Islam Times:
2025-10-10@14:36:36 GMT

غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوج کا انخلاء شروع

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض صیہونی افواج نے غزہ کے بعض علاقوں سے عقب نشینی شروع کر دی ہے اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم کے سرکاری میڈیا نے تصاویر شائع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صیہونی افواج نے آج صبح غزہ شہر اور الشاطی کیمپ سے انخلاء شروع کر دیا ہے۔    اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج، اب، فریقین کے درمیان طے شدہ خطوط، کی جانب عقب نشینی کر رہی ہے۔  -      









صیہونی رپورٹس کے مطابق، انخلاء کے بعد بھی قابض اسرائیلی فورسز غزہ میں قائم کئی ایک چوکیوں پر تعینات رہیں گی۔  - ادھر فلسطینی ذرائع نے بھی اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج گذشتہ کئی ماہ کے دوران غزہ کی پٹی کے اندر قائم کئے گئے اپنے اڈوں اور ٹھکانوں کو ختم کرنے میں مصروف ہے۔ -

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

غزہ میں موجود اسرائیلی فوجیوں نے سامان باندھنا شروع کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ میں تعینات اسرائیلی فوجیوں نے اپنا سامان سمیٹنا شروع کر دیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد، جمعرات کی صبح اسرائیلی افواج نے غزہ کے بعض علاقوں سے بتدریج انخلا کا عمل شروع کر دیا۔

ابتدائی طور پر فوج کی لاجسٹک یونٹس کو غزہ شہر کے اطراف سے واپس بلایا گیا ہے۔ یہ یونٹس ان ڈویژنوں کا حصہ تھیں جو گزشتہ ایک ماہ سے مختلف علاقوں میں آپریشنز میں مصروف تھیں۔

فوجی حکام کے مطابق، لاجسٹک یونٹس کے بعد جنگی دستوں (کامبیٹ یونٹس) کو بھی مرحلہ وار واپس بلایا جائے گا۔

اسرائیلی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امکان ہے آئندہ چند دنوں میں حماس ایک بار پھر غزہ کے بڑے شہری علاقوں کا انتظامی کنٹرول سنبھال لے گی۔

مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • دسیوں ہزار فلسطینیوں کی غزہ سٹی میں واپسی شروع
  • اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کا باضابطہ اعلان کر دیا، کئی علاقوں سے فوج کا جزوی انخلا شروع
  • ’’شٹ اپ کیوں کہا‘‘ سینٹ اجلاس اپوزیشن احتجاج کی نذر، آج دہشت گردی پر بات ہونا تھی: چیئرمین
  • غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کا آغاز ہو گیا، کیمپ سمیٹنا شروع کر دیے
  • غزہ میں موجود اسرائیلی فوجیوں نے سامان باندھنا شروع کردیا
  • اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ پیر سے شروع ہوگا؛ وائٹ ہاؤس
  • یحییٰ السنوار اور انکے بھائی کی لاشیں واپس نہیں کریں گے؛ اسرائیل ہٹ دھرمی پر قائم
  • غزہ امن معاہدے پر دستخط: اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ کب شروع ہوگا؟
  • حماس اسرائیل معاہدہ، اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کب شروع ہوگی؟ ٹرمپ نے بتا دیا