امریکا نے پاکستان سمیت 30 سے زائد ممالک کو جدید ایمریم میزائل فروخت کرنےکی اجازت دے دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
فوٹو: فائل
امریکا نے پاکستان کو میزائل ایمریم کے خریداروں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ نے امریکی دفاعی کمپنی ریتھیون کے جاری کردہ خریداروں کی فہرست میں ترمیم کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی کمپنی اب پاکستان کو بھی جدید درمیانے فاصلے کے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ایمریم فروخت کرسکے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ترمیم کے بعد معاہدے کی مجموعی مالیت 2 اعشاریہ 47 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 2 اعشاریہ5 ارب ڈالرز ہو گئی ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت پاکستان سمیت 30 سے زائد ممالک کی افواج کو عسکری سامان فروخت کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ، پولینڈ، جرمنی، فن لینڈ، آسٹریلیا، رومانیہ، قطر، عمان، کوریا، یونان، سوئٹزرلینڈ ،پرتگال، سنگاپور، ہالینڈ، جمہوریہ چیک، جاپان، سلوواکیہ، ڈنمارک، کینیڈا، بیلجیم، بحرین، سعودی عرب، اٹلی، ناروے، اسپین ،کویت، سویڈن، فن لینڈ، کویت، سویٹزرلینڈ، ہنگری سمیت دیگر ممالک کی افواج کو عسکری سامان فروخت کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے بھارت کے خلاف پاکستانی میزائلوں کی کامیابی نے امریکی میزائل پروگرام کو تیز کردیا، بھارتی طیاروں کو 100 میل دور سے مار گرایا گیا دشمن پر ہیبت طاری کرنے والا فتح-ون میزائل کن خصوصیات کا حامل ہے؟ پاکستانی ’الفتح میزائل‘ کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے ناممیڈیا رپورٹ میں امریکی فضائیہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایمریم اے آئی ایم- 120 جدید درمیانے فاصلے کے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ہیں، جو ہر موسم میں نظر کی حد سے دور اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان میزائلوں کو امریکی ایئر فورس، بحریہ اور امریکا کے اتحادیوں کے لیے بنایا جاتا ہے، یہ میزائل 40 ممالک خرید چکے ہیں، یہ میزائل ایف-15، ایف-16 فیلکن طیاروں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ میزائل ایف-18 فپر ہورنیٹ اور جدید ایف-35 سمیت متعدد لڑاکا طیاروں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈی تھری 120 میزائل 180 کلومیٹر کی دوری تک مار کر سکتے ہیں، اسے چینی پی ایل 15 میزائلوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان کو ایمریم میزائلوں کے خریداروں کی فہرست میں شامل کرنے کو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی گرمجوشی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹ
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔