کراچی: نیگلیریا فاولیری کے باعث 29 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
کراچی کے ایک نجی اسپتال میں نیگلیریا فاولیری کے باعث 29 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔ رواں سال سندھ میں نگلیریا سے ہونے والی یہ پانچویں ہلاکت ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع وسطی کے رہائشی کو 7 ستمبر سے علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں۔ مریض کو 11 ستمبر کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ اسی روز دم توڑ گئے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریض کی موت کے بعد 12 ستمبر کو نیگلیریا فاولیری کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق متوفی نے کسی قسم کی آبی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا تھا اور صرف پینے اور نہانے کے لیے نلکے کا پانی استعمال کرتے تھے۔
طبی ماہرین کے مطابق رواں سال صوبہ سندھ میں نیگلیریا فاولیری سے ہونے والی یہ پانچویں ہلاکت ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو اُبالا ہوا پانی استعمال کرنے اور پانی کے ذخائر میں کلورینیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب: مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کا الرٹ جاری
پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 16 سے 19 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
اس دوران راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں
ادھر اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق 18 اور 19 ستمبر کو راولپنڈی، مری اور گلیات کےندی نالوں میں بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے جبکہ بڑے شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
صوبے بھر کےکمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کےعلاوہ صحت، آبپاشی، تعمیر و موالات اور لائیو اسٹاک کے محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے