آن لائن نوکریوں کے بہانے حساس معلومات حاصل کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: (آئی پی ایس) قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موصول ہونے والی اطلاعات میں آن لائن نوکریوں کے بہانے پاکستانی شہریوں سے ملک کے حساس تنصیبات اور ان کی لوکیشن کی معلومات حاصل کرنے کی بھارتی مبینہ سازش کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی ایجنسیز نے اس سلسلے میں پی ٹی اے کو خط لکھ کر فوری اقدامات کی درخواست کی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جعلی بھارتی کمپنیوں اور ویب سائٹس نے پرکشش تنخواہ اور آن لائن جاب آفرز کے ذریعے لوگوں کو فریب میں مبتلا کیا اور ان کے پروفائلز، رابطہ معلومات اور بعض معاملات میں حساس مقامات کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی، مشتبہ ویب سائٹس میں لنکڈ ان، جاب گلف اور دیگر پلیٹ فارمز کا بھی تذکرہ آیا ہے جہاں سے صارفین کو ہدف بنایا جا رہا تھا۔

خط میں انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ متعلقہ مشکوک ویب سائٹس اور روابط کو فوری طور پر بلاک کیا جائے اور عوام میں ہنگامی آگاہی مہم چلائی جائے، اس پر پی ٹی اے نے بھی ملک گیر آگاہی سلسلہ شروع کر دیا ہے اور صارفین کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

پی ٹی اے کی ایڈوائزری میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ غیر معروف آفرز، مشکوک لنکس یا کمپنی پروفائلز کی صورت میں احتیاط اختیار کریں، نجی اور قومی حساس معلومات شیئر نہ کریں اور مشکوک مواقع کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ انتظامیہ کو دیں۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بعض بھارتی ایجنسیز سروے اور ریسرچ کے بہانے قومی منصوبوں، تنصیبات اور ان کے گردونواح کی تصویریں اور لوکیشنیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جو قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آن لائن جاب آفر قبول کرنے سے قبل کمپنی کی تصدیق کریں، کسی بھی غیر معمولی معلومات یا مقامات کے بارے میں پوچھ گچھ کی صورت میں متعلقہ اداروں سے رجوع کریں اور پی ٹی اے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بروقت مطلع کریں تاکہ تدارکی کارروائیاں کی جا سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کو عالمی سرمایہ کاری درکار، سعودی عرب اہم کردار ادا کر سکتا ہے: صدر ایف پی سی سی آئی اسلام آباد ہائی کورٹ: پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کی موجودگی پر جسٹس محسن اختر کیانی برہم، حکومت کو خالی آسامیاں فوری پُر کرنے.

.. نو مئی سمیت دیگر مقدمات؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع وزیراعظم کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کی گئی سینیٹر شبلی فراز کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن شیڈول جاری عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں سزا سنانے والے جج کی تعیناتی چیلنج عرس مبارک حضرت کلو بابا سرکارؒ، شاندار تقریب، نائب وزیر اعظم اور وفاقی وزیر ریلوے سمیت اہم شخصیات کی شرکت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: حاصل کرنے کی کے بہانے آن لائن

پڑھیں:

نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے

راو دلشاد: محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے گلگت بلتستان روانہ ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ محمد آصف اور رانا ثناء اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

دورے کے دوران نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف عوامی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

متعلقہ مضامین

  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • کے فور منصوبہ مزید تاخیر کا شکار، 2029 تک مکمل ہونے کا امکان
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی