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔