عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر کے ساتھ اپنے مستقبل، سعودی پرو لیگ کی ترقی، اور مملکت کے ساتھ طویل المدتی وابستگی پر گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ النصر کی تاریخ کا سب سے کامیاب سیزن ہوگا۔

النصر کلب کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے انٹرویو کلپس میں رونالڈو نے کہا کہ ہم بہت سی چیزیں بدلنے جا رہے ہیں۔ میں النصر پر، اور اس کے شائقین پر یقین رکھتا ہوں۔ یہ سیزن ہمارا سب سے بہترین ہو گا، اور ہم کچھ بہت اہم جیتنے جا رہے ہیں۔

The Story continues.

. ???? ????
pic.twitter.com/XV8WoOREeB

— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) June 26, 2025

گزشتہ ہفتے رونالڈو نے النصر کے ساتھ اپنے معاہدے میں توسیع کی تھی، جو اب انہیں 42 سال کی عمر کے بعد بھی کلب کی نمائندگی کا موقع دے گا۔ وہ اب تک النصر کی جانب سے 105 میچز میں 93 گول کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کا بڑا فیصلہ، دنیا بھر میں مداح خوشی سے جھوم اٹھے

رونالڈو نے سعودی پرو لیگ کو مسابقتی اور عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی لیگ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ یہ لیگ بہت زیادہ مسابقتی ہے، اور میں اس پروجیکٹ پر یقین رکھتا ہوں، نہ صرف اگلے 2 برس کے لیے بلکہ 2034 تک، جب سعودی عرب میں ورلڈ کپ ہوگا، جو میرے خیال میں تاریخ کا سب سے خوبصورت ورلڈ کپ ہوگا۔

یاد رہے کہ FIFA ورلڈ کپ 2034 پہلی بار ایک ہی میزبان ملک میں 48 ٹیموں کے درمیان منعقد ہو گا، جس کے میچز ریاض، جدہ، خبیر، ابہا اور نیوم میں کھیلے جائیں گے۔

رونالڈو نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو تبدیلی کا معمار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ولی عہد نے حیرت انگیز کام کیا ہے۔ وہ اس ملک میں تبدیلی کے عمل میں سب سے اہم شخصیت ہیں، اور ہمیں ان اور ان کی ٹیم کو سراہنا چاہیے۔ مستقبل روشن ہے کیونکہ ترقی کی رفتار بہت تیز ہے۔

مزید پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل تیسرے سال کون سا اعزاز اپنے نام کیا؟

رونالڈو نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے ارادے صرف فٹبال تک محدود نہیں، بلکہ وہ سعودی عرب کی ترقی میں ہر شعبے میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، کہا میں 2 سال مزید بطور فٹبالر رہوں گا، لیکن میری وابستگی زندگی بھر کے لیے ہے۔ میرا کردار صرف کھیل تک محدود نہیں، میں سعودی عرب کی مجموعی ترقی کا حصہ بننا چاہتا ہوں۔

بات ختم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پرتگالی ہوں، لیکن میں سعودی عرب سے ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: رونالڈو نے کے ساتھ

پڑھیں:

سعودی عرب جون 2025

سعودی عرب امریکا سے پہلے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کے لیے متحرک تھا، سفارتکار جاوید حفیظ

سعودی عرب امریکا سے پہلے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کے لیے متحرک تھا، سفارتکار جاوید حفیظ

پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی عرب کا مثالی سفارتی رد عمل

پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی عرب کا مثالی سفارتی رد عمل

پاک بھارت جنگ بندی میں شہزادہ محمد بن سلمان کا کردار اور سعودی ڈیجیٹل انقلاب

پاک بھارت جنگ بندی میں شہزادہ محمد بن سلمان کا کردار اور سعودی ڈیجیٹل انقلاب

سعودی ولی عہد کی وہ خاموش ادا جو دنیا بھر میں مقبول ہوگئی

سعودی ولی عہد کی وہ خاموش ادا جو دنیا بھر میں مقبول ہوگئی

منیٰ میں بہترین انتظامات پر پاکستانی حاجی سعودی حکومت کے معترف

منیٰ میں بہترین انتظامات پر پاکستانی حاجی سعودی حکومت کے معترف

طویق پہاڑ، سعودی عزم و ہمت کی علامت

طویق پہاڑ، سعودی عزم و ہمت کی علامت

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • لیونیل میسی نے سعودی کلب کا آفر قبول کر لیا، معاہدہ طے پا گیا
  • عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب میں مستقل رہائش کی خواہش کا اظہار
  • عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر رونالڈوکا اپنی زندگی سعودی عرب میں گزارنے کا فیصلہ
  • رونالڈو نے زندگی کا باقی حصہ سعودی عرب میں گزارنے کا فیصلہ کرلیا
  • رونالڈو نے زندگی بھر سعودی عرب میں رہنے کا فیصلہ کرلیا
  • سعودی عرب جون 2025
  • میسی کی ٹیم فیفا کلب ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی
  • کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا کلب ورلڈ کپ کے بجائے آرام کو ترجیح کیوں دی؟
  • کرسٹیانو رونالڈو نے کلب ورلڈ کپ میں شرکت کی پیشکش مسترد کردی