بھارتی ساختہ ممنوعہ ٹیکسٹائل مشینری کلیئرنس کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251013-08-10
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بتایا ہے کہ کلکٹور یٹسآف کسٹمز اپریزمنٹ اور انفورسمنٹ نے بھارتی ساختہ ممنوعہ ٹیسکٹائل مشینری کی کلیئرنس کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ایف بی آر کے مطابق درآمد کنندہ نے اپنے گڈز ڈیکلریشن میں چینی ساختہ” ٹیکسٹائل ٹوسٹنگ مشین” ظاہر کی تھی، اصل ملک کے غلط اندراج کے شبہے کی اطلاع آزمائشی بنیادوں پر چلائے جانے والے نصب نئے رسک مینجمنٹ سسٹم (RMS 2.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایف بی ا ر
پڑھیں:
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خود ساختہ الیکشن کا دعویٰ مسترد، پی ایس بی خود انتخابات کرائے گا
وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی جانب سے خود انتخابات کرانے کا دعویٰ واضح طور پر رد کردیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اب الیکشن کا پورا عمل پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی نگرانی میں ہوگا۔
قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ہدایات پر پی ایس بی نے پی ایچ ایف کے انتخابات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ انتخابات ایک آزاد الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی کروائے جائیں گے، جس میں تین ارکان شامل ہوں گے—چیئرمین اور ایک ممبر پی ایس بی نامزد کرے گا جبکہ ایک رکن پی ایچ ایف تجویز کرے گا۔
مزید شفافیت کے لیے ایف آئی ایچ اور اے ایچ ایف سے بھی انتخابی عمل کی نگرانی کی درخواست کی جائے گی۔
پی ایچ ایف کی جانب سے فراہم کی گئی ہاکی کلبوں کی فہرست کی جانچ پڑتال ایک اسکروٹنی کمیٹی کرے گی، جس میں پی ایس بی، صوبائی ہاکی ایسوسی ایشنز اور متعلقہ صوبائی اسپورٹس بورڈ یا ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے بعد کمیٹی اپنا تفصیلی شیڈول جاری کرے گی۔
ہاکی کلبوں اور ایسوسی ایشنز کی قانونی حیثیت جانچنے کے لیے واضح معیار بھی تیار کیا جائے گا، جس کی منظوری پی ایس بی صوبائی اسپورٹس بورڈز کے مشورے سے دے گا۔