ایران چاول اور گوشت پاکستان سے خریدے گا، رانا تنویر حسین
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
مذاکرات میں گوشت اور لائیو اسٹاک کے شعبے کو اولین ترجیح دی گئی۔ ایران اپنی 60 فیصد گوشت کی خریداری پاکستان سے کرے گا۔انہوں ںے بتایا کہ ایران نے مکئی کی بڑی مقدار میں درآمدات پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔ مکئی کی برآمدات میں رکاوٹیں فوری طور پر دور ہوں گی۔ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور ایرانی ادارے تحقیقاتی تعاون کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران نے بڑی مقدار میں چاول اور ملکی ضرورت کا 60 فیصد گوشت پاکستان سے خریدنے کی یقین دہانی کرا دی۔ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے ایران میں اعلیٰ سطح وزارتی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا۔ رانا تنویر حسین نے بتایا کہ ایران نے اپنی چاول کی بڑی درآمدات پاکستان سے خریدنے پر اتفاق کیا ہے، پاکستانی آموں کی برآمدات میں رکاوٹیں ختم کی جائیں گی، ایران نے آموں کے درآمدی پرمٹس اور زرمبادلہ مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مذاکرات میں گوشت اور لائیو اسٹاک کے شعبے کو اولین ترجیح دی گئی۔ ایران اپنی 60 فیصد گوشت کی خریداری پاکستان سے کرے گا۔انہوں ںے بتایا کہ ایران نے مکئی کی بڑی مقدار میں درآمدات پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔ مکئی کی برآمدات میں رکاوٹیں فوری طور پر دور ہوں گی۔ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور ایرانی ادارے تحقیقاتی تعاون کریں گے۔ انہوں ںے کہا کہ زرعی تجارت کے فروغ کیلئے کسٹم کلیئرنس تیز کی جائے گی۔ دونوں ممالک آزاد تجارتی معاہدے (FTA) کی حمایت پر متفق ہیں۔ فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے مشترکہ کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ کمیٹی ہر چھ ماہ بعد اجلاس کر کے پیشرفت کا جائزہ لے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ایران کی حکومت کے تعمیری رویے اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان سے کہ ایران ایران نے مکئی کی
پڑھیں:
ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات معطلی کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ جعلی خبریں کہ ایران اور امریکا کے درمیان چند روز قبل بات چیت بند ہوئی ہے، یہ سب غلط اور بے بنیاد خبریں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان بات چیت مسلسل جاری ہے جو چار دن پہلے، تین دن پہلے، دو دن پہلے، ایک دن پہلے اور آج بھی جاری رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ یہ کہاں تک پہنچتے ہیں کوئی نہیں جانتا لیکن میں نے ایران کو کہا ہے کہ کسی نہ کسی صورت آپ معاہدہ کریں، آپ گزشتہ 47 سال سے یہی کر رہے ہیں اور اس کو کسی صورت مزید جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/116681581361115247قبل ازیں امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات میں چند ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے اور اس کے لیے ماہرین کی ٹیم درکار ہوگی جو معاملات طے کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے بغیر ٹول کے آبنائے ہرمز بحال کرنے کی ضرورت ہے جبکہ امریکا نے آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے ایران کو پابندیوں میں نرمی کی پیش کش نہیں کی ہے۔