بنگلادیش نے چین سے 20 جے 10 سی طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
ڈھاکا(نیوز ڈیسک) بنگلادیش نے اپنی فضائیہ کو جدید بنانے اور قومی فضائی دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے چین سے 20 جدید جے 10 سی لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ سرکاری دستاویزات کے مطابق لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے کی کل مالیت تقریباً 2 ارب 20 کروڑ ڈالر ہوگی جس میں طیاروں کی خریداری، پائلٹس کی تربیت، طیاروں کی دیکھ بھال اور دیگر متعلقہ اخراجات بھی شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ خریداری گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کے تحت مالی سال26-2025 اور 27-2026کے دوران مکمل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ادائیگیاں 36-2035 تک 10 سالہ اقساط میں کی جائیں گی۔
چینی جریدے گلوبل ٹائمز کے مطابق جے 10 سی فورتھ جنریشن ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے جو فضائی اور زمینی اہداف کے خلاف مختلف نوعیت کے مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ طیارہ آواز کی رفتار سے 2.
بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر کے دفتر کا کہنا ہے کہ ہر طیارے کی بنیادی قیمت 6 کروڑ ڈالر مقرر کی گئی ہے جس کے مطابق مجموعی بیڑے کی قیمت 1.2 ارب ڈالر بنتی ہے جبکہ اضافی اخراجات تربیت، آلات اور نقل و حمل پر خرچ کیے جائیں گے۔
بنگلادیشی حکومت نے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے 11 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
خیال رہے کہ مئی میں پاک بھارت فضائی جنگ میں پاکستان کی برتری اور جے 10 سی طیارے کی بہترین کارکردگی کے بعد کئی ممالک نے اس طیارے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق فی الحال بنگلادیشی فضائیہ کے پاس 212 طیارے موجود ہیں، جن میں سے 44 لڑاکا طیارے ہیں۔ ان میں 36 چینی ساختہ ایف7 طیارے، 8 روسی MiG-29B کثیر المقاصد لڑاکا طیارے اور Yak-130 لائٹ اٹیک ائیرکرافٹ بھی شامل ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
لیسکو کا صارفین کے لیے 1 لاکھ 50 ہزار سنگل وتھری فیز میٹرز خریدنے کا فیصلہ
شاہد سپرا:لیسکو نے صارفین کے لیے1 لاکھ 50 ہزار سنگل اور تھری فیز میٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سنگل فیز، اے ایم آئی بائی ڈائریکشنل اور اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری کی جائیگی،لیسکو کو 3 کیٹیگریز کی صورت میں خریداری کیلئے اربوں کے اخراجات برداشت کرنا ہونگے،لیسکو نے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے سنگل و تھری فیز میٹرز کی خریداری کا عمل شروع کر دیا،لیسکو ابتدائی طور پر 65 ہزار دو سو ستر سنگل فیز سمارٹ میٹرز خریدے گی۔
صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا
50ہزار اے ایم آئی بائی ڈائریکشنل ،24 ہزار 675اے ایم آئی سمارٹ میٹرز خریدے جائینگے،اے ایم آئی بائی ڈائریکشنل میٹرز صارفین کو نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کیلئے دیئے جائیں گے،اے ایم آئی سمارٹ نیو کنکشن اور جلنے والے میٹرز کی تبدیلی کیلئے استعمال ہوں گے،سنگل فیز سمارٹ میٹرز بھی نیو کنکشن اور ایم سی او کیلئے استعمال ہوں گے۔