سندھ میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی) نے صوبہ سندھ میں گیس و کنڈینسیٹ کی نئی دریافت کا اعلان کر دیا۔
دریافت ضلع خیرپور بترسم ایسٹ 1 ایکسپلورٹری کنویں سے ہوئی۔
او جی ڈی سی کے مطابق کنویں سے یومیہ 22.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور نئی دریافت سے یومیہ 690 بیرل کنڈینسیٹ پیداوار حاصل ہوگی۔
کنویں کی کھدائی 30 جون 2025 کو شروع کی گئی تھی، کنویں کی گہرائی 3 ہزار 800 میٹر تک کی گئی۔
کمپنی نے پی ایس ایکس کو خط میں بتایا کہ دو ڈرل اسٹیم ٹیسٹ بھی کامیابی سے مکمل کیے گئے۔ نئی دریافت توانائی سپلائی و ڈیمانڈ کے فرق کو کم کرنے میں مددگار ہوگی جبکہ ملک کے ہائیڈرو کاربن ریزروز میں اضافہ ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا حکومت کو صحت کارڈ پر علاج کی سہولت جاری رکھنے میں مشکلات
خیبرپختونخوا حکومت کے لیے صحت کارڈ پر علاج معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی برقرار رکھنا بڑا چیلنج بن گیا۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق بیمہ کمپنی سے عارضی معاہدہ چل رہا ہے، پرانے ریٹ پر ہسپتالوں میں جاری آپریشنز کے سلسلہ میں مشکلات کا سامنا ہے، حکومت پر اربوں روپے واجب الادا ہو چکے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت اربوں روپے کے بقایاجات کو ختم کرنے کے لیے قسطوں میں رقم کی ادائیگی کرکے کام چلانے لگی، بیمہ کمپنی سے 5 سالہ معاہدہ ختم ہوا تو صرف ایک سال کے لیے تجدید کر دی گئی۔یاد رہے کہ نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ گزشتہ سال ختم ہو گیا تھا، تاحال مستقل معاہدہ نہیں ہو سکا، سرکاری اور نجی ہسپتال پرانے ریٹس پر آپریشن کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ مہنگائی کے باوجود 2021 کے بعد ریٹس میں اضافہ نہیں کیا گیا، ادویات اور آلات کی قیمتیں کئی گنا بڑھ گئی ہیں، سرکاری ریٹس پر کام کرنا مشکل ہے، آپریشن کے اخراجات کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔