حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر نے جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی دعوت دے دی۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی کے ممبران کو مذاکرات کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں ہڑتال کا تیسرا روز، ایکشن کمیٹی کی کال پر مظاہرین کا مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے لیے میری اور امیر مقام کی ڈیوٹی لگائی تھی، جس کے بعد ہم نے مظفرآباد جاکر مذاکرات کیے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر اور طارق فضل چوہدری کی پریس کانفرنس۔۔۔عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت۔۔۔جائز مطالبات مانے جائیں گے
پر تشدد واقعات میں پولیس کے علاوہ عام شہریوں کی جانیں جانے کی اطلاعات ھیں پولیس کے 150 سے زائد اہلکار زخمی ہیں pic.

twitter.com/F9QhkDUOUQ

— Ñòòŕ (@MaahNoor_1) October 1, 2025

انہوں نے کہاکہ ہم نے ایکشن کمیٹی کے 90 فیصد مطالبات کو تسلیم کیا، صرف دو مطالبات ایسے تھے جن کو پورا کرنے کے لیے آزاد کشمیر کے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ اور یہیں پر مذاکرات میں تعطل آیا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم آزاد کشمیر میں افراتفری نہیں دیکھنا چاہتے، ہم نہیں چاہتے کہ یہاں کسی احتجاج کی وجہ سے بھارت کو پروپیگنڈا کرنے کا موقع ملے، اس لیے آئیں بات چیت سے مسائل کا حل نکالیں۔

انہوں نے کہاکہ عوامی ایکشن کمیٹی نے پرامن احتجاج کی کال دی تھی، لیکن اب ان کا احتجاج پرتشدد ہوگیا ہے، آزاد کشمیر ہمارے دل کے بہت قریب ہے اور ہماری اس معاملے میں کوئی ضد یا انا نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات میں گندم، بجلی اور لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے مطالبات تسلیم کیے گئے، جبکہ مظاہرین پر مقدمات واپس لینے کے مطالبات کو بھی تسلیم کیا گیا۔

ایکشن کمیٹی کی صفوں میں کچھ ایسے عناصر شامل ہیں جو انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہاکہ ایکشن کمیٹی کی صفوں میں کچھ ایسے عناصر شامل ہیں جو انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، ہم پہلے بھی بات چیت کے لیے تیار تھے اور اب بھی تیار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران 3 پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں، جب کہ 100 سے زیادہ زخمی ہیں۔ مجھے ریاست میں انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شرپسندوں کا پولیس پر حملہ، 3 اہلکار شہید

وزیراعظم نے کہاکہ ایکشن کمیٹی کے ممبران سے گزارش ہے کہ اگر 90 فیصد مطالبات مانے جا چکے ہیں تو 2 فیصد پر بھی کھلے دل سے بات کریں۔ میری کابینہ کے ارکان مظفرآباد، راولاکوٹ اور کوٹلی میں بھی موجود ہیں، آپ جہاں چاہیں بات کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

Protest wenews آزاد کشمیر احتجاج آزاد کشمیر حکومت عوامی ایکشن کمیٹی مذاکرات کی دعوت وفاقی حکومت وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا زاد کشمیر حکومت عوامی ایکشن کمیٹی مذاکرات کی دعوت وفاقی حکومت وی نیوز عوامی ایکشن کمیٹی مذاکرات کی دعوت انہوں نے کہاکہ ایکشن کمیٹی کے کے لیے

پڑھیں:

آزاد کشمیر بھر میں 3 روز سے کشیدہ حالات کے بعد ماحول پرسکون ہوگیا

وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا، مذاکرات کا پہلا دور 2 گھنٹے جاری رہا، پہلے دور کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے راہنماؤں کی دھیر کوٹ میں مشاورت جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا نوٹس، عوامی ایکشن کمیٹی احتجاج پر پیش رفت، آزاد کشمیر بھر میں 3 روز سے کشیدہ حالات کے بعد ماحول پرسکون ہوگیا۔ وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا، مذاکرات کا پہلا دور 2 گھنٹے جاری رہا، پہلے دور کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے راہنماؤں کی دھیر کوٹ میں مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کے وفد کے ساتھ ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کے دوسرے دور کا آغاز جمعۃ المبارک کی دوپہر کو ہوگا۔

شوکت نواز میر عوامی ایکشن کمیٹی وفد کے ہمراہ دھیر کوٹ پہنچے تھے، شوکت نواز میر نے کور کمیٹی ممبران سے تفصیلی مشاورت کی، کور کمیٹی مذاکرات کے دوسرے دور پر لائحہ عمل آج رات طے کر لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شوکت نواز میر اور دیگر کے مظفرآباد پہنچنے پر دوسرا مرحلہ جمعہ کی نماز کے بعد ہوگا، وفاقی وزراء پر مشتمل اعلی سطح مذاکراتی کمیٹی مظفرآباد میں موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے کامیاب مذاکرات کے بعد معاہدہ طے پاگیا
  • آزاد کشمیر میں وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے
  • آزاد کشمیر میں وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب
  • آزاد کشمیر بھر میں 3 روز سے کشیدہ حالات کے بعد ماحول پرسکون ہوگیا
  • آزاد کشمیر، عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت، 90 فیصد معاملات طے
  • زاد کشمیر: جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور وفاقی نمائندگان کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت، معاملات حل ہونے کا امکان
  • جائز مطالبات ماننے کو تیار ہیں ، وزیراعظم آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کو پھر مذاکرات کی دعوت
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت