آزاد امیدوارمخصوص نشستوں کے حقدار نہیں ہوسکتے،وزیرقانون
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
اسلام آباد:وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ جوجماعتیں الیکشن میں حصہ لیتی ہیں ان کو ہی مخصوص نشستیں ملتی ہیں، مقدمات کافیصلہ آئین کی بنیاد پرہوتاہے قانونی اورآئینی پوزیشن یہ ہی ہے۔
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ آج ہائیکورٹ کافیصلہ ریویوہواہے،جسٹس جمال اپنےسابقہ فیصلےپربحال رہےہیں،9ججزکی اکثریت سےفیصلہ جاری ہوا۔
وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہاکہ اسی فارمولےپرصوبائی اسمبلیوں کی سیٹیں بھی طےہوں گی،مقدمات کافیصلہ آئین کی بنیادپرہوتاہے،جو جماعتیں الیکشن میں حصہ لیتی ہیں انکومخصوص نشستیں ملتی ہیں،آزاد امیدوارمخصوص نشستوں کے حقدار نہیں ہوسکتے۔
اعظم نذیرتارڑ نے کاکہاکہ قانون سے ہٹ کر انٹر پارٹی الیکشن نہ کرواناپی ٹی آئی کااپنافیصلہ تھا،انہوں نےایسی جماعت کاالیکشن جس کاچیئرمین کہتاتھامیں آزاد الیکشن لڑا ہوں،انہوں نےخودراہ ہموارکی کہ ان کوکچھ بھی نہ ملے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اعظم نذیرتارڑ نے
پڑھیں:
پشاور ہائیکورٹ ‘ اعظم سواتی کی بیرون ملک سفر پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
پشاور(بیورو رپورٹ)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی بیرون ملک سفر پر پابندی کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے اعظم سواتی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود 13 اگست کو درخواست گزار کو بیرون ملک جانے سے روکا گیا، عدالت نے جب حکم دیا اسی شام درخواست گزار کے خلاف دو ایف آئی آرز کا پتہ چلا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کی فیڈریشن اتنی کمزور ہے کہ اگر کوئی باہر چلا جائے تو واپس نہیں لا سکتے؟ یہ سیاسی لوگ ہیں، کہیں نہیں جائیں گے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ آپ ان کو گرفتار بھی نہیں کرنا چاہتے اور چھوڑتے بھی نہیں، عدالت حکم دیتی ہے مگر جب یہ جانے لگتے ہیں تو ان کو روک دیا جاتا ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا کہ کوہستان اسکینڈل میں ہم نے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا تھا، جب عدالت کا حکم آیا تو ہم نے ہٹا دیا، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔