ماسکو(نیوز ڈیسک)پاکستان کے ہاتھوں رافیل کی تباہی اور بھارتی فضائیہ کی کارکردگی نے بڑے سوالات اٹھا دیے مگر مودی حکومت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور شرمناک شکست کو اب بھی تسلیم نہیں کررہی مگر دوسری جانب روس نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کو جدید ترین فضائی دفاعی نظام ’ ایس-400‘ کی ترسیل 3 سال کے لیے مؤخر کر دی ہے۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ فیصلہ روسی وزیر دفاع آندرے بیلوسوف اور ان کے بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ کے درمیان ملاقات کے بعد سامنے آیا۔

یہ میزائل سسٹم 2018 کے ایک معاہدے کے تحت بھارت کو 5.

4 ارب ڈالر میں فراہم کیے جانے تھے، اور ترسیل 2024 تک مکمل ہونی تھی۔ اب نئی تاریخ کے مطابق یہ ترسیل 2027 میں مکمل ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق تاخیر کی بڑی وجہ روس کی یوکرین کے ساتھ جاری جنگ ہے، جس سے اس کے دفاعی سازوسامان کی برآمدات متاثر ہو رہی ہیں۔ اس تاخیر کے ساتھ ہی بھارت اور روس کے درمیان دفاعی تعاون میں بھی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

گزشتہ کچھ برسوں میں بھارت نے روس کے بجائے فرانس، جرمنی اور دیگر مغربی ممالک سے فوجی سازوسامان خریدنے کو ترجیح دی ہے۔ مثال کے طور پر 2023 میں بھارت نے روسی آبدوزوں کی بجائے جرمنی کی کمپنی سے 6 آبدوزیں خریدنے کا فیصلہ کیا، اور فرانسیسی رافیل طیاروں کی خریداری بھی اسی رجحان کا حصہ ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی دفاعی پالیسی میں تبدیلی لا رہا ہے اور اب وہ مغربی ممالک، خاص طور پر فرانس، اسرائیل اور امریکہ سے زیادہ فوجی تعاون حاصل کر رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہ ارکان اسمبلی کے برابر کردی گئی

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کا مالیاتی نظام 5 سے 19 اکتوبر تک مکمل بند رہے گا

اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کے تحت صوبہ بھر کا مالیاتی نظام 15 روز کیلئے بند رہے گا۔

اے جی سندھ کے سرکلر کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ آفس کا مرکزی مالیاتی سروس کا نظام 5 سے 19 اکتوبر تک مکمل طور پر بند رہے گا۔

سرکلر کے مطابق ان ایام میں مالیاتی امور کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوگا۔ اے جی سندھ کی جانب سے ان بندش کے ایام تک زیر التوا تمام بلز اور مالی امور فوری طور پر کلیئر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کا مالیاتی نظام 5 سے 19 اکتوبر تک مکمل بند رہے گا
  • پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے جدید ترین ایئر کوالٹی فورکاسٹ سسٹم تیار کرلیا
  • پنجاب میں پاکستان کا جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس پہلا ایئرکوالٹی فورکاسٹ سسٹم تیارکرلیا گیا
  • گندم کی ترسیل پر مبینہ پابندی، خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
  • سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیلی حملہ نہیں ہے، خواجہ آصف
  • آئی سی سی کا فیصلہ: سوریاکمار یادو اور حارث رؤف پر 30 فیصد جرمانہ
  • فضائی آلودگی بچوں کی بصارت کو بھی نقصان پہنچانے لگی، تحقیق
  • یمن کے حملوں کا اثر تمام تر سفارتی کوششوں سے بالاتر اور کہیں زیادہ ہے، عبدالباری عطوان
  • بلوچستان کی نئی ایوی ایشن پالیسی صوبے میں فضائی آپریشنز میں اضافہ کرے گی؟
  • پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ جامع علاقائی سلامتی کے نظام کی شروعات ہے،ایرانی صدر