Express News:
2025-11-25@05:59:25 GMT

ڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گے

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر پشاور کور ہیڈ کوارٹر سے دوپہر 2:30 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

پریس کانفرنس پشاور سے براہ راست نشر کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پریس کانفرنس

پڑھیں:

برازیل میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کا اختتام، موسمیاتی تبدیلی روکنے کے لیے کیا پیش رفت ہوئی؟

برازیل کے شہر بیلیم میں منعقد ہونے والی 2 ہفتوں پر مشتمل کوپ30 عالمی ماحولیاتی کانفرنس بالآخر ایک چھوٹے مگر اہم پیش رفت کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، تاہم موسمیاتی بحران کے تباہ کن اثرات سے بچنے کے لیے یہ اقدام ناکافی قرار دیا جا رہا ہے۔

دنیا بھر کے 194 ممالک صرف اس بات پر متفق ہو سکے کہ فوسل فیول کے مرحلہ وار خاتمے کے لیے رضاکارانہ طور پر ایک ’روڈمیپ‘ پر بات چیت شروع کی جائے گی، اس اجلاس میں امریکا نے اپنا کوئی وفد نہیں بھیجا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کو غیر معمولی موسمیاتی تباہ کاریوں کا سامنا ہے، وزیراعظم کا بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب

کانفرنس آخری رات بحرانی صورتِ حال سے دوچار رہی، جب 80 سے زائد ترقی یافتہ و ترقی پذیر ممالک اور تیل پیدا کرنے والے روس اور ان کے اتحادی ممالک کے درمیان سخت تعطل پیدا ہوگیا۔ طویل مذاکرات کے بعد فریقین کسی نہ کسی حد تک اتفاق رائے تک پہنچے، جس پر ماحولیاتی کارکنوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی موافقت (adaptation) کے لیے مالی امداد میں اضافہ تو ملا، مگر مطلوبہ رفتار سے نہیں۔ اب انہیں 2035 تک سالانہ 120 ارب ڈالر ملیں گے، حالانکہ وہ یہ رقم 2030 تک چاہتے تھے۔

جنگلات کی کٹائی روکنے کے لیے روڈمیپ کا اخراج جنگلات کے تحفظ کے علمبردار ممالک کے لیے شدید صدمہ ثابت ہوا۔

اختتامی متن میں عالمی درجہ حرارت میں 1.5 ڈگری ہدف برقرار رکھنے پر زور تو دیا گیا، مگر ناکافی قومی اقدامات پر کسی ملک کی سرزنش شامل نہ کی گئی۔ ’این ڈی سیز ایکسلریٹر‘ پروگرام کے قیام کا اعلان کیا گیا، جو اگلے سال ترکی میں ہونے والی کوپ میں پیش رفت رپورٹ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے: عالمی وبا اور موسمیاتی تبدیلیوں نے ترقی کے حاصل شدہ ثمرات کو الٹ دیا، اسحاق ڈار

کانفرنس نے ’جسٹس ٹرانزیشن‘ کی شمولیت کے ذریعے مزدوروں اور کمزور طبقات کے لیے منصفانہ تبدیلی کی اہمیت کو تسلیم کیا، تاہم اہم شقیں چین اور روس کی مخالفت کے باعث شامل نہ ہوسکیں۔

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں یہ سمجھوتا پیش رفت تو ضرور ہے، مگر موسمیاتی بحران کی شدت کے مقابلے میں شدید ناکافی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

COP30 عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ30

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: عوامی تحریک کے مرکزی رہنما الطاف خاصخیلی ودیگر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
  • اشفاق احمد خلیل وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات تعینات،نوٹیفکیشن جاری
  • ایف سی جوان ہمیشہ جنگ میں فتح حاصل کریں گے، کمانڈنٹ ایف سی
  • اقبالؒ اور بلوچستان
  • حیدرآباد: 72سالہ باپ بیٹوں کے ظلم کے خلاف پریس کلب پہنچ گیا
  • تلہار کا رہائشی بھانجوں کیخلاف پریس کلب پہنچ گیا، انصاف کی دہائی
  • کاپ30 کے اختتام پر موسمیاتی اقدامات کے حوالے سے ایک جامع معاہدے کی منظوری
  • برازیل میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کا اختتام، موسمیاتی تبدیلی روکنے کے لیے کیا پیش رفت ہوئی؟
  • تحریک تحفظ کی پریس کانفرنس، پولیس کا کوئٹہ پریس کلب کا محاصرہ
  • کوئٹہ میں تحریکِ تحفظ آئین پاکستان کی پریس کانفرنس رُکوا دی گئی