آئی سی سی پلیئرز رینکنگ، ٹیسٹ بیٹرز میں جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی (اسپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹوئنٹی میں پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ جنوبی افریقا کے ٹمبا باووما ایک درجہ ترقی کے بعد5ویں نمبرپرآگئے۔ سری لنکا کے کمینڈو مینڈس کی ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن جبکہ پاکستان کے سعود شکیل12ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر جبکہ پاکستان کے اسپنرنعمان علی کی چھٹی پوزیشن ہے، بھارت کے محمد سراج3درجہ ترقی کے بعد12ویں نمبرپرآگئے۔ پاکستان کے ساجد خان کا بھی21واں نمبر،شاہین آفریدی22ویں نمبرپرموجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کا پہلا نمبر
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی راہنمائوں و دیگر کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے ہیں۔عدالت کی جانب سے مسلسل عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے ۔انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدم دستیابی کے باعث سماعت میں اہم پیشرفت نہ ہوسکی ۔کیس کی اگلی سماعت میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر پیش ہونے والے ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کردی تھی ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔پی ٹی آئی کارکنان، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔