ماؤنٹ ایورسٹ کیمپ میں پھنسے 900 کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں ماؤنٹ ایورسٹ پر واقع ایک کیمپ کے علاقے سے تقریباً 900 کوہ پیما اور دیگر افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ۔ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیاجب قومی دن کی تعطیلات کے دوران ملک کے پہاڑوں پر کوہ پیماؤں کا ہجوم تھا۔ چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ تبت کے نیم خود مختار خطے کی ٹنگری کاؤنٹی کے علاقے میں ہفتے کے روز شدید برف باری ہوئی تھی۔ اس مقام کی فوٹیج میں برف سے ڈھکے خیمے دکھائی دے رہے ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں منگل تک 580 کوہ پیما اور 300 دیگر افرد کیمپ سے جا چکے تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گورنرکامران ٹیسوری نے سندھ اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ اسمبلی کا اجلاس کل بروز بدھ 26 نومبر 2025کو دوپہر 2 بجے طلب کرلیا ہے۔
اجلاس کی صدارت اسپیکر سید اویس قادر شاہ کریں گے۔ اجلاس میں تلاوت اور نعت خوانی کے بعد سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے لیے دعائے مغفرت ہوگی۔
روایت کے مطابق اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی کارروائی کے دوسرے روز تک ملتوی کردیا جائے گا۔