پاکستان اور بنگلہ دیش نے معاشی وتوانائی تعلقات کو مزید فروغ دینے پراتفاق کیا ہے، دونوں ممالک نے توانائی اور معدنی شعبوں میں دوطرفہ ترقی کے نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا ہے جن میں کوئلہ، چونا اور پیٹرولیم مصنوعات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان بنگلہ دیش کو چاول برآمد کرے گا

یہ پیشرفت وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک اور پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین کے درمیان وزارتِ پٹرولیم میں ہونے والی ملاقات کے دوران سامنے آئی۔

Federal Minister for Petroleum, Mr.

Ali Pervaiz Malik was called on by the High Commissioner of Bangladesh to Pakistan, H.E. Mr. Md. Iqbal Hussain
The meeting explored potential avenues for partnership in the exploration sector, trade of limestone, coal, and petroleum products. pic.twitter.com/9Fvpgj8llv

— Petroleum Division, Ministry of Energy (@Official_PetDiv) August 19, 2025

منگل کو جاری بیان کے مطابق بات چیت میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ دی گئی، خاص طور پر چونے کے پتھر، کوئلے اور پیٹرولیم مصنوعات کے شعبوں میں، تاکہ دونوں ممالک کی معاشی ترقی اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے بنگلہ دیشی بھائیوں کی حمایت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی رکھتا ہے جو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہوں۔

مزید پڑھیں:پاکستان، بنگلہ دیش ویزا فری معاہدہ، بھارت کو پریشانی کیوں لاحق ہوئی؟

ملاقات میں معدنی وسائل کی تلاش، چونے کے پتھر، کوئلے اور پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت میں شراکت داری کے امکانات پر بھی غور کیا گیا، دونوں ممالک نے علم کے تبادلے اور سرمایہ کاری کے مواقع کی اہمیت پر زوردیا تاکہ ان شعبوں کی مکمل صلاحیت کو استعمال میں لایا جا سکے۔

بنگلہ دیشی ہائی کمشنر نے پاکستان کی جانب سے معاشی اور توانائی تعاون بڑھانے کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ ایسا تعاون خطے کے استحکام اور خوشحالی میں مددگار ہوگا، انہوں نے پاکستان کے ساتھ تجارتی و سرمایہ کاری روابط کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اعادہ کیا۔

یہ ملاقات پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور توانائی و معدنی شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے کے عزم کی عکاس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش کے دونوں ممالک

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئےمعاہدے
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے