پاک آئی ڈی کی نئی ایپلی کیشن متعارف
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نادرا نے پاک آئی ڈی کی نئی اوربہتر ایپلی کیشن متعارف کرادی ہے، نیا ورژن پہلے سے بہتر اور تیز تر ہے، ایجنسی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ موبائل ایپ نئے فیچرز اور سہولیات کی بدولت استعمال کرنا بہت آسان ہے، جس میں آپ کو ایپلی کیشن شروع کرتے ہوئے چہرے کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت ملے گی، فیملی ممبرز کی تفصیلات دیکھنے کے لیے بائیو میٹرک کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ نادرا مراکز پر اپائنٹمنٹ بک کرنے، ٹریکنگ آئی ڈی چیک کرنے، موبائل ایپ نیا ورژن ڈاؤن لوڈ اور استعمال کرنے کی سہولت بنیں۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نادرا شناختی کارڈ میں اہم تبدیلی کےلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں منظور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: نادرا کا تصدیق شدہ قومی شناختی کارڈ ہر پاکستانی کی ملک اور بیرون ملک پہچان ہے تاہم اب اس میں بڑی تبدیلی ہونے کا امکان ہے۔
نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ جاری کرتا ہے۔ تاہم اب اس شناختی دستاویز میں بڑی تبدیلی ہونے کا امکان ہے۔
پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد متفقہ رائے سے منظور کی گئی ہے، جس میں قومی شناختی کارڈ میں کارڈ حامل شخص کا خون کا گروپ درج کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
رکن پنجاب اسمبلی احمد اقبال چوہدری نے یہ اہم قرارداد ایوان میں پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قومی شناختی کارڈ میں بلڈ گروپ کا اندراج حادثات اور ایمرجنسی کی صورت میں خون کی بروقت فراہمی سے عوام الناس کی زندگی بچانے کا بڑا ضامن ہو سکتا ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ سنگین حادثات یا ناگہانی آفات کی صورت میں بلڈ گروپ معلوم نہ ہونے سے اسپتالوں اور بلڈ بینکوں کو مشکلات پیش آتی ہیں۔ اگر قومی شناختی کارڈ میں بلڈ گروپ کا اندراج کر دیا جائے تو مریضوں کو بروقت مطلوبہ خون فراہم کر کے ان کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔