اگلے سال پاکستان کا پہلا خلا نورد روانہ ہوگا: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اعلان کیا ہے کہ اگلے سال پاکستان کا پہلا خلا باز (ایسٹروناٹ) خلا کے سفر پر روانہ ہوگا۔
اسلام آباد میں اسپیس ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ آج پاکستان کے کئی سیٹلائٹس خلا میں گردش کر رہے ہیں، جو ملکی سائنسی ترقی اور تحقیق کی سمت ایک مثبت قدم ہے، اسپیس سائنس وہ شعبہ ہے جو انسانی تخلیقی اور تحقیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ بچپن سے ہی کائنات اور فلکیات کے مطالعے میں دلچسپی لیں کیونکہ آج دنیا کا ہر ملک خلا میں اپنی موجودگی بڑھانے کی دوڑ میں شامل ہے۔ “ہمیں ایسے نوجوان درکار ہیں جو نئی ایجادات کے ذریعے پاکستان کو ٹیکنالوجی اور سائنسی میدان میں آگے لے جا سکیں،” احسن اقبال نے کہا۔
وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ 4 سے 10 اکتوبر تک دنیا بھر میں اسپیس ویک منایا جا رہا ہے، جس کے سلسلے میں تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں میں آگاہی تقریبات منعقد کریں تاکہ نوجوانوں میں سائنسی شعور بیدار ہو۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی تحقیق کا وہ سنہری دور یاد رکھنے کی ضرورت ہے جب مسلمان سائنسدان علم و تحقیق میں دنیا کی قیادت کرتے تھے۔ بدقسمتی سے ہم نے تحقیق کی روایت چھوڑ دی اور اب دوسروں کے علم پر انحصار کر رہے ہیں۔
احسن اقبال نے زور دیا کہ مسلمانوں کو ایک بار پھر علم، تحقیق اور تخلیق کے رشتے کو مضبوط کرنا ہوگا، کیونکہ یہی وہ راستہ ہے جو قوموں کو ترقی کی طرف لے جاتا ہے۔ “ہمیں ایسے علما اور محققین کی ضرورت ہے جو قوم کو علم کی طرف بلائیں، نہ کہ نفرت اور تقسیم کی جانب لے جائیں،” انہوں نے کہا۔
ان کا کہنا تھا کہ جدید زندگی کے تقریباً تمام شعبے اسپیس سگنلز اور سیٹلائٹس سے منسلک ہیں، اس لیے پاکستان کے نوجوانوں کو اس سمت میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانی چاہئیں تاکہ ملک سائنسی میدان میں بھی خود کفیل ہو سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: احسن اقبال نے نے کہا
پڑھیں:
ہیڈ کوچ پاکستان وائٹ بال ٹیم چھٹیوں پر اپنے وطن روانہ، سوشل میڈیا پر کیا بیان جاری کیا؟
ہیڈ کوچ پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم مائیک ہیسن ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے خاتمے کے بعد چھٹیاں گزارنے اپنے وطن نیوزی لینڈ چلے گئے۔نیوزی لینڈ روانگی سے قبل سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مائیک ہیسن کا کہنا تھا میرا چہرہ تھکا ہوا لیکن میں خوش ہوں، میں نیوزی لینڈ اپنے گھر واپسی کے لیے ایک لمبے سفر کا آغاز کر رہا ہوں۔مائیک ہیسن نے لکھا کہ میں اپنی فیملی کو مس کر رہا ہوں، چند ہفتے اپنے گھر گزاروں گا، فیملی کے ساتھ ساتھ میں گرم موسم بھی مس کر رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا جیت کے ساتھ سیزن کے اختتام کی وجہ سے میں بہت خوش ہوں، لڑکوں نے بہت اچھا کھیلا۔آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان وائٹ بال ٹیم کی مصروفیات نہیں ہیں، پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے جنوری کے پہلے ہفتے میں 3 میچز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا دورہ پاکستان جنوری کے آخری ہفتے میں شیڈول ہے اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے بعد پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا جائے گی۔یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔