وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری نثار سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف چوہدری نثارکی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کی عیادت کی۔اس دوران دنوں کے درمیان سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چوہدری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے۔ اس پر چوہدری نثار نے جواب دیا نہیں نہیں میاں صاحب، بس طبیعت ٹھیک نہیں رہتی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اب آپ اپنے گھر واپس آجائیں۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ چوہدری نثار نے وزیراعظم کو جواب دینےکے لیے کچھ وقت مانگا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور سابق وزیر داخلہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے موجود ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چوہدری نثار
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
ویب ڈیسک :آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں دو روز باقی رہ گئے ہیں، جس کے باعث سیاسی سرگرمیاں اور انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف آج میرپور کے قائداعظم سٹیڈیم میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے میں میاں نواز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی دیگر مرکزی و مقامی قیادت بھی شریک ہوگی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جہاں سٹیج کی تیاری سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے میں کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے، جبکہ جلسے کے لیے مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ آزادکشمیر ڈویژن میں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے، جس کے پیش نظر مختلف سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم تیز کیے ہوئے ہیں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ