کراچی:

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے بلال کالونی میں پولیس اور ڈکیت گینگ کے درمیان 12 جولائی کی رات مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں گروہ سے تعلق رکھنے والے دو خطرناک ملزمان توحید اور دانش کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان بھتہ خور گروہ کے شوٹر اور متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے جاری کردہ بیان کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق 8 رکنی جرائم پیشہ گروہ سے ہے، جو بھتہ نہ دینے والے تاجروں، دکانداروں اور ریسٹورینٹ مالکان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔

گزشتہ ماہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں واقع دربار مدینہ ہوٹل پر بھی اسی گروہ کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی، جس میں ایک معصوم بچہ، ایک خاتون اور ایک شخص زخمی ہوا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان سے بھتے کی پرچیاں، کال ریکارڈز اور ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔  گروہ نیو کراچی اور بلال کالونی میں متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے، جن میں اسٹریٹ کرائم، ہوٹل اور دکانوں پر حملے اور 125 موٹر سائیکل چھیننے کی واردات بھی شامل ہے۔

ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واردات کرتے ہوئے شناخت بھی کرلیا گیا ہے۔ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق اس گینگ کا مرکزی ملزم رشید عرف راجہ پہلے ہی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، جبکہ زخمی حالت میں گرفتار توحید اور دانش اس ہی گروہ کے شوٹر ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے ناظم آباد اور لیاقت آباد کی حدود سے چھینے گئے موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔ 12 جولائی کی شب مقابلے کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے جس میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گرفتار ملزمان سینٹرل کے کے مطابق

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا