وزیراعظم کا نئے مالی سال کے پہلے ہی ماہ برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالرز پہنچنے پر اظہار اطمینان
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
وزیراعظم کا نئے مالی سال کے پہلے ہی ماہ برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالرز پہنچنے پر اظہار اطمینان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے ہی مہینے میں پاکستان کی برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچنے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2024 تا جولائی 2025 برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے، صرف ایک ماہ میں برآمدات میں 9 فیصد اضافہ انتہائی تسلی بخش ہے، برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں اور ترجیحات کی بدولت معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، حکومت ملک سے برآمدات میں اضافے، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے، فیس لیس کسٹم اسیسیمینٹ سسٹم کے نفاذ سے پورٹ آپریشنز میں مزید بہتری لارہے ہیں، جی ڈی پی میں ٹیکس کلیکشن کے تناسب میں اضافہ حکومت کے لیے قابل اطمینان ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری پاکستان کی معیشت میں استحکام کی عکاس ہے، پچھلے مالی سال میں ترسیلات زر کی مد میں 34.
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے سے اسلام آباد کے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات، اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں کے عوام کے مسائل کو حل کرنے پر اتفاق چیئرمین سی ڈی اے سے اسلام آباد کے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات، اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں کے عوام کے مسائل کو... سی ڈی اے کا اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری کا طریقہ کار وضع کردیا گیا قومی اسمبلی اجلاس میں اسپیکر کی جانب سے اسٹیٹ بینک کا اسپیشل آڈٹ کرانے کا عندیہ صوبے میں پائیدار امن کیلئے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے، بیرسٹر سیفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ارب امریکی ڈالرز مالی سال
پڑھیں:
اسرائیل اور شام میں مذاکرات پر نیتن یاہو کا اہم بیان
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیل اور شام کے مذاکرات میں ‘کچھ پیش رفت’ کی تصدیق کی ہے لیکن ساتھ ہی کہا ہے کہ خلا باقی ہے۔
نیتن یاہو نے کابینہ کے اجلاس کے آغاز پر کہا کہ شام اور اسرائیل کے درمیان رابطوں میں “کچھ پیش رفت” ہوئی ہے تاہم دونوں فریق ابھی بھی دور ہیں۔
ان کا یہ تبصرہ شام کے صدر احمد الشارع کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے کہا گیا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ سلامتی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے جاری مذاکرات “آنے والے دنوں میں” نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔
شام اور اسرائیل ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں جس سے دمشق کو امید ہے کہ فضائی حملوں کو روک دیا جائے گا اور جنوبی شام میں دھکیلنے والے اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء کو یقینی بنایا جائے گا۔