راولپنڈی: جرگے کے حکم پر لڑکی کا قتل، 6 ملزمان کو 14روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریب
راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی سدرہ عرب کے کیس میں 6 ملزمان کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
ملزمان میں جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ خان، مقتولہ کا سابق شوہر ضیاء الرحمان، والد عرب گل، چچا صالح محمد، امانی گل اور رکشہ ڈرائیور شامل ہے۔
مقتولہ سدرہ عرب کو جرگے کے فیصلے پر 17جولائی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔
جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ نے انکشاف کیا کہ اس نے جرگے کے فیصلے پر سدرہ کو قتل کیا، ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ مقتولہ اس کی کزن تھی،
تھانہ پیرو دھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں جرگے کے حکم پر شادی شدہ لڑکی سدرہ عرب قتل کیس کے مقدمے کی سماعت سول جج ذیشان بٹ نے کی۔
گرفتار 6 ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
عدالت نے پولیس کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی، عدالت نے مقتولہ کے شوہر ضیاء الرحمان، والد عرب گل، جرگہ سربراہ عصمت اللّٰہ سمیت 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں سول جج ذیشان بٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان پر قتل، اغواء، سہولت کاری اور قبر کے نشانات مٹانے کے الزامات ہیں۔
مقتولہ سدرہ عرب کو جرگے کے فیصلے پر 17 جولائی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملزمان کو جرگے کے کیا گیا قتل کی
پڑھیں:
باجوڑ: فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام گرینڈ جرگے کا انعقاد
باجوڑ کے علاقے ماموند میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں آئی جی ایف سی نارتھ، سول انتظامیہ، قبائلی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر ان علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ہو رہے ہیں، قبائلی عمائدین اور مشران نے پاک فوج کے شانہ بہ شانہ لڑنے اور وطن کی خاطر ہر قربانی دینے کے عزم کو دہرایا۔
اس موقع پر پاک فوج کی امن کے لئے دی گئی قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا، عوام کی جانب سے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کیے گئے۔
قبائلی عمائدین اور عوام نے جرگے کے انعقاد اور ٹی ڈی پیز کی بروقت واپسی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔