فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے وقف کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی اور اس حوالے سے فوج کوخصوصی ہدایات بھی جاری کردیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیرنے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی سے متعلق خصوصی ہدایات دیں اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثر عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی، اس سلسلے میں اضافی فوجی دستے بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے وقف کر دی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے اپنا ایک دن کا راشن جو تقریباً 600 ٹن سے زیادہ بنتا ہے، خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی امداد کے لیے مختص کر دیا۔

فیلڈ مارشل نے کور آف انجینئرز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں کہ پلوں کی مرمت کا کام جلد مکمل کرے اور جہاں ضروری ہو عارضی پل قائم کیے جائیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آرمی کے نائن یونٹ کے ریسکیو سنیفنگ ڈاگ یونٹ کو بھی سرچ اینڈ ریسکیو کے لیے بھیجا جا رہا ہے اور آرمی کی خصوصی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی آرمی چیف کی ہدایت پر تعینات کر دی گئی ہے۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اور آرمی ایوی ایشن کو پہلے سے ہی خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے، پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں خیبرپختونخوا کے بہادر عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی فیلڈ مارشل عاصم پاک فوج کے لیے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

جنگ مسلط کرنیوالوں کو اسی طرح جواب دینگے جیسا مئی میں دیا‘ فیلڈ مارشل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251117-01-22
اسلام آباد /راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز) چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا، پاکستان امن پسند ملک ہے، جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں دیا تھا۔ ایوان صدر میں اردن کے بادشاہ کے اعزاز میں ظہرانے میں شرکت کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تقریب کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان جب اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تو دشمن پر پھینکی مٹی کو بھی میزائل بنا دیتا ہے، اللہ کے حکم کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے شکرگزار ہیں جس نے ہمیں فتح دلوائی، یہ کامیابی اللہ کی طرف سے ہے۔ فیلڈ مارشل نے غزوہ احد سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے قرآنی آیات کا حوالہ بھی دیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور شاہ عبداللہ دوم کی ملاقات ہوئی۔شاہِ اردن نے صدر آصف علی زرداری کو ’’وسامْ النّہضہ المرصّع‘‘ (آرڈر آف دی رینیسانس) سے نوازا، جو سربراہانِ مملکت اور معزز شخصیات کو دیا جاتا ہے۔تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام بشمول وزیر اعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف اور وفاقی کابینہ کے ارکان سمیت سفرا بھی موجود تھے۔ صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور اردن کے دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کو نئے شعبوں تک توسیع دینے پر اتفاق کیا۔ صدر مملکت اور شاہ عبداللہ دوم نے 2 ریاستی حل کے تحت آزاد، خودمختار اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا۔ اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم نے پاکستان کے دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ کیا۔ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شاہ عبداللہ دوم کے ہمراہ شہزادی سلمیٰ بنت عبداللہ سمیت سول و عسکری حکام کا اعلیٰ سطح وفد بھی موجود تھا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دفاعی ادارے کے دورے کے موقع پر فیلڈ مارشل سیّد عاصم منیر نے شاہ اردن اور ان کے وفد کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور تفصیلی بریفنگ دی جس میں پاکستان کی مقامی دفاعی پیداوار، تکنیکی جدت اور اردن کے ساتھ دوطرفہ دفاعی تعاون کے امکانات پیش کیے گئے۔بعد ازاں شاہ عبداللہ دوم نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا بھی دورہ کیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے، اس موقع پر آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت نے بھی شرکت کی، اردن کے بادشاہ اور دیگر مہمانوں نے فائر کا مشاہدہ کیا۔ جس میں زمینی، فضائی اور ملٹی ڈومین آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا، اردن کے بادشاہ نے جوانوں اور ہوائی عملے کی تربیت، پیشہ ورانہ مہارت اور عملی صلاحیتوں کی بھرپور تعریف کی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان اردن کے بادشاہ اور اردن کے عوام کے لیے گہرا احترام اور محبت رکھتا ہے، اور یہ دورہ دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات، باہمی اعتماد اور امن و ترقی کے مشترکہ مقصد کی عکاسی کرتا ہے۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور اردن کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری پر زور دیا اور مستقبل میں عسکری تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری ہاشمی سلطنت اردن کے فرمانرواشاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کو نشان پاکستان سے نوازرہے ہیں،ان سیٹ میں اردن فرمانروا کوگلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنزکے دورے کے موقع پر پاک فوج کے افسر بریفنگ دے رہے ہیں

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • 27 ویں ترمیم: اتنی جھنجھناہٹ کیوں
  • سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں واٹرسپلائی کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں
  • فیلڈ مارشل کا بروقت انتباہ
  • پنجاب میں سیلاب اور اسموگ سے متاثرہ معصوم بچی عائشہ کی کہانی
  • جارحیت پر مئی جیسا جواب: فیلڈ مارشل
  • پنجاب: سیلاب سے نقصانات کی تحقیقات کیلیے پارلیمانی کمیٹی قائم
  • جنگ مسلط کرنیوالوں کو مئی جیسا جواب ملے گا، فیلڈ مارشل
  • خیبر پختونخوا کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سہیل آفریدی
  • جنگ مسلط کرنیوالوں کو اسی طرح جواب دینگے جیسا مئی میں دیا‘ فیلڈ مارشل
  • خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سہیل آفریدی