2025-09-17@23:07:13 GMT
تلاش کی گنتی: 87
«ہونڈا سٹی»:
ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور آج پھر اپنی ہی جماعت پر برس پڑے اور کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ہے۔ راولپنڈی میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر لانے کے لیے جتنی کوشش میں نے کی کسی نے نہیں کی، ملکی تاریخ کے بڑے مارچ اور جلسے کیے۔ کیا ریاست سے کوئی لڑ سکتا ہے؟ عمران خان نے کئی بار کہا مذاکرات کے لیے تیار ہوں تو بیٹھیں بات کریں، بات اسی سے ہوگی جس کے پاس اختیار ہے۔ پاکستان...
پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ، علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ، علی امین گنڈاپور نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا پاسپورٹ اور نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے چیف ایگزیکٹو ہیں لیکن ان کا پاسپورٹ بلاک ہے، علی امین گنڈاپور نے قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد درخواست دائر کی۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کی لیگل ٹیم نے بتایا کہ درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ روزانہ...
9 مئی واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا پاسپورٹ بلاک ہونے کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایمیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ارسال کیا گیا مراسلہ سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق مراسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔ مراسلہ 12 اگست 2025 کو ڈائریکٹر ایمیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ارسال کیا گیا تھا۔
ہونڈا ایٹلس نے پاکستان میں چھٹی جنریشن ہونڈا سٹی کا ایک نیا ویرینٹ ’ایسپائر ایس (Aspire S)’ متعارف کرا دیا ۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے موجودہ 1.2 لیٹر CVT (اسپیشل ایڈیشن) اور 1.5 لیٹر ایسپائر ماڈلز کا فیس لفٹ ورژن بھی لانچ کر دیا ہے۔ نئی Aspire S 1.2 CVT کی قیمت 47 لاکھ 37 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ 1.5 Aspire CVT کی قیمت 60 لاکھ 69 ہزار روپے اور 1.5 Aspire S CVT کی قیمت 61 لاکھ 49 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ نئی جنریشن نہیں، پرانے ماڈلز کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا یہ لانچ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چھٹی جنریشن ہونڈا سٹی کو پاکستان میں متعارف کرائے ہوئے...
ہونڈا ایٹلس کارز پاکستان نے اپنی مشہور ماڈل “ہونڈا سٹی” کی نئی اپ ڈیٹڈ ورژن “سٹی ایسپائر ایس” ( Honda City Aspire S ) کو باقاعدہ طور پر پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرا دیا ہے۔ کمپنی نے اس ماڈل کی لانچنگ کا اعلان اپنی آفیشل فیس بک ویڈیوکے ذریعے کیا جس میں اسے “بولڈ، اسمارٹ اور سنسنی خیز” ڈرائیو قراردیا گیا۔ نئے Aspire S ماڈل میں اسٹائل، کمفرٹ اور جدید سہولیات کو یکجا کیا گیا ہے، گاڑی کے ایکسٹیریئرمیں نیا ہونڈا ایمبلم، بلیک ٹرنک اسپوئلربمع ہائی ماؤنٹڈ اسٹاپ لائٹ اوربلیک شارک فن انٹینا شامل ہے، ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، فوگ لائٹس اوربیک لیمپس اب اسٹینڈرڈ ہیں۔ اسپورٹی لک کے لئے نئی الائے ویلز، کروم فرنٹ گارنش، ریئرلائسنس پلیٹ گارنش اوربلیک...
تین سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتا رہا، سیاسی مسائل کے حل کیلئے بات چیت ہونی چاہیے، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیے۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے میری اور ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے، 15 سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا، کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے...
پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں ایک بڑی تازہ پیش رفت سامنے آ رہی ہے — ہونڈا اپنی مقبول سیڈان “سٹی” کا نیا فیس لفٹ ورژن ستمبر کے پہلے ہفتے میں متعارف کرانے جا رہی ہے۔ یہ ماڈل چھٹی جنریشن ہونڈا سٹی کا اپ ڈیٹڈ ورژن ہوگا، جو 2021 میں پہلی بار پاکستان میں لانچ ہوئی تھی۔ یہ اپڈیٹ گزشتہ چار سالوں میں پہلی بڑی تبدیلی تصور کی جا رہی ہے۔ کیوں خاص ہے یہ فیس لفٹ؟ چھٹی جنریشن ہونڈا سٹی نے پاکستانی خریداروں میں خاصی مقبولیت حاصل کی — خاص طور پر اس کی ایندھن بچانے کی صلاحیت اور شہری سڑکوں پر آسان ڈرائیو نے اسے ایک مقبول فیملی کار بنا دیا۔ اب، کمپنی بدلتی صارف ترجیحات اور بڑھتی مسابقت...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے افغانستان سے کہا یا تو ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں یا ہمارے حوالے کریں۔ اپنے غیرملکی دوروں سے متعلق اسلام آباد میں پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ 21 سے 28 جولائی تک امریکا کا دورہ کیا، پاکستان کے پاس جولائی میں اقوام متحدہ کی صدارت تھی، اٹلانٹک کونسل میں میرے ایک جواب کو غلط رنگ دیا گیا اس کو ہم نے کلیئر کردیا جس کو انگریزی سمجھ نہیں آتی وہ انگریزی سمجھے کیونکہ وہاں ساری باتیں انگریزی میں ہوتی ہیں، میں نے برطانیہ کا دورہ کیا وہاں مختلف ملاقاتیں ہوئیں، برطانیہ کے وزیر خارجہ ان کے ڈپٹی وزیر اعظم کے...

سینیٹر فیصل جاوید کا بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کرنے پر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹائیگرز کو سول ایوارڈز دینے کا مطالبہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل جاوید نے پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ٹائیگرز کو سول ایوارڈز دینے کا مطالبہ کردیا ، کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے معرکہ حق پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے رات جاگ کر بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کیا، ان سوشل میڈیا ٹائیگرز کو ایوارڈ نہیں دیا گیا، آپ نے ایوارڈ کی وقعت ختم کر دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن ارکان نے سینیٹ میں ایوارڈز کی تقسیم پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کس بنیاد پر یہ ایوارڈز دیے گئے۔ اقبال سنگھیڑا کی حد تک...

بحریہ ٹاون کی مارکی کے سائز اور قیمت پر غلط پروپیگینڈا کیا گیا، سستی بیچنے کے لیے تیار ہوں، مصور عباسی
پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے آکشن میں بیچی گئی روبیش مارکی نامی پراپرٹی کو 50 کروڑ 80 لاکھ روپے میں خریدنے والے رئیل اسٹیٹ ڈیویلپر مصور عباسی کا کہنا ہے کہ مارکی کا سائز 57 کنال اور قیمت 2 ارب ہونے کی باتیں سفید جھوٹ ہیں اور ایسے باتیں کرنے والے چاہیں تو وہ یہ پراپرٹی 60 کروڑ میں بیچنے کو تیار ہیں۔ وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں آزاد ڈیجیٹل کے سی ای او مصور عباسی کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 20 سال سے اسلام آباد میں پراپرٹی کے بزنس سے وابستہ ہیں اور اس سے قبل بھی متعدد آکشنز میں حصہ لے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سپریم...
لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 5 اگست کے مجوزہ احتجاج سے قبل پولیس نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، جن میں سے کچھ کو شورٹی بانڈز (ضمانتی مچلکوں) پر چھوڑ دیا گیا ہے، تاہم پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور پولیس کی جانب سے ”ڈور ناکنگ“ کی کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے 5 اگست کے احتجاج کے پیش نظر گرفتاری کے خدشے کے باعث پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔سلمان...
—فائل فوٹو کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کل (پیر کو) مینٹیننس کے لیے شٹ ڈاؤن کیا جائے گا۔اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق دھابیجی کے 22 میں سے 4 پمپس شٹ ڈاون کیے جائیں گے، شٹ ڈاؤنز واٹر بورڈ کی باہمی مشاورت اور رضا مندی سے ہوتے ہیں۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی فراہمی کے لیے مینٹیننس کا کام کیا جانا ضروری ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کا عملہ واٹر بورڈ کے نمائندوں سے رابطے میں ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلیٰ بنایا، ان کے اعتماد کی وجہ سےمیں یہاں بیٹھا ہوں،علی امین گنڈا پور
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا ہے کہ پاکستان سے باہر نہیں جاؤں گا۔ روزنامہ جنگ کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مفروضے بنائے جاتے ہیں اور شوشے چھوڑے جاتے ہیں جن کا مقصد تحریک کو نقصان پہنچانا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کبھی نہ خواہش ظاہر کی اور نہ سوچا کہ ملک چھوڑ کر جائیں گے۔علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلیٰ بنایا، ان کی حکومت ہے، ان کا مینڈیٹ ہے، بانی کا اعتماد ہے تو میں یہاں بیٹھا ہوں، سازشوں کا حصہ بننے والے بانی کے نہیں مخالفین کے ایجنڈے...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ باجوڑ میں بے گناہ اور معصوم شہری شہید ہوئے، یہ ہمارا صوبہ ہے مشاورت کے بغیر ہم پر فیصلے مسلط نہ کیے جائیں۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اور امن و امان سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی، ایڈیشنل چیف اور دیگر متعلقہ حکام کی نے شرکت کی۔ اجلاس میں باجوڑ واقعے کے تناظر میں امن و امان کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعلی کو امن وامان کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد وزیر اعلی علی امین...

کرپٹو سٹوری میں عثمان شامی نے علی ڈار کا نام لے کر تفصیل بیان کی ہے، اسحاق ڈار کے خلاف ضرور کچھ ہونے والا ہے ورنہ ان لوگوں کا نام لے کر ٹی وی پر خبر دینے کی اجازت نہیں تھی ، شہباز گل
اسحاق ڈار شدید مشکل میں ہیں اور ان کے معاملات بہت خراب نظر آرہے ہیں، شہباز گل نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے تجزیہ کار عثمان شامی کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار شدید مشکل میں ہیں اور ان کے معاملات بہت خراب نظر آرہے ہیں۔اپنے یو ٹیوب چینل پر بات کر تے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ پہلے اینکر پرسن ندیم ملک نے اپنے پروگرام میں بتا یا تھا کہ حکمران خاندان کے فرد کو کرپٹو میں 100ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہےاور اب دنیا ٹی وی پرتجزیہ کار عثمان شامی نقصان اٹھانے والے شخص کا نام بھی سامنے لے آئے ہیں اور اس حوالے سے تمام تر...
پی ٹی آئی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو پاکستان دیوالیہ ہو جاتا: اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز نیویارک: (آئی پی ایس) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، پی ٹی آئی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک ڈیفالٹ کر چکا ہوتا، ملک میں معاشی استحکام آ چکا ہے، ہمارا ہدف پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہے۔نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، حکومتی کوششوں کی بدولت معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، تین سال کی قلیل مدت میں معاشی اشاریوں میں بہتری...
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار سے ملاقات میں امریکی وزیرخارجہ نے ایران سے مذاکرات میں ثالثی کا تعمیری کردار ادا کرنے اور علاقائی استحکام برقرار رکھنے کی پاکستان کی خواہش کی تعریف کی۔مارکو روبیو نے دوطرفہ تجارت باہمی مفاد میں بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کمیاب معدنیات اور کانکنی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی خصوصاً داعش کیخلاف دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی بات کی۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ اگست میں اسلام آباد میں ہوگا۔
ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی تبدیلی کے لیے ہمیشہ 90دن کا کہا کرتے تھے، آج سے وہ 90دن شروع ہوگئے ہیں بانی کی رہائی کے لیے تحریک شروع کی جا رہی ہے، پورے پاکستان میں ہر گلی، کوچے، قصبے اور شہر سے لوگوں کو اکٹھا کریں گے اور پھر فیصلہ کریں گے کہ ہم نے مقامی سطح پر احتجاج کرنا ہے یا ایک جگہ جمع ہونا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج قوم میں شعور آگیا ہے، 8فروری کو ثابت ہو اکہ قوم جاگ گئی ہے، بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں کچھ ہے ہی نہیں، بانی کے کیسز نہیں چلائے جارہے کیونکہ ان...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 11 جولائی 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی راؤف حسن نے کہا ہے کہ عمران خان نے واضح کردیا کہ جو پارٹی بیانیئے کابوجھ نہیں اٹھا سکتا وہ الگ ہوجائے، اس بارتحریک میں لیڈرشپ قیادت کرتی نظر آئے گی۔ انہوں نے جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی تحریک ملک گیر تحریک ہے، ہماری تحریک آئندہ دو ہفتوں میں شروع ہوجائے گی، ہماری امیدیں عوام سے وابستہ ہیں، ہم نے جو پہلے احتجاج کئے امیدیں تھیں، اب بھی موجودہ حالات میں عوام سے امیدیں وابستہ ہیں۔ ہمیں احساس نہیں تھا کہ ملک پر براجمان حکمران ریاست کو اس حد تک گرا دیں...
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کی اسامیوں کےلیے 22 جون کو ہونے والا پیپر لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق معاملہ سامنے آنے کے بعد اتھارٹی نےسوشل میڈیاپرپیپرلیک معاملےکی تحقیقات شروع کردیں، تحقیقات میں ایک امیدوار کے پیپر سے لیک شدہ پیپر میچ کرگیا۔ ابتدائی تحقیقات کےمطابق پیپر ایک امیدوار نے لیک کیا تھا،جس امیدوار نے پیپر لیک کیا اسے ڈس کوالیفائی کردیا گیا۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کا پیپر لیک ہونے کی خبر بے بنیاد ہے،امتحان 22 جون کو مکمل سیکیورٹی میں منعقد ہوا۔ پی اے اے نے کہا کہ پیپر کی تصویر امتحان ختم ہونے کے دو گھنٹے بعد اپلوڈ کی گئی، امتحان منعقد ہونے کے...
—فائل فوٹو پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کی بھرتی کا پیپر لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے پیپر لیک ہونے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پی اے اے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق پیپر ایک امیدوار نے لیک کیا تھا، جس امیدوار نے پیپر لیک کیا اسے ڈس کوالیفائی کر دیا گیا۔ پی آئی اے کی قسمت بدل گئی، تاریخی سنگ میل عبور کرنے کے قریب کراچی پاکستان کی قومی ایئرلائن، پی آئی اے ہولڈنگ... ذرائع نے بتایا کہ پیپر لیک ہونے کی تحقیقات ڈائریکٹر ایچ آر پی اے اے کی سربراہی میں جاری ہے۔واضح رہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی پر بھرتی کا پیپر 22...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے معروف کالم نگار، شاعر اور ریڈیو پاکستان، کراچی اسٹیشن کے سابق ڈائریکٹر شکیل فاروقی کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 86 برس تھی۔ انہیں کیماڑی ٹاؤن کے قبرستان ’باغ اسماعیل چاولہ ‘میں سپردخاک کردیا گیا۔ شکیل فاروقی بھارت کے صوبے اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے قصبے بگرہ میں 22 فروری1939ء کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے سیاسیات، معاشیات اور صحافت میں ایم اے کیا۔ وہ بیک وقت تین زبانوں یعنی اردو، انگریزی اور ہندی میں شاعری کرتے تھے۔ ان کی انگریزی نظموں کا مجموعہ ’’شیڈوز‘‘ شائع ہوچکا ہے۔ ان کا حمدیہ اور نعتیہ کلام ’’عقیدت کے پھول‘‘ کے عنوان سے حال ہی میں سامنے آیا ہے۔ شکیل فاروقی طویل عرصے تک ریڈیو...
گزشتہ 60 گھنٹوں میں شہر کو اب تک 220 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن 26 جون کی رات 10 بجے ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے بعد نارتھ ایسٹ کراچی اولڈ پمپ ہاؤس پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہونے سے این ای کے اولڈ پمپ ہاؤس بند ہونے سے اسکیم 33 کے کچھ علاقے متاثر ہوں گے۔ ترجمان کراچی واٹر بورڈ کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کو 60 گھنٹے ہوگئے، فالٹ تاحال درست نہ ہو سکا۔ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کے تھری پمپ ہاؤس کے 2 پمپ اب تک بند ہیں، 2 پمپ بند ہونے سے شہر...
میرے لیڈربانی پی ٹی آئی ہیں،صرف انہی کے سامنے ہی جوابدہ ہوں، علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا میرے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں اور میں صرف انہی کے سامنے جوابدہ ہوں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی اگر مجھ سے مطمئن ہیں تو میں کسی اورکو مطمئن کرنے کا ذمہ دار نہیں،حکومت بانی کی امانت ہے،وہ جب کہے گا ختم کردوں گا۔ وزیراعلی نے کہا بجٹ کے حوالے سے انہوں نے میرے فیصلے کی تائید کی ہے،حکومت ختم کرنے کے لیے ایک چال چلی گئی تھی،بجٹ پاس نہ ہوتا...

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے کئی دنوں سے کوشش کررہا ہوں لیکن اجازت نہیں دی جارہی ، علی امین گنڈا پور
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے پچھلے کئی دنوں سے کوشش کررہے تھے،ہمارے خلاف یہ ایک سازش ہو رہی ہے۔بحیثیت وزیراعلیٰ سپریم کورٹ آیا تو سوچا تھا کہ چیف جسٹس سے ڈسکس کروں گا، سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آج سپریم کورٹ آیا ہوں،بانی پی ٹی ا?ئی کے خط کے حوالے سے جسٹس منصور علی شاہ کو آگاہ کیا،بحیثیت وزیراعلیٰ سپریم کورٹ آیا تو سوچا تھا کہ چیف جسٹس سے ڈسکس کروں گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاکہنا تھا کہ امید ہے ہماری درخواست جلد سماعت کیلئے...

پاکستان کی معیشت کا استحکام اور ترقی کے سفر کا آغاز معاشی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کی عالمی بینک کے سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن سے گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کا استحکام اور ترقی کے سفر کا آغاز معاشی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے،پاکستان میں ورلڈ بینک کی جانب سے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کیلئے پاکستانی حکام کے ساتھ تعاون و محنت پر سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن کے کردار کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد کیا جائے گا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں عالمی بینک کے سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے الوداعی...
ہاکس بے سینڈازپٹ کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئے 3 نوجوان بلند لہروں کے باعث ڈوب گئے۔ رپورٹ کے مطابق ماڑی پورتھانے کے علاقےہاکس بے سینڈازپٹ ہٹ نمبر ایس 67 کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئے 3 نوجوان بلند لہروں کے باعث ڈوب گئے، ڈوبنے والے نوجوانوں کو ریسکیو کرنے کے لیے لائف گارڈز اورایدھی بحری خدمات کی ٹیم کی جانب سے فوری آپریشن شروع کردیا۔ اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی لائف گارڈزاورایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو بیہوشی کی حالت میں نکال لیا جبکہ ایک نوجوان کی لاش سمندر سے ریسکیو کیا گیا۔ تیسرا نوجوان کی تلاش میں لائف گارڈز اورایدھی بحری خدمات کی ٹیم کا آپریشن جاری ہے،سمندر سے بیہوشی...
خطے میں سیکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستانی فضائی حدود مثر استعمال ہو رہی ہے، حکام WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے حکام نے کہا ہے کہ خطیمیں سیکیورٹی صورت حال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مثر طور پر استعمال ہو رہی ہے۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی حکام کے مطابق خطے میں کشیدگی اورپاکستانی فضائی حدود میں ائیرٹریفک صورت حال کے تناظر میں پاکستانی فضائی حدود مکمل طور مثرہے اور اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا جا رہا ہے۔ حکام نے بتایا کہ بین الاقوامی پروازوں کو پاکستان کی فضائی حدود سیگزرنے میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہے، موجودہ حالات کے پیش...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں انصاف اور قانون نام کی کوئی چیز موجود نہیں، عمران خان 2 سال سے جیل میں ناحق قید ہیں، اور انہیں وہ سہولیات بھی میسر نہیں جو عام قیدی کو ہوتی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم اور شبلی فراز نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اہم سوالات اٹھا دیے۔ یہ بھی پڑھیں احتجاجی تحریک سے قبل عمران خان کو پی ٹی آئی میں نیا عہدہ مل گیا اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ ہمارے جن لوگوں کو ڈیجیٹل دہشتگرد کہا جاتا تھا وہ بھارت کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر تھے، افواج پاکستان...
کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی چمچماتی ٹرافی کیلیے 6 ٹیموں کی جنگ 2 تک سمٹ آئی، اتوار کو لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان فیصلہ کن معرکہ ہوگا. تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا فائنل آج کی شب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، قلندرز نے سب سے آخر میں پلے آف میں جگہ بنائی مگر پہلے کراچی کنگز اور بعد میں کوالیفائر 2 میں ٹورنامنٹ کی مضبوط سمجھی جانے والی دفاعی چیمپئن ٹیم اسلام آباد کو مات دے کر فائنل میں جگہ بنائی. بھارتی جارحیت پر لیگ کی معطلی کے بعد قلندرز کو اہم غیرملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑا، سیم...

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو آئی ایم ایف کی شرائط پر ہم ساتھ نہیں دیں گے، علی امین گنڈا پور
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے ہمارے پانچ چھ لوگوں کو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے، ہمارے لوگوں کی ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو آئی ایم ایف کی شرائط پر ہم ساتھ نہیں دیں گے۔بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ملک میں آئین کی بالا دستی ہونی چاہیے، ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا، اس کی واپسی ہماری نہیں ملک کی ضرورت ہے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے لوگوں کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو آئی ایم ایف کی شرائط پر ہم ساتھ...
لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم ڈائریٹر اور سابق کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس میں ٹیم کی کارکردگی اور کامیابی پر اظہارِ خیال کیا۔ سرفراز احمد نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم فائنل تک پہنچے۔ ٹیم نے آج بہت عمدہ کارکردگی دکھائی اور ایک اہم میچ جیتا۔” انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سیزنز میں کوئٹہ کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی تھی لیکن اس سال ٹیم نے نمایاں بہتری دکھائی۔ سرفراز احمد نے کہا کہ خاص طور پر کپتان سعود شکیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سیزن سعود...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس نے فارم ہاؤس پر جاری ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر متعدد مرد و خواتین کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران پولیس نے شراب اور دیگر منشیات بھی برآمد کیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس کے مطابق انہیں فارم ہاؤس پر غیر قانونی ڈانس پارٹی کی اطلاع ون فائیو پر موصول ہوئی، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد لڑکیوں اور لڑکوں کو حراست میں لیا گیا۔ بعد ازاں 15 سے زائد خواتین اور 40 سے زیادہ مردوں پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کو ان کے ورثا سے ساز باز کے بعد رہا کر دیا گیا۔ گرفتار خواتین کو کئی...
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطے کی تصدیق کر دی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران دونوں ممالک کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے جو کچھ کیا ہے وہ ناقابلِ معافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگی اقدام کیا ہے، اس لیے پاکستان مناسب جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارتی فوج نے بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا پر متعدد یوٹیوب چینلز اور ویب سائٹس بلاک کردیں۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ 16 یوٹیوب چینلز، 31 یوٹیوب ویڈیو لنکس اور 32 ویب سائٹس کو پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر بلاک کیا گیا ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی اور ملکی ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بلاک مواد میں گمراہ کن اور نقسان دہ بیانیے شامل تھے، مواد کا مقصد عوامی رائے کو متاثر اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا تھا۔ یادرہے کہ بھارتی فوج کے بزدلانہ حملے میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ...

پی ٹی آ ئی کو عدالتی طوفان کا سامنا، ڈائیلاگ یا نااہلی کا راستہ رہ گیا،انصار عباسی نے اپنے کالم میں بتادیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف تجزیہ کار انصار عباسی نے اپنے کالم میں بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے 9 مئی سے جڑے مقدمات کو 4 ماہ میں نمٹانے کے تازہ ترین حکم نامے کے بعد تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ میں ممکنہ طور پر اپنی نا اہلی کا خوف بڑھتا جا رہا ہے۔اس معاملے پر پارٹی ارکان کے درمیان متواتر بحث و مباحثہ ہو رہا ہے اور وہ عدلیہ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس ڈر میں مبتلا ہیں کہ موجودہ حالات میں ٹرائل کورٹس انصاف کی فراہمی یقینی بنا سکیں گی۔انہیں ڈر ہے کہ سزاو¿ں کی وجہ سے تحریک انصاف کے کئی ارکان پارلیمنٹ نااہل قرار دیے جاسکتے ہیں کیونکہ کسی بھی سزا...
ایئرپورٹس پر مسافروں کی تیز ترین امیگریشن کے لیے ای گیٹس منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کراچی میں آج M2P کنسلٹنگ کے مقامی و غیر ملکی ماہرین نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس کی منصوبہ بندی، ڈیزائن اور تنصیب کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کیا۔ یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے 25 منزلہ ہیڈکوارٹر کی منظوری معاہدے پر دستخط سے قبل منصوبے کی تکنیکی و عملی تفصیلات پر بات چیت ہوئی، جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس صادق الرحمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ سمعیر سعید نے کی۔ اس کے بعد معاہدہ پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، معاہدے پر کرسٹوف موسٹرٹ، مینیجنگ...
وزیر خارجہ سے لارڈ آف کنسنگٹن کی قیادت میں ملنے والے وفد نے پاکستان کے سیاحتی منظرنامے اور بڑھتی ہوئی کاروباری صلاحیت کی تعریف کی، وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے برطانوی پارلیمنٹیرینز کے کردار پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے لارڈ سرفراز آف کنسنگٹن کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفد میں لارڈ اینڈ لیڈی لنکاسٹر، ڈاکٹر ابراہیم الموجیل اور دیگر کاروباری راہنما شامل تھے۔ وفد نے پاکستان کے سیاحتی منظرنامے اور بڑھتی ہوئی کاروباری صلاحیت کی تعریف کی، وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے برطانوی پارلیمنٹیرینز کے کردار پر زور دیا۔
کراچی: محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 50 ہزار روپے رشوت لینے والے سب انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے مجسٹریٹ کے ہمراہ ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے رشوت وصولی کے الزام میں شاہ لطیف تھانے کا سب انسپکٹر شاکر علی کو گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن امتیاز ابڑو نے بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں رشوت میں لئے گئے 50 ہزار روپے برآمد کئے گئے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے مطابق گرفتار سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اینٹی کرپشن ملیر کے تھانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ریکو ڈِک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹِم کِرب کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ ٹیرف مذاکرات میں ریکوڈِک منصوبہ ممکنہ ترغیب ہو سکتا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے مغربی میڈیا رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ 9 ارب ڈالر کے اِس منصوبے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ریکو ڈِک امریکی صدر ٹرمپ سے معاہدہ طے کرنے کے لئے درکار تمام اہم نکات پر پورا ا±ترتا ہے۔ریکو ڈِک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹِم کِرب کے مطابق اسلام آباد کی جانب سے امریکا کے جوابی ٹیرف کو 29 فیصد سے کم کرنے کی کوشش جاری ہے اور جب دیکھا جائے کہ ٹرمپ انتظامیہ اِن ٹیرف کے ذریعے کیا حاصل کرنا چاہتی ہے تو ریکو ڈِک...
کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، خبریں پروپیگنڈا ہیں، پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبریں غلط ہیں۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ ایک نجی چینل نے مذاکرات کے حوالے سے غلط خبر چلائی ہے جس کی میں تردید کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ نجی چینل سے میرا رابطہ ہوا تھا ، انہوں نے خبر پر معذرت بھی کی جبکہ بانی چئیرمین نے مجھے مذاکرات کے حوالے سے کوئی ٹاسک نہیں دیا۔ بیرسٹر گوہر...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبریں غلط ہیں۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ ایک نجی چینل نے مذاکرات کے حوالے سے غلط خبر چلائی ہے جس کی میں تردید کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ نجی چینل سے میرا رابطہ ہوا تھا ، انہوں نے خبر پر معذرت بھی کی جبکہ بانی چئیرمین نے مجھے مذاکرات کے حوالے سے کوئی ٹاسک نہیں دیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری میڈیا سے گزارش ہے کہ خبر سے پہلے مؤقف ضرور لے لیا کریں۔ دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی نے بھی خبر کی...
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اگر موقع ملا تو دوبارہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایکشن میں نظر آ سکتا ہوں۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان و کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی ہماری کارکردگی بہتر رہی تھی، ہم پلے آف کے لیے کوالیفائی کر گئے لیکن آگے نہ جاسکے، اس سیزن میں ٹیم زیادہ مضبوط ہے اور اب فائر پاور بھی ہمارے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ فن ایلن اور حسن نواز نے حالیہ دنوں میں اچھی کارکردگی دکھائی، مارک چیپمین، شون ایبٹ اور فہیم اشرف بھی ٹیم میں موجود ہیں، اگر آپ...
سٹی42: سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا میں ملوث پی ٹی آئی کے 6 لیڈروں کو وفاقی حکومت کی خصوصی جے آئی ٹی نےکل طلب کر لیا ۔ جے آئی ٹی نے رؤف حسن ، شبلی فراز ، عالیہ حمزہ ،ارسلان خالد اور حماد اظہر کوکل ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل آفس میں پیش ہونے کے لئے نوٹس بھیجے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ جے آئی ٹی کے کل ہونے والے انویسٹی گیشن سیشن کی سربراہی کریں گے۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا Waseem Azmet
سکھر(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینالز کے مسئلے پر پیپلزپارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ہم کینال کے خلاف کھڑے ہیں، آئین کہتاہےصوبوں کےاتفاق تک پانی کامنصوبہ نہیں بن سکتا، انہوں نے واضح کیا کہ کوئی منصوبہ بنانےکی سوچ پرتوپابندی نہیں لگائی جاسکتی۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جولائی کے منٹس آئے اور پروپیگنڈا کیا گیا کہ صدر مملکت نے منظوری دے دی، کچھ لوگ پروپیگنڈا کرنے میں بہت تیز ہیں،صدر مملکت نے پارلیمنٹ میں کہا ان منصوبوں کی حمایت نہیں کرسکتا، صدر مملکت نے اس معاملے پر کسی سمری پر دستخط نہیں کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صدر مملکت کسی...
تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا جرم پر اکسانے کے لئے پروپیگنڈا سماجی و سیاسی پیغام رسانی تک پھیل گیا ہے۔تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ایک کمزور اتحاد کے بعد 2024ء تک 42 دھڑوں کے ساتھ ایک مرکزی فورس میں تبدیل ہوگئی۔ٹی ٹی پی نے 2017 سے نور ولی محسود کی قیادت میں سخت ضابطہ اخلاق کے ساتھ وزارتوں، صوبوں میں ایک شیڈو حکومت کی شکل اختیار کر لی۔گروپ کا مالیاتی نظام انتہائی منظم ہے، بھتہ خوری (پانچ سے بیس فیصد آمدنی کا حصہ)، اسمگلنگ، اور اغوا پر انحصار کرتا ہے۔ جرم پر اکسانے کے لئے پروپیگنڈا سماجی و سیاسی پیغام رسانی تک پھیل گیا ہے.جس میں میگزین، پوڈ کاسٹ، اور ویڈیو سیریز شامل ہیں۔2021 میں افغان طالبان...

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیرکی ملاقات، جون میں کاونٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کرانے پراتفاق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نتالی بیکر نے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون اور دہشت گردی کے خلاف باہمی اشتراک کار بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔قائم مقام امریکی سفیر کی جعفر ایکسپریس اور دیگر دہشتگردانہ حملوں کی مذمت اور شہدا کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سےدلی ہمدردی ہے۔ ملاقات میں رواں سال جون میں کاونٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کرانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری ، امریکا کے...
اسلام آباد (آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان حکومت مخالف سوشل میڈیا پروپیگنڈے کی تحقیقات کے لیے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش نہیں ہوئیں ۔جے آئی ٹی نے علیمہ خان سمیت 17 افراد کو جمعہ کے روز دوبارہ طلب کررکھا تھا ۔تاہم علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جگہ ان کے وکلا کی ٹیم پیش ہوگی، جے آئی ٹی ممبران اسلام آباد پولیس لائن میں موجود ہیں اور انویسٹی گیشن ٹیم کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کر رہے ہیں۔ جے آئی ٹی کے پاس طلب کیے جانے والے رہنمائوں سے متعلق شواہد...
حکومت مخالف سوشل میڈیا پروپیگنڈے کی تحقیقات کے لیے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان سمیت 17 افراد کو آج دوبارہ طلب کیا گیا. تاہم علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جگہ ان کے وکلا کی ٹیم پیش ہوگی، جے آئی ٹی ممبران اسلام آباد پولیس لائن میں موجود ہیں اور انویسٹی گیشن ٹیم کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کر رہے ہیں۔ جے آئی ٹی کے پاس طلب کیے جانے والے رہنماؤں سے متعلق شواہد بھی موجود ہیں۔دوسری جانب وقفے کے بعد سیکرٹری تعلیم سمیت دیگر سیکرٹریز بھی جے آئی ٹی کے سامنے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔جے آئی ٹی ذرائع نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے افراد سے دوران تفتیش جے آئی ٹی نے اشتعال انگیز مواد جمع کیا ہے، یہ مواد پی ٹی آئی قیادت کی ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈے کا ثبوت ہے۔جے آئی ٹی ذرائع نے کہا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں پی ٹی آئی قیادت کے قریبی رشتے دار بھی ملوث پائے گئے ہیں، جے آئی ٹی فورم فعال...
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم میں پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے۔ جے آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں سے دورانِ تفتیش جے آئی ٹی نے اشتعال انگیز مواد اکھٹا کیا ہے۔ یہ مواد پی ٹی آئی قیادت کی ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈے کا ثبوت ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں پی ٹی آئی قیادت کے قریبی رشتے دار بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب جے آئی ٹی فورم فعال طور پر مجرموں بالخصوص مفرور اور غیر حاضر افراد کے خلاف سخت قانونی اور انتظامی کارروائی کی سفارش بھی کر رہی ہے۔ جے آئی ٹی ذرائع نے بتایا کہ پی...
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ جے آئی ٹی ذرائع نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے، پی ٹی آئی کے افراد سے دوران تفتیش جے آئی ٹی نے اشتعال انگیز مواد جمع کیا ہے، یہ مواد پی ٹی آئی قیادت کی ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈے کا ثبوت ہے۔ جے آئی ٹی ذرائع نے کہا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں پی ٹی آئی قیادت کے قریبی رشتے دار بھی ملوث پائے گئے ہیں، جے آئی ٹی فورم فعال طور پر مجرموں کے خلاف قانونی اور انتظامی کارروائیوں کی سفارش کر رہی ہے۔...
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ 9 مئی کو لوگوں نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی، عسکری تنصیبات پر حملے کرنا پارٹی پالیسی میں نہیں تھا، پارٹی پالیسی کیخلاف جو کچھ ہوا،اس کی مذمت کرتا ہوں ، خیبر پختونخوا میں کسی صورت آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، آپریشن کا فائدہ نہیں ہونا،نقصان ہی ہونا ہے۔ نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہماری افغانستان کے ساتھ بات چیت ضروری ہے، اگر نہیں ہو گی تو 2200 کلومیٹر کا بارڈر صوبے کے ساتھ ہے ، جہاں باڑ لگائی جو اس طریقے سے اب موجود نہیں ہے ،ہم اس کو اس طرح سے محفوظ نہیں کر...
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماوں سمیت 16ارکان میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوسکا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں سمیت 16ارکان میں سے بھی کوئی رکن پیش نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کیا تھا جبکہ ان افراد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کئے گئے تھے، تاہم 16 ارکان میں سے بھی کوئی رکن پیش نہ ہوسکا۔ذرائع نے بتایا کہ جن...

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں سمیت 16 ارکان میں سے کوئی بھی رکن پیش نہ ہوسکا
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں سمیت 16 ارکان میں سے کوئی بھی رکن پیش نہ ہوسکا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں سمیت 16 ارکان میں سے بھی کوئی رکن پیش نہ ہوسکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کیا تھا جبکہ ان افراد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کئے گئے تھے، تاہم 16 ارکان میں سے بھی کوئی رکن...
میری مذاکرات والی بات پر تنقید کی گئی جو افغان صوبہ میں ہیں ان کونکالنے کا مخالف ہوں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات خراب ہونے کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے ، گفتگو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کو شہریت دی جائے اور انہیں زبردستی بے دخل نہ کیا جائے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ افغان مہاجرین ہمارے پڑوسی ہیں اور انہیں ہم نے سینے سے لگایا تاہم پالیسی کے حوالے سے ہم ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو بے عزت کر کے واپس نہیں بھیجنا چاہیے اور انہیں زبردستی ڈی پورٹ کرنے سے گریز کرنا...

ریاست نے ایک پارٹی کو ختم کرنے پر فوکس کیا تو ان کا اپنا کام رہ گیا اور دہشت گردی شروع ہوگئی، علی امین گنڈا پور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالنے کے بعد 50 ارب روپے کا قرضہ اتارا، انڈومنٹ فنڈ میں 30 ارب رکھے ہیں جسے 50 ارب تک لے جائیں گے۔ وہ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان تمہاری حیثیت نہیں کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھ سکو، علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیکس لگا کر آمدن نہیں بڑھائی، یہ پیسہ موجود تھا، پہلے یہ کہاں جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 20 ارب روپے رمضان پیکیج میں بانٹ رہے ہیں، اسکالر شپس ڈبل کیے، جہیز فنڈ 25 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کردیا۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا...
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے معاملے میں عمر ایوب جے آئی ٹی میں پیش ہو گئے جب کہ علیمہ خان کو غیر حاضر ہونے کے بعد ایک بار پھر جے آئی ٹی نے طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے معاملے پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو ایک بار پھر طلب کرلیا ہے۔ جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو 14 مارچ 2025ء کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ قبل ازیں 12 مارچ کو طلبی پر علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب آئی...
پیشی کے بعد بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے، جے آئی ٹی کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پارٹی کے پلیٹ فارم پر ڈسکس کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد طلب کردہ رہنما بشمول چیئرمین بیرسٹر گوہر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسور ی سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر امین راجپوت نے گورنرہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گیس کی بندش ، صنعتی علاقوں میں گیس کی فراہمی سمیت دیگر امور پر تباد لہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ شہر قائد میں گیس بندش سے سحر و افطار میں مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔(جاری ہے) انہوںنے ہدایت دی کہ سحر و افطار میں گیس کی بلا تعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں بھی بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر امین راجپوت نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت تھی کہ...
ریاست مخالف پروپیگنڈا: طلبی کے باوجود 25 پی ٹی آئی رہنما ئو ں کے پیش نہ ہونے پر کارروائی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ریاست مخالف پروپیگنڈے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلی قیادت سمیت 25 رہنما طلبی کے باوجود آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے، جے آئی ٹی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما ئو ں کے پیش نہ ہونے پر کاروائی کا امکان ہے۔ سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے پر پی ٹی آئی کے 25 رہنماں کو طلب کیا گیا تھا جس کے لیے جے آئی ٹی قائم کی گئی۔ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی...
لاہور(نیوز ڈیسک)شیر افضل مروت کو دوسری سیاسی جماعت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے پیغام دیا گیا ہے کہ عمران خان ڈکٹیٹر ہیں جو کسی دوسرے کی شہرت کو برداشت نہیں کرتے۔چیئرمین پی ٹی آئی (نظریاتی) اختر اقبال ڈار نے شیر افضل مروت کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ شیر افضل مروت پی ٹی آئی(نظریاتی) میں شامل ہو کر سیاست کریں۔اختر اقبال ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف میں ایک ڈکٹیٹر اپنے سوا کسی کی پاپولیٹری (شہرت) کو برداشت نہیں کرتا۔ بانی پی ٹی آئی احسان فراموش،خود غرض اور ابن الوقت انسان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے بانی نے ہمیشہ پہلےلوگوں کو استعمال کیا پھر کام نکل جانے پرٹشو پیپر...

حکومت رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی اور ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریگی، وزیراعظم آزاد کشمیر
ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ خوراک، فوڈ اتھارٹی کے زیراہتمام موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ حکومت رمضان المبارک میں گراں فروشی اور ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریگی، جہاں کسی افسر کی کوتاہی پائی گئی لمحوں سے پہلے پوسٹ آئوٹ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ خوراک، فوڈ اتھارٹی کے زیراہتمام موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ صرف حقوق نہیں فرائض بھی ادا کرنے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملاوٹ کو ٹریس اینڈ ٹریک کر کے ملزمان کو حوالات...
دنیا کی طاقتور ہندو خاتون تلسی گبارڈ امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر بن گئیں، عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ تلسی گبارڈ کا کہنا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس کو دوبارہ قومی سلامتی پر مرکوز کریں گی اور اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ انٹیلی جنس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔ تلسی گبارڈ امریکا کی 18 انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نگرانی کریں گی۔ واضح رہے کہ ’کرما یوگی‘ کہلانے والی 43 سالہ تلسی امریکی کانگریس میں پہلی ہندو رکن تھیوالدین امریکی ہیں جن کا بھارت سے کوئی رسمی تعلق نہیں تاہم ان کی والدہ نے ہندو مذہب اختیار کیا۔ تُلسی گبارڈ کی پہلی شادی 2006 میں طلاق پر ختم ہوئی، دوسری شادی 2015 میں ہوئی...
اپوزیشن اتحاد نے مستقبل میں باہمی روابط بڑھانے اور ملک کو درپیش چیلینجز سے نمٹنے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد اور ایک نیشنل ایجنڈا ڈرافٹ کرنے کے لیے ایک اسٹیرنگ کمیٹی کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی رہائشگاہ پر دیے گئے عشائیہ میں حزب اختلاف کی قیادت نے ملک کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے گرینڈ اتحاد پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن اتحاد کا بحالی آئین کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ اپوزیشن رہنماؤں نے اس پر اتفاق کیا کہ ملکی حالات اور بحرانی کیفیت اس بات کے تقاضا کرتے ہیں کے تمام جمہوریت پسند قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی...
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف نے طاقت ور بحریہ کو سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دنیا معاشی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، تجارتی ٹیرف بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے، سمندری تجارت محفوظ بنانا سب کا اجتماعی فرض ہے۔ کراچی میں پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیرالقومی بحری مشق کے سلسلے میں پہلے امن ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیردفاع خواجہ آصف نے طاقتور بحریہ کو سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ عالمی معاشی نظام میری ٹائم پر انحصار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرہند عالمی تیل اور گیس کے 50 فیصد ذخائر...
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار نہیں بلکہ مذاکراتی عمل کا اب ختم ہوچکا ہے۔ ’اردو نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی جانب سے بات چیت کی پیشکش کو دوبارہ مسترد کیے جانے کے بعد ہم نے بھی مذاکراتی عمل ختم کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پارلیمانی کمیشن کی پیشکش پر کوئی غور نہیں کیا جائےگا، وزیراعظم کی آفر پر پی ٹی آئی کا دوٹوک جواب انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے جس تیزی کے ساتھ بات چیت کے لیے آئے تھے اسی تیزی سے واپس چلے گئے ہیں۔ یہ صرف اور صرف عمران خان...
ڈیرہ اسماعیل خان ، عمائدین ریاست مخالف عناصر کے منفی پروپیگنڈا کا شکار نہ ہوں،ایف سی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان(محمد ریحان ) علاقہ زرمیلان میں ایف سی سائوتھ کے مقامی ونگ کمانڈر کی علاقے کے مقامی عمائدین سے ملاقات، مقامی عمائدین کی سیکیورٹی فورسز کو مکمل تعاون کی یقین دہانی ۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ زرمیلان کے ایف سی ساوتھ کے مقامی ونگ کمانڈر نے علاقے کے مقامی عمائدین سے ملاقات کی تاکہ علاقے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ مقامی عمائدین کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ریاست مخالف عناصر کے منفی پروپیگنڈا کا شکار نہ ہوں۔ مقامی عمائدین نے علاقے میں امن قائم رکھنے کیلئے فورسز...
راولپنڈی(خبرایجنسیاں) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے غیر معمولی ملاقات کی ہے ۔دونوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں کے پی کے میں امن وامان کی صورتحال، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی، علی امین مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے جہاں وزیراعلی کی گاڑی کو بغیر روک ٹوک کے گیٹ نمبر 5 سے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سیل سے کانفرنس روم منتقل کیا گیا، ذرائع کے مطابق عمران خان اور وزیراعلیٰ کے...
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو بڑھانے کے لئے ایک جامع روڈ میپ تیار کرنے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے سٹرٹیجک اکنامک فریم ورک 24۔2020 پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں انہوں نے حالیہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے نئی تجاویز کا جائزہ لیا۔ یہ اجلاس اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطح سٹرٹیجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس کی تیاریوں کا حصہ ہے۔
سینیٹر فیصل واؤڈا—فائل فوٹو سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے بانی کے جیل میں ہونے سے خوش ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی دونوں کا مذاکرات میں ہدف ایک تھا کہ بانئ پی ٹی آئی کو جیل میں رکھا جائے، اب یہ حکومت کو چلنے دیں گے۔فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کو ویسے ہی چلنے دیں گے جیسے پہلے دن سے چلنے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں، اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے: عمران خان بانی پی ٹی آئی کا مذاکرات ختم کرنے کا اعلان انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ن لیگ سرکار...
— فائل فوٹو سندھ حکومت کے محکمہ انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے مختلف عہدوں کے 50 ملازمین کی ایف آئی اے میں وائٹ کالر کرائم سے متعلق تربیت مکمل ہوگئی ہے جبکہ دوسرے بیج کو تربیت کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔چیئرمین اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ذوالفقار علی شاہ نے اس نمائندے کو بتایا کہ محکمے میں جدید طرز کی ری اسٹرکچرنگ کا عمل جاری ہے جس کے تحت انفرا اسٹرکچرز میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ اہلکاروں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں کافی کام ہو چکا ہے جس کے ایک مرحلے میں اہلکاروں کی تربیت بھی شامل ہے، وائٹ کالر...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سپیکرسردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کوشش کررہے ہیں اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی اپنے لیڈر سے ملاقات ہوجائےگی، جمہوریت تب محفوظ ہوگی جب ہم سب مل بیٹھ کر بیٹھیں گے اور ملک کی خاطر بات کریں گے نجی ٹی وی کو انٹرویومیں ایازصادق نےکہاکہ ہمیں 26ویں آئینی ترمیم پر فخر ہے، پارلیمنٹ اپنی آئینی مدت پوری کرےگی، میری دعا ہے پاکستان کے لیے اچھا ہو چاہے وہ مذاکرات کی صورت میں ہو یا کسی اور صورت میں ہو۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ارکان ایوان آکر آدھا گھنٹہ احتجاج کرتے ہیں اور پھر واپس چلے جاتے ہیں، ہم نے اپوزیشن کے ساتھ طے بھی کیا تھا کہ...
لاہور(نیوزڈیسک)ٹیسٹ فاسٹ بائولرمیرحمزہ فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے، دوران میچ کہنی پر زخم لگنے کے باعث انہیں گرائونڈ سے باہرآنا پڑا۔فاسٹ بولرپریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ 1 کرکٹ ٹورنامنٹ میں غنی گلاس کے لئے ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف کھیل رہے ہیں، ایچ پی سی اوول گراونڈ پر میچ کے دوسرے دن زخمی ہوئے۔ غنی گلاس کے کوچ ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل نے کرکٹرکے زخمی ہونے کو افسوسناک صورتحال قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئوٹ فیلڈ پر گھاس نام کی کوئی چیز نہیں ہے، مٹی پر کھلاڑی ڈائیو ماریں گے تو یہی ہوگا۔چند دن قبل اسی گراونڈ پر سوئی سدرن گیس کے کوچ محمد حفیظ نے بھی پریذیڈنٹ کپ کے انتظامات پر شدید تنقید کی تھی۔ شاہد آفریدی ارشد ندیم سے...

آرمی چیف سے گوہر، گنڈا پور کی ملاقات خوش آئند، بانی پی ٹی آئی: سکیورٹی پر بات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک، سکیورٹی ذرائع
راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے درمیان ملاقات خیبر پختونخوا میں سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی معاملات کے تناظر میں ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی معاملات پر گفتگو کی کوشش کی جس پر انہیں سیاست دانوں سے بات کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے بات چیت خیبر پختونخوا میں سکیورٹی امور پر ہوئی۔ بات چیت کو سیاسی رنگ دینا افسوس ناک ہے۔ بتایا کہ ملاقات انسداد دہشت گردی معاملات کے تناظر میں ہوئی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ بات چیت کو...
پی ٹی آئی قیادت نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ ایک بھونڈا کیس ہے جس میں عمران خان اور بشری بی بی نے کوئی ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا۔یہ بات سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔عمر ایوب نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف بنا، یہ ایک بھونڈا کیس ہے برطانیہ کی این سی اے ایک طرف اور سپریم کورٹ ایک طرف، این سی اے نے 190 ملین پانڈ برطانیہ سے سپریم کورٹ میں بھیجے اور سپریم کورٹ نے یہ پیسہ حکومت کے خزانے میں جمع کروایا اس میں...
اسلام آباد: پی ٹی آئی قیادت نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ ایک بھونڈا کیس ہے جس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی نے کوئی ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا۔ یہ بات سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ عمر ایوب نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف بنا، یہ ایک بھونڈا کیس ہے برطانیہ کی این سی اے ایک طرف اور سپریم کورٹ ایک طرف، این سی اے نے 190 ملین پاؤنڈ برطانیہ سے سپریم کورٹ میں بھیجے اور سپریم کورٹ نے یہ پیسہ حکومت کے خزانے میں جمع کروایا اس...
لاہورکے علاقے برکی میں شراب نوشی اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 28 لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او برکی پولیس کے مطابق ون فائیو پر کال کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ اونچی آواز میں گانے لگا کر ڈانس پارٹی چل رہی ہے۔ پولیس نے چھاپہ مار کر 18 لڑکوں اور 10 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار ہونے والوں میں آصف،عامر،شاہد، حذیفہ، عمر،محمد علی، عدنان،زبیر، مصلفین،عدیل،حمزہ، فراز،ظہیر،زین،ساحل،دانیال،روبن،صبا،نہیال،عائشہ، ربیعہ، نور،سدرہ،اقصی وغیرہ شامل ہیں۔ان کے قبضے سے شراب،شیشہ فلیور، اسلحہ،ساونڈ سسٹم اور دیگر غیر قانونی اشیاء برآمد کی گئیں۔ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔