جماعت اسلامی نے فلسطین کا دو ریاسی حل مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے فلسطین کا دو ریاسی حل مسترد کردیا ہے۔
کراچی میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غزہ کے لوگ قربانیاں دے رہے ہیں، اسرائیلی جارحیت سے غزہ میں 68 ہزار کے قریب لوگ شہید ہوچکے ہیں، جن میں 70 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں، یہ سب لوگ ظالموں کے ظلم کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم غزہ کی صورتحال پر اسلامی ممالک کے سربراہان کا اجلاس بلائیں، حافظ نعیم الرحمان
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری ہورہی ہے، فلسطینیوں کو قحط میں مبتلا کیا ہوا ہے لیکن وہ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور استقامت کا پہاڑ بنے ہوئے ہیں، وہ ظالموں کا مقابلہ کررہے ہیں اور پوری امت کی جانب سے فرض کفایہ ادا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حماس ایک اسلامی تحریک ہے، ہمارا حکمران طبقہ حماس کا نام لیتے ہوئے پریشان ہونے لگتا ہے، لیکن تحریک وہی کامیاب ہوتی ہے جو عوام کی نمائندہ تحریک ہو اور عوام کی تائید سے آگے بڑھتی ہو، ایسی تحریکیں جو امریکا اور فلسطین کو بے نقاب کرتی ہیں ان کا نام لیتے ہوئے ہمارا حکمران طبقہ ڈرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا حافظ نعیم الرحمان کو ٹیلیفون، سینیٹر مشتاق سمیت اسرائیلی حراست میں موجود پاکستانیوں کی وطن واپسی پر گفتگو
اس موقع پر اپنے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے فلسطین کے 2ریاستی حل کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ حماس اگر فلسطین میں مزاحمت کررہی ہے تو وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ایسا کررہی ہے، حماس نے 2006 میں پورے فلسطین میں کامیابی حاصل کی تھی، غزہ کے لوگوں اور حماس میں کوئی تفریق نہیں ہے، حماس غزہ کے لوگوں کی خدمت کررہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان غزہ فلسطین.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان فلسطین حافظ نعیم الرحمان نے نے کہا کہ
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔