data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس ر پورٹر)سعودی عرب کی قومی ایئر لائن سعودیہ نے نئے متعارف کرائے گئے رسک پر مبنی IATA آپریشنل سیفٹی آڈٹ (RBI) فریم ورک کے تحت کامیابی کے ساتھ IATA آپریشنل سیفٹی آڈٹ IOSA)) کی تجدید مکمل کرلی ہے۔سعودیہ نے نہ صرف مسلسل 11ویں مرتبہ IOSA رجسٹریشن کی کامیابی کے ساتھ تجدید کی ہے بلکہ سیفٹی اور کارکردگی کے زمرے میںایئر لائن کے غیر معمولی معیار کو بھی اجاگر کیا ہے۔اس سال کے آڈٹ کو سعودیہ کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا گیا ہے، جو کہ RBI کے فریم ورک کے تحت اس کی پہلی کامیابی ہے، جو ایوی ایشن سیفٹی میں اگلے ارتقاء کی نمائندگی کرتا ہے، جس میں زیادہ اہداف اور پیشن گوئی کے اندازے کیلئے ایئر لائن کے مخصوص رسک پروفائلز اور کارکردگی کے اعداد و شمار پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے ۔آئی او ایس اے (IOSA) ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ سیفٹی ایسسمنٹ پروگرام ہے جس میں ایئر لائن کے آپریشنل مینجمنٹ اور کنٹرول سسٹمز کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ RBI نے نگرانی کو بڑھانے کے لیے کارکردگی کے اعداد و شمار اور رسک پروفائلز سے استفادہ کرتے ہوئے، اور ایئر لائن کے لیے مخصوص حفاظتی ترجیحات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ایک زیادہ پیشن گوئی اور حسب ضرورت طریقہ متعارف کرایا ہے۔آڈٹ میں آٹھ بنیادی عوامل کا جائزہ لیا گیا جس میں آرگنائزیشن مینجمنٹ، ایوی ایشن سیکیورٹی، فلائٹ آپریشنز، فلائٹ ڈسپیچ، ان فلائٹ سروسز، مینٹیننس مینجمنٹ، گراؤنڈ آپریشنز، اور کارگو آپریشنزشامل تھے۔سعودیہ کے سیفٹی، ایوی ایشن سیکیورٹی اور کوالٹی کے نائب صدر کیپٹن محمد دہدلی کا کہنا ہے کہ ’’”سعودیہ کا بنیادی مقصد حفاظت ہے۔ہمارے IOSA رجسٹریشن کی تجدید ایک بار پھر ہمارے حفاظتی کلچر کی مضبوطی اور ہمارے آپریشنل سسٹمز کی مضبوطی کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے جو ہماری ٹیموں کی لگن اور عالمی ہوابازی کے معیارات پر پورا اترنے اور ان سے تجاوز کرنے کے لیے ہمارے جاری عزم کو اجاگر کرتا ہے۔‘‘سعودیہ اپنی عالمی رسائی کو بڑھا رہا ہے اور اپنے آپریشنز کو جدید بنا رہا ہے، ایسے میں یہ اعزاز ایوی ایشن سیفٹی میں ایئر لائن کی قیادت کو تقویت دیتی ہے اور اس مقابلہ بازی و مسابقتی صنعت میں ترقی کرنے کی تیاری کو تقویت دیتی ہے۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایئر لائن کے ایوی ایشن سیفٹی ا کے لیے

پڑھیں:

ایس اے سی ایف کنزا انڈر19گرلزکرکٹ ٹورنامنٹ: پاکستانی اسکول کی کامیابی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ویسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن زیراہتمام کنزا مشروبات بنانے والوں معاون اسپانسرشاداب ہوٹل اور تکہ بائٹ کے تعاون سے پہلا سعودی عربین کرکٹ فیدریشن (ایس اے سی ایف) کنرا انڈر19 گرلزکرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان انٹرنیشنل گرلزاسکول العزیزیہ کی ٹیم نے یسرا کی شاندارپرمارمنس کی بدولت انڈین انترنیشنل گرلزاسکول کو 31رنز سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹگ کرتے ہوئے مقررہ 12 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 78 رنز اسکور کیا۔ یسرا نے 3 چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 23، تحریم، 11 اور عریبہ نے 12 رنز بنائے۔ توبہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں انڈین انٹرنیشنل گرلزاسکول مقررہ 12 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر47 بناسکی۔ عاشیکا نے 16 رنز بنائے۔ رومیسہ، انابیہ اور زروا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ یسرا کو پلیئرآف دی میچ قرار دیاگیا۔

مسرت خلیل گلزار

متعلقہ مضامین

  • قومی ایئر لائن کی کراچی ٹورنٹو پرواز تاخیر کا شکار
  • میئر کراچی اگر تھیٹر میں کام کریں تو زیادہ کامیابی مل سکتی ہے، ترجمان مسلم لیگ ن سندھ
  • میئر کراچی تھیٹر میں کام کریں تو زیادہ کامیابی مل سکتی ہے، مسلم لیگ ن
  • پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدے کے بعد ایک اور پیشرفت، اقتصادی روابطہ اور مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم
  • کسی بھی ویزے پر آنیوالے اب عمرہ ادا کرسکیں گے: سعودیہ کا اعلان
  • تکنیکی اور آپریشنل وجوہات ،کراچی سے روانہ ہونےوالی 10پروازیں منسوخ
  • غزہ میں جنگ بندی نہیں، آپریشنل صورتحال میں تبدیلی ہو رہی ہے، اسرائیلی آرمی چیف
  • جےیوآئی کے تحت مفتی محمود کانفرنس کی کامیابی کیلیے دعائیہ تقاریب
  • ایس اے سی ایف کنزا انڈر19گرلزکرکٹ ٹورنامنٹ: پاکستانی اسکول کی کامیابی