سکھر، شہرمیں جانوروں کے آزادانہ نقل وحرکت پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر(نمائندہ جسارت) سکھر شہر میں جانوروں کے سڑکوں پر آزادانہ آمد و رفت اور نہروں میں داخلے پر پابندی عائد، ڈپٹی کمشنر سکھر کی جانب سے عوامی آگاہی کے لئے اعلامیہ جاری تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو نے سکھر شہر کے مویشی مالکان اور عام شہریوں کو ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے آگاہی دی ہے کہ سکھر شہر کی سڑکوں، بازاروں، نہروں اور دیگر عوامی مقامات پر مویشیوں اور دیگر جانوروں کی آزادانہ آمد و رفت پر 15 جولائی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر سکھر کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت کسی بھی شخص کو اپنے جانوروں کو شہر کی سڑکوں یا نہروں میں چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس پابندی کا مقصد شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا، صفائی و صحت کے معیار کو بہتر بنانا اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ نوٹس کے ذریعے عوام کو مطلع کیا گیا ہے کہ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ سکھر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہر کی بہتری کے لیے اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دودھ کی نئی قیمت معیار چیک کرکے مقرر کی جاے گی، کمشنر کراچی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت دودھ ڈیری فارمرز ہول سیلرز اور ریٹیلرزاور صارفین کے نمائندوں اور متعلقہ افسران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دودھ کی نئی قیمت دودھ کا معیار چیک کرنے کے بعد مقرر کی جاے گی۔ کمشنر نے دودھ کا معیار چیک کرنے کیلیے متعلقہ محکموں اور صارفین کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے دودھ کے نمونوں کا معیار چیک کرے گی۔ کمیٹی کا سربراہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز رابعہ سید کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ کمیٹی کے ارکان میں بیورو آف سپلائی فوڈ اتھارٹی، ویٹ اینڈ میز رزکے افسران کنزیومر رائٹس پروٹیکشن کونسل کے چیئرمین شکیل بیگ اور غیاث الدین(صحافی) کو شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی کو دودھ کے معیار سے متعلق اپنی رپورٹ ایک ہفتہ میں کمشنر کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمشنر نے کہا ہے کہ مضر صحت دودھ کی فروخت کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔ دودھ کی نئی قیمت مقرر کرنے سے قبل دودھ فروشوں سے یہ یقین حاصل کرنا ضروری ہے کہ شہریوں کو صحت مند دودرھ فراہم کیاجائے گا۔