انٹرڈویژن ویمنز والی بال چمپئن شپ کراچی نے جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی /نواب شاہ(اسپورٹس ڈیسک) دفاعی چیمپئن کراچی نے آل سندھ انٹر ڈویژن ویمنز والی بال چیمپئن شپ جیت لی۔فائنل میں حیدرآباد ڈویژن کو شکست کا سا منا کرنا پڑا،شہید بے نظیرآباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے انعامات تقسیم کئے جبکہ ایڈیشنل ڈی سی بے نظیر آباد حسان ظفراعزازی مہمان تھے۔صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر اور صوبائی سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس شہید بے نظیر آبادمحکمہ اسپورٹس گورنمنٹ آف سندھ کے زیر انتظام چیمپئن شپ بلاول اسپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم میں کھیلی گئی جس میں سندھ کے تمام ڈویژنز کی ٹیموں نے شرکت کی۔مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ بے نظیر آباد کی تاریخ میں اس سے قبل اتنا شاندار اسپورٹس ایونٹ منعقد نہیں ہوا،اس قدر شاندار ایونٹ کے انعقادپر میں ڈی ایس او عبدالرحیم راجپوت اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،محکمہ کھیل اور ہماری کوشش رہی ہے کہ سندھ میں کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ ایونٹس منعقد کروائیں تاکہ کھلاڑیوں کو مواقع ملیں،نیشنل گیمز کے لئے کھلاڑیوں سے امید ہے کہ وہ میڈلز لائیں گے۔قبل ازیں آرگنائزنگ سیکریٹری ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شہید بے نظیر آباد اور ڈویژنل کو آرڈی نیٹر عبدالرحیم راجپوت نے ایونٹ کی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ ایونٹ کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں،ٹیموں کو شاندار رہائش فراہم کی گئی ہے،ہماری کوشش تھی کہ تمام کھلاڑی یہاں سے خوشگوار یادیں لے کر جائیں ، ٹیموں کو پہلی بار مکمل کٹ آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے فراہم کی گئی،اس چیمپئن شپ کے لئے مکمل ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرنے پر میں سندھ والی بال ایسوسی ایشن کا بھی مشکور ہوں۔اس موقع پرپاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکریٹری شاہ نعیم ظفر،سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری شاہد مسعود،اسپورٹس کو آرڈی نیٹر ڈسٹرکٹ اسپورٹس کمیٹی ارشد علی قریشی،اسپورٹس آرگنائزر ملک زبیر،عابد مغل،،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکریٹری پرویز شیخ،ڈی ایس او میر پور خاص واشدیو مالھی،ڈی ایس او بدین انور علی بھٹی،علی نواز خالد،ڈائرکٹر اسپورٹس سر سید یونیورسٹی نعمان الدین اور دیگر بھی موجود تھے۔فائنل میں کراچی نے حیدرآباد کو3-0سے زیر کیا،سیٹ اسکور 25-9، 25-8 اور25-6رہا۔اس سے قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں شہید بے نظیر آباد نے سکھر ڈویژن کو 25-4،25-4اور25-5سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شہید بے نظیر اسپورٹس ا والی بال
پڑھیں:
لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری
سعید احمد: ریلوے حکام نے لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کا تازہ شیڈول جاری کر دیا ہے.
کراچی ایکسپریس 6 بجے کی 45 منٹ تاخیر سے لاہور سے روانہ ہو گی،ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 25 منٹ تاخیر سے فیصل آباد سے روانہ ہو گی،لاہور سے کراچی جانیوالی شاہ حسین ایکسپریس کو منسوخ کردیا گیا،شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جائیگا،گرین لائن کراچی کیلئے مقررہ وقت رات 8 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگی۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو 1گھنٹہ قبل سٹیشن آنےکی ہدایات جاری کر دیں۔