اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کو جواب جمع کرا دیا۔

کوچ سلمان اقبال سے فیڈریشن نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ارشد ندیم کی خراب کارکردگی کے بعد جواب مانگا تھا۔

سلمان اقبال بٹ کا جمع کرائے گئے جواب میں کہنا ہے کہ 2021ء میں مجھے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ارشد ندیم کا کوچ اور مینٹور مقرر کیا تھا۔

انہوں نے جواب میں کہا ہے کہ ارشد ندیم نے 2021ء کے بعد متعدد انٹرنیشنل چیمپئن شپس جیتیں جن میں پیرس اولمپکس کا گولڈ میڈل بھی شامل ہے۔

جواب میں سلمان اقبال نے کہا ہے کہ 2022ء سے 2025ء تک ارشد ندیم نے 4 گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتا، یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ کسی بھی ایتھلیٹ سے تسلسل کے ساتھ اپنی فارم کو برقرار رکھنے کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

ارشد ندیم کے کوچ نے جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ میں اپنا رول تب تک جاری رکھوں گا جب تک ارشد ندیم چاہیں گے، ہم نے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان سے ارشد ندیم کی ٹریننگ سمیت کسی بھی معاملے کو شیئر کرنے سے کبھی انکار نہیں کیا۔

کوچ نے جواب میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے اے ایف پی نے ارشد کی تمام سرگرمیوں سے خود کو الگ رکھا، میرے ذاتی دوست نے ارشد ندیم کی ٹریننگ میں مالی مدد کی، ارشد ندیم کو دوست کے تعاون سے ساؤتھ افریقہ میں دو بار ٹریننگ کے لیے بھیجا۔

ارشد ندیم کے کوچ نے کہا ہے کہ ورلڈ چیمپیئن شپ اور اولمپک گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ٹی وی پروگرامز میں مجھے کوآرڈینیٹر کہلوا کر مذاق اڑایا گیا، ارشد ندیم کی ایک ناکامی کے بعد مجھے کوچ بنا کر اس سب کا ذمے دار قرار دیا جانے لگا۔

جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ 2025ء سیزن کے لیے ارشد ندیم نے 10 دسمبر کو ٹریننگ کا آغاز کیا، اس دوران دنیا کے معروف کوچ ٹرسیئس لائیبنبرگ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے، ڈاکٹر علی شیر باجوہ وقتاً فوقتاً ارشد ندیم کا چیک اپ کرتے رہے اور وہ 3 بار پاکستان بھی آ چکے۔

انہوں نے جواب میں کہا ہے کہ اسپورٹس انجریز کے ماہر ڈاکٹر اسد عباس ارشد ندیم کی ٹریننگ کے دوران اکثر وزٹ کرتے اور ان کا تمام ڈائٹ پلان مرتب کیا، 4 جولائی کو ارشد ندیم کو انجری ہوئی جس کی انگلینڈ میں سرجری کی گئی، ارشد ندیم نے لندن میں 3 ہفتوں تک ری ہیب پروگرام میں حصہ لیا۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ ارشد ندیم 8 ستمبر کو ٹوکیو گئے، وہاں کا موسم گرم اور حبس والا تھا، جیولن رن وے پر ٹریک بھی کافی سخت تھا، ارشد ندیم سخت ٹریک پر خود کو آرام دہ محسوس نہیں کر رہے تھے اور ان کی سرجری والی ٹانگ میں تکلیف محسوس ہوئی۔

کوچ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر باجوہ نے ارشد ندیم کو فٹ رکھنے کے لیے تمام تدابیر اختیار کیں، پنڈلی کے پٹھے میں تکلیف کی وجہ سے ارشد ندیم فائنل مقابلے میں بہترین تھرو اسکور نہ کر سکے۔

سلمان اقبال نے جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ اس کے بعد ارشد کی پرفارمنس اور کوچ کے بارے میں تنقید اور تعریف میں بہت کچھ کہا گیا، جیسے کامیابی میں سب کو کریڈٹ ملتا ہے، ویسے ہی ناکامی کی ذمے داری بھی سب پر آتی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جمع کرائے گئے جواب میں ارشد ندیم کے کوچ نے جواب میں کہا ہے کہ ارشد ندیم کی سلمان اقبال کے بعد

پڑھیں:

نواز شریف کی اور مریم نواز کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف کا نکتہ با نکتہ جواب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قائد ن لیگ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حالیہ تقریروں پر نکتہ بہ نکتہ جواب دیتے ہوئے انہیں اپنی سیاسی اور اخلاقی شکست تسلیم نہ کرنے اور جھوٹے بیانات دینے کا الزام دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان صرف اکیلا مجرم نہیں، اس کو لانے والے اس سے بھی بڑے مجرم ہیں، نواز شریف

پی ٹی آئی کے مطابق نواز شریف 1990 کی دہائی کے فرسودہ بیانات کو دہرارہے ہیں، حالانکہ 2024 کے انتخابات میں عمران خان کی کارکن ڈاکٹر یاسمین راشد نے انہیں جیل میں بیٹھ کر شکست دی، جسے فارم 47 میں اوور رائٹنگ اور دھاندھلی کے ذریعے تبدیل کیا گیا۔ پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک مصنوعی مینڈیٹ رکھنے والا شخص دوسروں پر انگلی اٹھانے کا حق نہیں رکھتا اور نواز شریف کا سیاسی وجود آمریت کی پیداوار ہے۔

’مریم نواز کی سیاست صرف فوٹو سیشن پر مشتمل ہے‘

پاکستان تحریک انصاف نے مریم نواز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، کہا کہ وہ کبھی انتخابی میدان میں سیاسی جدوجہد نہیں کر سکیں، اور ان کی سیاست صرف جعلی ٹرسٹ ڈیڈز اور سوشل میڈیا فوٹو سیشنز پر مشتمل ہے۔ عوام نے انہیں عمران خان کی کارکن کے مقابلے میں مسترد کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی نے پاکستان کی موجودہ اقتصادی تباہی کے ذمہ دار بھی سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو قرار دیا، جنہوں نے منی لانڈرنگ اور مصنوعی طور پر ڈالر کی قیمت روک کر ملک کو مالیاتی بحران میں دھکیل دیا۔ اس کے نتیجے میں موجودہ حکومت کو آئی ایم ایف کے سامنے ہاتھ پھیلانا پڑا۔

’عمران خان کے دور میں ریکارڈ ترقی ہوئی‘

تحریک انصاف نے کہا کہ 2018 سے 2022 تک عمران خان کی حکومت نے ملکی معیشت میں ریکارڈ ترقی کی، کورونا کے دوران GDP نمو تقریباً 6 فیصد رہی، ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہوا، زرعی، صنعتی اور IT شعبے میں ترقی ہوئی، جبکہ احساس، کفالت اور جوان ہاؤسنگ اسکیم جیسے فلاحی پروگرام عوام کے لیے ریلیف فراہم کرتے رہے۔

مزید پڑھیے: عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

پی ٹی آئی نے 2018 کے انتخابات میں فارم 47 کی بنیاد پر دھاندھلی کا بھی ذکر کیا، جس کے ذریعے عوامی مینڈیٹ چھینا گیا اور ن لیگ کو غیر حقیقی نشستیں دلائی گئیں۔

’بحران کے ذمے دار نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرادری ہیں‘

مزید برآں، پی ٹی آئی نے 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم کے ذریعے عدلیہ کی خودمختاری کو محدود کرنے اور عمران خان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کارروائیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی شدید مذمت کی۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ آئینی بحران، معیشتی بحران اور ادارہ جاتی کمزوریوں کے اصل ذمہ دار نواز شریف، شہباز شریف اور زرداری ہیں لیکن عوام مایوس نہ ہوں کیونکہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی ان سب ناانصافیوں کا حساب لے کر آئین کی بالادستی اور عوام کی حقیقی طاقت کو بحال کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف سابق وزیر اعظم نواز شریف وزیراعلیٰ مریم نواز شریف

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ازخود انتخابات کے دعوے کو مسترد کر دیا گیا
  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خود ساختہ الیکشن کا دعویٰ مسترد، پی ایس بی خود انتخابات کرائے گا
  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کا از خود انتخابات کرانے کا دعویٰ مسترد
  • بھارتی وزیر دفاع نے کبھی سندھو کا پانی نہیں پیا اس لیے دماغ خراب ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • نواز شریف کی اور مریم نواز کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف کا نکتہ با نکتہ جواب
  • بھارتی شائقین کی انوکھی منطق، گوہاٹی ٹیسٹ میں شکست کا الزام ’چائے‘ پر لگادیا
  • پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے الیکشن غیر قانونی قرار، اب کیا ہوگا؟
  • پی ایس بی نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا الیکشن غیر قانونی قرار دے دیا
  • بھارت سندھ کی طرف سے کوئی مس ایڈونچر کرسکتا ہے، ایئرمارشل (ر) ارشد ملک
  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی پی ایس ایل کے ساتھ مزید 10 سال کیلئے معاہدےکی تجدیدکر دی