وزارت ہاؤسنگ اسلام آباد کی جانب سے محمد امین انسپکٹر اسٹیٹ آفس کراچی کے عہدے پر دوبارہ تعینات
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
کراچی:
اسٹیٹ آفس وزارت ہاؤسنگ اسلام آباد نے محمد امین کو انسپکٹر اسٹیٹ آفس کراچی کے عہدے پر تعینات کیا ہے۔
وہ اس سے قبل بھی انسپکٹر اسٹیٹ آفس کراچی کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔ وہ ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ آفس کراچی کی ہدایت پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
یہ احکامات ڈائریکٹر جنرل اسٹیٹ آفس کی ہدایت پر جاری کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ آفس کراچی
پڑھیں:
اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کرلی ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں،عدالت نے کہاکہ پی ٹی اے کے سینئر ممبر کو عارضی طور پر چیئرمین تعینات کیا جائے،جسٹس بابر ستار نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
مزید :