data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیرس: فرانس میں حکومت کی جانب سے واضح پابندی کے باوجود ملک کے 21 ٹاؤن ہالز پر فلسطینی پرچم لہرایا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق فرانسیسی وزارت داخلہ  کاکہنا ہے کہ  ملک کی 34 ہزار 875 میونسپلٹیوں میں سے 21 نے فلسطینی پرچم لہرا کر حکومتی حکم نامے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جبکہ  ملک کے مختلف حصوں میں پریفیکٹس کو ہدایت دی گئی تھی کہ فلسطینی پرچم ٹاؤن ہالز اور عوامی عمارتوں پر لہرانے سے روکا جائے، بعض مقامی حکومتوں نے ان احکامات کو نظرانداز کیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق فلسطینی پرچم لہرانے والے شہروں میں نانت، سینٹ ڈینس اور اسٹینز شامل ہیں جبکہ مزید کئی بلدیاتی ادارےفلسطینی  پرچم کشائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

خیال رہےکہ برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال نے بھی فلسطین کو باضابطہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی تعداد بڑھ کر 193 میں سے 153 ہو گئی ہے جو فلسطین کی ریاستی حیثیت کو تسلیم کر چکے ہیں۔

مزید یہ کہ مالٹا، لکسمبرگ، فرانس، بیلجیئم اور آرمینیا سمیت گیارہ ممالک نے بھی عندیہ دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے دوران فلسطین کو تسلیم کریں گے، نیویارک میں آج سے شروع ہونے والے اس اجلاس میں دنیا کے اعلیٰ رہنما شریک ہو رہے ہیں جہاں فلسطین کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

یادر ہے کہ غزہ میں امریکا اور اسرائیل امداد کے نام پر دہشت گردی کر رہے ہیں اور عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ مسلم حکمران بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فلسطینی پرچم رہے ہیں

پڑھیں:

مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد

مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے شیخ ملتون سیکٹر بی میں ایک گھر سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی موجودگی میں کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق تینوں لاشوں کو قانونی کارروائی اور ضروری معائنے کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جلال، زوجہ جلال اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد واقعے کی اصل نوعیت واضح ہو سکے گی۔

پولیس اور متعلقہ ادارے مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ اہلِ علاقہ میں واقعے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قابلِ فخر سعد ایدھی
  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق