ہونڈا ایٹلس نے پاکستان میں چھٹی جنریشن ہونڈا سٹی کا ایک نیا ویرینٹ ’ایسپائر ایس (Aspire S)’ متعارف کرا دیا ۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے موجودہ 1.2 لیٹر CVT (اسپیشل ایڈیشن) اور 1.5 لیٹر ایسپائر ماڈلز کا فیس لفٹ ورژن بھی لانچ کر دیا ہے۔
نئی Aspire S 1.2 CVT کی قیمت 47 لاکھ 37 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ 1.

5 Aspire CVT کی قیمت 60 لاکھ 69 ہزار روپے اور 1.5 Aspire S CVT کی قیمت 61 لاکھ 49 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
نئی جنریشن نہیں، پرانے ماڈلز کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا
یہ لانچ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چھٹی جنریشن ہونڈا سٹی کو پاکستان میں متعارف کرائے ہوئے تقریباً چار سال ہو چکے ہیں (2021 سے اب تک)۔ شائقین ایک عرصے سے ساتویں جنریشن سٹی کے منتظر ہیں جو کہ دنیا کے دیگر ممالک میں 2021 سے دستیاب ہے۔ مگر ہونڈا ایٹلس نے نئی جنریشن متعارف کرانے کے بجائے موجودہ ماڈلز میں اپ ڈیٹس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کیا نیا ہے Aspire S میں؟
Aspire S میں ظاہری اور اندرونی دونوں پہلوؤں پر تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ صارفین کو تازگی کا احساس ہو:
نیا ہونڈا ایمبلم (نمایاں تبدیلی)
دو نئے رنگ: کینیون ریور بلیو اور اگنائٹ ریڈ
بلیک ٹرنک اسپورلر LED ہائی ماونٹ اسٹاپ لیمپ کے ساتھ
بلیک شارک فن اینٹینا
LED ہیڈلائٹس، ریئر لائٹس اور فوگ لیمپس
بلیک کلر ڈور مررز اور اپڈیٹڈ کروم ڈور ہینڈلز
فرنٹ و ریئر کروم گارنش
نئے ڈیزائن کے الائے وہیلز
اندرونی تبدیلیاں بھی شامل
ہائی گریڈ فیبرک سیٹس (نئے پیٹرن کے ساتھ)
لیدر ریپڈ اسٹیئرنگ وہیل بیس بال اسٹچنگ کے ساتھ
لیدر سیلیکٹ نوب (بیس بال اسٹچنگ)
بہتر آڈیو کوالٹی کے لیے ٹویٹرز کا اضافہ
گاڑیوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہونڈا ایٹلس کا یہ اقدام مارکیٹ میں دلچسپی برقرار رکھنے کی ایک کوشش ہے۔ تاہم، بہت سے صارفین اب بھی ساتویں جنریشن ہونڈا سٹی کے منتظر ہیں، اور کمپنی کی جانب سے پرانی جنریشن کو برقرار رکھنا اُن کے لیے مایوس کن ہو سکتا ہے۔

Post Views: 4

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہونڈا سٹی ہزار روپے کے ساتھ

پڑھیں:

3سال، 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے

لاہور:

ملک میں ایک طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی ، لاقانونیت اور بے روزگاری ہے تو دوسرا کاروبار شروع کرنے میں بھی طرح طرح کی مشکلات ہیں۔

انہی حالات سے تنگ آئے 28 لاکھ 94 ہزار 645پاکستانی گزشتہ تین سالوں کے دوران اپنے قریبی افراد کو چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے ہیں۔

بیرون ملک جانے والوں میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ ڈاکٹر، انجینیئر ، ائی ٹی ایکسپرٹ ، اساتذہ ، بینکرز ، اکاؤنٹنٹ ، آڈیٹر ، ڈیزائنر ، آرکیٹیکچر کے ساتھ ساتھ پلمبر ، ڈرائیور ، ویلڈر اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ملک چھوڑ گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کو محکمہ پروٹیکٹر اینڈ امیگرانٹس سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق یہ 15ستمبر تک کا ڈیٹا ہے۔

بیرون ملک جانے والے یہ افراد پروٹیکٹر کی فیس کی مد میں 26 ارب 62 کروڑ 48 لاکھ روپے کی بھاری رقم حکومت پاکستان کو ادا کرکے گئے۔

پروٹیکٹر اینڈ امیگرانٹس آفس آئے طلبہ، بزنس مینوں، ٹیچرز ، اکاؤنٹنٹ ، آرکیٹیکچر اور خواتین سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے کہا یہاں پہ جتنی مہنگائی ہے اس حساب سے تنخواہ نہیں دی جاتی۔

یہاں مراعات بھی نہیں ملتی ہیں ۔ باہر کا رخ کرنے والے طالب علموں نے کہا یہاں پہ کچھ ادارے ہیں لیکن ان کی فیسیں بہت زیادہ ہیں ۔

متعلقہ مضامین

  • چینی کے بحران پر قابو پانے کےلئے سرکاری قیمت 177 فی کلو مقرر
  • اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر
  • ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کمی
  • 3 سال میں، 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے
  • آئی فون 17 کی قیمت میں پاکستان میں کونسے منافع بخش کاروبار کیے جا سکتے ہیں؟
  • 3سال، 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے
  • خیبر پختونخوا کے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ میں کروڑوں کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
  • سونے کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی
  • خیبر پختونخوا، 1351انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر
  • ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار کمی