لاہور(نیوز ڈیسک) سینئر وزیر پنجاب حکومت مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی واپسی کا ذمہ دار بانی پی ٹی آئی ہے۔

سینئر وزیر پنجاب حکومت مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان دہشت گردوں کو واپس پاکستان لایا، نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، نواز شریف نے قوم کو دہشت گردی کیخلاف یکجا کیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کی سہولت کاری کی، نیشنل ایکشن پلان نوازشریف کا متفقہ قومی منصوبہ تھا، بانی پی ٹی آئی نے نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کی، 2018 کے بعد کے پی میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کی گئی، دہشت گردوں کو واپس لانے کا مجرم بانی پی ٹی آئی ہے۔

سینئر وزیر پنجاب حکومت نے کہا کہ شہدا کے لہو کا حساب بانی پی ٹی آئی کو دینا ہوگا، نواز شریف نے مؤثر آپریشن سے دہشت گردوں کا صفایا کیا، بانی پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کو پناہ، رہائش اور فنڈز دیے، دہشت گردوں کو کےپی میں لاکر آباد کیا گیا۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے دہشت گردی کو پنپنے دیا،سہولت کاری کی، دہشت گردی کا خاتمہ سہولت کاروں کے احتساب سے ہونا چاہیے، قوم نے افواج، پولیس اور عوامی سطح پر قربانیاں دیں، بانی پی ٹی آئی نے شہدا کے لہو سے بے وفائی کی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی نے مریم اورنگزیب دہشت گردوں کو

پڑھیں:

حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاملات طے کرنے کی کوششیں جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: حکومت کی اہم شخصیات اور ایک مذہبی جماعت کے درمیان اسلام آباد مارچ کے حوالے سے تنازع کو کم کرنے اور معاملات طے کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق حکومت نے رانا ثنا اللہ، خواجہ سلمان رفیق اور علامہ طاہر اشرفی کو مذاکراتی وفد کا حصہ بنایا ہے اور وہ مذہبی جماعت کے رہنماؤں سے بات چیت کر رہے ہیں،  گفتگو میں خاصی پیشرفت ہوئی ہے، کچھ مطالبات پر دونوں اطراف نے اتفاق کیا ہے جبکہ باقی معاملات پر گفت و شنید جاری ہے،  حکومت کی خواہش ہے کہ مارچ کو بروقت ختم کیا جائے تاکہ امن و امان بحال رہے۔

دوسری جانب نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پنجاب کی وزیر مریم اورنگزیب کو ٹیلیفون کر کے مارچ سے متعلق گفتگو کی ہےم  لیاقت بلوچ نے مریم اورنگزیب سے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب احتجاج کرنے والوں سے براہِ راست مذاکرات کرے۔ مریم اورنگزیب نے جواباً کہا کہ خواجہ سلمان حکومت کی جانب سے مذہبی تنظیم کی قیادت سے رابطے میں ہیں۔

تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی )  کےترجمان کا کہنا ہے کہ اس جماعت کی مرکزی کمیٹی اور حکومت کے درمیان بات چیت جاری ہے اور تحریک سے وابستہ افراد مرکزی فیصلہ آنے تک مزید کارروائی کا انتظار کریں۔

خیال رہےکہ اس معاملے میں تنازعے کی ایک بڑی دلیل یہ ہے کہ ٹی ایل پی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس احتجاجی تحریک کے دوران 17 کارکن شہید ہوئے ہیں اور کئی درجن افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ پولیس حکام نے صرف 3 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے، پولیس ترجمان کے مطابق ہزاروں دیگر اہلکار بھی مختلف واقعات میں زخمی ہوئے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • دہشت گردوں کیلئے معافی یا سزا میں کمی کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں، بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ
  • دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی،وفاقی وزیر مصدق ملک
  • عوام کے جان و مال کا تحفظ، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
  • حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاملات طے کرنے کی کوششیں جاری
  • پاکستان میں دہشت گردی کی واپسی کا ذمہ دار عمران خان ہے، مریم اورنگزیب
  • پاکستان میں دہشت گردوں کو واپس عمران خان لے کر آیا، مریم اورنگزیب
  • عمران خان دہشتگردوں کے حامی، تاثر ہے ٹی ٹی پی تحریک انصاف کا عسکری ونگ ہے: عطا تارڑ
  • عمران خان اور پی ٹی آئی ہر فورم پر دہشت گردوں کے حامی رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
  • امریکی ناظم الامور کی وزیر اطلاعات سے ملاقات؛ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کی تعریف