راولپنڈی میں اتائیوں کے خلاف آپریشن تیز، تین طبی مراکز بند کردیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
راولپنڈی:
راولپنڈی میں علاج کے نام پر بیماریاں پھیلانے والے اتائیوں کے خلاف آپریشن میں تیزی، تین ایف آئی آر درج کرکے طبی مراکز سربمہر اور ادویہ و آلات ضبط کرلیے گئے۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے تحت راجہ بازار، سٹی صدر روڈ اور فوارہ چوک میں آپریشن کیا گیا۔
اتائیوں کے خلاف آپریشن کی نگرانی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راول ٹاؤن نے کی، جبکہ کارروائی کے دوران تین ایف آئی آر درج کرکے مشینری اور ادویہ ضبط کرلی گئیں۔
فوکل پرسن ہیلتھ راول ٹاؤن ڈاکٹر حنان نے بتایا کہ اتائی اپنے کلینکس میں دانتوں، ناک، کان اور دیگر امراض کا علاج کررہے تھے۔ اتائیوں کے طبی مراکز کو سربمہر کردیا گیا ہے۔
فوکل پرسن کے مطابق پنجاب ہیپٹاٹس ایکٹ 2018 کے تحت اتائی مراکز چلانے والے راجہ الطاف، ایم صابر اور غلام فرید کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان اتائیوں کے کے خلاف
پڑھیں:
بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کوجائیداد اور سرمائے سے متعلق نیب نے یقین دہانی کرادی
قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد نے بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں اور جائیداد مالکان کو یقین دلایا ہے کہ ان کے تمام قانونی حقوق، جائیدادیں اور سرمایہ کاری مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
نیب کے مطابق چند مخصوص عناصر کی جانب سے پھیلائی جانے والی منفی خبریں دراصل ایک گہری سازش کا حصہ ہیں، جس کا مقصد متاثرہ افراد کو خوفزدہ کر کے ان کی جائیدادیں کم قیمت پر خریدنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیب راولپنڈی نے بحریہ ٹاؤن کی کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی کا آغاز کردیا
ترجمان نیب نے واضح کیا کہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی اور مالکان خود نیب کی نظر میں متاثرین ہیں، جن کے ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ ہوا ہے اور بیورو ان کے حقوق کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔
نیب کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے خلاف جاری کارروائیاں صرف مالکان اور ان کی جائیدادوں تک محدود ہیں، اور جب تک وہ قانون کے سامنے پیش ہو کر لوٹی گئی رقوم واپس نہیں کرتے، کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں: نیب راولپنڈی نے بحریہ ٹاؤن کی کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی کا آغاز کردیا
نیب نے تمام رہائشیوں اور جائیداد مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی منفی یا شرانگیز خبر پر توجہ نہ دیں، اطمینان سے اپنی روزمرہ زندگی جاری رکھیں، اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کے بارے میں فوراً نیب کو اطلاع دیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بحریہ ٹاؤن ترجمان جائیداد دھوکہ دہی فراڈ گہری سازش مالکانہ حقوق نیب